وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ڈی آر ڈی او نے سمندری پانی کو صاف کرنے کے لئے ہائی پریشر پولیمرک جھلی تیار کی

Posted On: 15 MAY 2025 11:42AM by PIB Delhi

ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آر ڈی او) نے ہائی پریشر سمندری پانی کو صاف کرنے کے لیے دیسی نینو پورس ملٹی لیئرڈ پولیمیرک جھلی کو کامیابی کے ساتھ تیار کیا ہے۔ ڈیفنس میٹریل اسٹورز اینڈ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ اسٹیبلشمنٹ(ڈی ایم ایس آر ڈی ای) ، کانپور میں واقع ڈی آر ڈی او کی لیبارٹری نے انڈین کوسٹ گارڈ(آئی سی جی) کے جہازوں میں ڈی سیلینیشن پلانٹ کے لیے ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو نمکین پانی میں کلورائیڈ آئنوں کے سامنے آنے پر استحکام کے سنگین چیلنج سے نمٹنے کے لیے ان کی آپریشنل ضرورت پر مبنی ہے۔  یہ ارتقائی عمل آٹھ ماہ کی ریکارڈ  مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔

ڈی ایم ایس آر ڈی ای نے آئی سی جی کے ساتھ مل کر آئی سی جی کے آف شور پیٹرولنگ ویسل (وی پی وی) کے موجودہ ڈی سیلینیشن پلانٹ میں کامیابی کے ساتھ ابتدائی تکنیکی آزمائشیں انجام دیں۔ پولیمرک جھلیوں کی ابتدائی حفاظت اور کارکردگی کے تجربات مکمل طور پر تسلی بخش پائے گئے۔ آپریشنل ٹیسٹنگ کے 500 گھنٹے بعد آئی سی جی کی طرف سے حتمی آپریشنل منظوری  دی جائے گی۔

فی الحال یونٹ وی پی وی پر جانچ اور تجربوں کے تحت ہے۔ یہ جھلی بعض تبدیلیوں کے بعد ساحلی علاقوں میں سمندری پانی کو صاف کرنے کے لیے ایک اعزاز ثابت ہوگی۔ آتم نربھر بھارت کے سفر میں یہ ڈی ایم ایس آر ڈی ای کا ایک اور اہم قدم ہے۔

***

ش ح۔ م ح۔ج

Uno-799


(Release ID: 2128813)