مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ ڈاک نے کوڈائکنال سولر آبزرویٹری کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا

Posted On: 16 MAY 2025 8:16PM by PIB Delhi

محکمہ ڈاک کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ اس نے کوڈائکنال سولر آبزرویٹری(کے ایس او)کے 125 سال مکمل ہونے کی خوشی میں ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کیا ہے۔ اس خصوصی ڈاک ٹکٹ کے ذریعےکے ایس اوکی علمی وراثت کو خراجِ تحسین پیش کرنا بھارت کے ایک ممتاز سائنسی ادارے کو شایانِ شان انداز میں تسلیم کرنا ہے، اور یہ عالمی سائنسی میدان میں قوم کی دیرینہ خدمات کو اجاگر کرتا ہے۔

یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ کرناٹک سرکل کے چیف پوسٹ ماسٹر جنرل جناب ایس۔ راجندر کمار نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف آسٹروفزکس، بنگلورو میں ایک پروقار تقریب کے دوران جاری کیا۔ اس موقع پر آئی آئی اے کی گورننگ کونسل کے چیئرمین اور سابق چیئرمین اِسرو جناب اے۔ ایس۔ کرن کمار اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001MGB6.png

یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا

تمل ناڈو کے پہاڑی علاقے پلا نی ہلز میں واقع کوڈائکنال سولر آبزرویٹری(کے ایس او) یکم اپریل 1899 کو قائم کی گئی تھی اور یہ گزشتہ ایک صدی سے زائد عرصے سے بھارت میں شمسی تحقیق کا ایک سرکردہ مرکز رہی ہے۔ یہ آبزرویٹری انڈین انسٹیٹیوٹ آف آسٹروفزکس  کے زیرِ انتظام ہے اور یہ ملک کی سب سے طویل عرصے سے فعال فلکیاتی رصدگاہ ہونے کا اعزاز رکھتی ہے۔ یہاں سورج کے مشاہدات کا دنیا کا ایک طویل ترین اور مسلسل ریکارڈ بھی محفوظ کیا گیا ہے۔

شمسی طبیعیات کے میدان میں آبزرویٹری کی خدمات نہایت وسیع اور پائیدار ہیں۔ اپنے 125 سالہ قیام کے دوران، کے ایس اوکے محققین نے سورج کے دھبوں، شمسی شعلوں، ابھاروں، اور شمسی کرورنا پر نمایاں تحقیق کی ہے، جس سے نہ صرف سورج کی سرگرمیوں کو سمجھنے میں مدد ملی ہے بلکہ ان کے زمینی اثرات کا علم بھی حاصل ہوا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MG7V.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003X5XX.png

کوڈائکنال سولر آبزرویٹری (کے ایس او) کے 125 سال مکمل ہونے پر یادگاری ڈاک ٹکٹ کا اجرا

یہ یادگاری ڈاک ٹکٹ کوڈائکنال سولر آبزرویٹری کو ایک قومی اثاثہ کے طور پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، جو اس کے شاندار ماضی، غیر معمولی سائنسی کامیابیوں اور معاشرے کے لیے اس کی مسلسل خدمات کا اعتراف ہے۔

یہ ڈاک ٹکٹ اب بھارت بھر کے فلیٹیلیک بیوروز  میں دستیاب ہے اور اسے آن لائن ویب سائٹ www.epostoffice.gov.inسے بھی خریدا جا سکتا ہے۔

محکمہ ڈاک تمام شہریوں، سائنس کا شوق رکھنے والے  افراد اور ڈاک ٹکٹ جمع کرنے والوں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ سورج سے متعلق 125 سالہ غیر معمولی تحقیق کے اس موقع کو یادگار بنانے کے لیے یہ خصوصی ڈاک ٹکٹ حاصل کریں۔

****

ش ح ۔ ف ا۔ م ت                                               

U - 851


(Release ID: 2129249)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam