شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بیورو آف سول ایوی ایشن سکیورٹی (بی سی اے ایس) نے قومی سلامتی کے مفاد میں میسرز سلیبی اور اس سے وابستہ کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس منسوخ کردی


قومی مفاد اور عوامی تحفظ سب سے اہم اور  اس پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا: شہری ہوابازی کے وزیر رام موہن نائیڈو

مسافروں اور سامان کی آسانی سے نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متاثرہ ہوائی اڈوں پر ضروری انتظامات کیے گئے ہیں

اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ سلیبی کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کو برقرار رکھا جائے اور وہ اپنا تعاون جاری رکھیں:جناب رام موہن نائیڈو

Posted On: 15 MAY 2025 9:29PM by PIB Delhi

بیورو آف سول ایوی ایشن سکیورٹی (بی سی اے ایس) نے قومی سلامتی سے متعلق بنیادوں پر میسرز سلیبی اور اس سے وابستہ کمپنیوں کی سکیورٹی کلیئرنس کو منسوخ کر دیا ہے ۔

 حکومت ہند کے شہری ہوابازی کے مرکزی وزیر جناب رام موہن نائیڈو نے واضح کیا ہے کہ کچھ بھی ہمارے ملک اور شہریوں کی سلامتی سے بالاتر نہیں ہے ۔ قومی مفاد اور عوامی تحفظ سب سے اہم  ہےاور اس پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا  ۔

اس کے ساتھ ہی شہری ہوابازی کی وزارت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے کہ مسافروں کی سہولت ، کارگو آپریشن اور خدمات کی ہموار  فراہمی متاثر نہ ہو ۔ مسافروں اور کارگو کی بلا  تعطل نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام متاثرہ ہوائی اڈوں پر ضروری  انتظامات کیے گئے ہیں ۔

وزیر  موصوف ذاتی طور پر تمام صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں اور وزارت  تمام خدمات کو سنبھالنے کے لیے ہوائی اڈے کے آپریٹرز کے ساتھ فعال  رابطے  میں ہے  اور اس بات کو یقینی بنانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں کہ سلیبی کے ساتھ کام کرنے والے ملازمین کو برقرار رکھا جائے اور وہ اپنا تعاون جاری رکھیں ۔

وزیر موصوف نے مزید کہا: ‘‘ہم کارروائیوں کی نگرانی اور کسی بھی درپیش مسائل کو بر وقت حل کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تعینات کر رہے ہیں ۔ ہم ملک بھر میں سفر اور کارگو کی نقل و حرکت میں آسانی کو یقینی بناتے ہوئے قومی سلامتی کو برقرار رکھیں گے ۔‘‘

*****

ش ح۔م ح۔ ج ا

 (U: 819)


(Release ID: 2129028)