زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
ناردرن ریجن فارم مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ نے زرعی ٹریکٹروں کے لیےسی ایم وی آر ٹیسٹنگ کی منظوری حاصل کی
Posted On:
14 MAY 2025 7:29PM by PIB Delhi
ناردرن ریجن فارم مشینری ٹریننگ اینڈ ٹیسٹنگ انسٹی ٹیوٹ (این آر ایف ایم ٹی ٹی آئی) حصار (ہریانہ) نےزرعی ٹریکٹروں کے لیےسی ایم وی آر ٹیسٹنگ کی منظوری اورزرعی ٹریکٹروں اور کمبائن ہارویسٹرس کےسی ایم وی آر ٹیسٹنگ کے لیے این اے بی ایل ایکریڈیشن حاصل کیا۔
این آر ایف ایم ٹی ٹی آئی، ٹی ٹی سی، حصار، زرعی مشینری کی تربیت اور جانچ کا ایک معروف نام، کمبائن ہارویسٹر کے علاوہ زرعی ٹریکٹروں کے لیےسی ایم وی آر(سنٹرل موٹر وہیکل رولز) ٹیسٹ کرنے کے لیے ایک منظور شدہ ایجنسی بن گئی۔
یہ این بی ایل (نیشنل ایکریڈیٹیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز) بھی بن گیا ہے جو زرعی ٹریکٹر اور کمبائن ہارویسٹر دونوں کےسی ایم وی آر ٹیسٹنگ کے لیے تسلیم شدہ ہے۔
اس سے شمالی بھارت میں ٹریکٹر مینوفیکچررز کو اس انسٹی ٹیوٹ کے آس پاس کے علاقے میں اپنے ٹریکٹروں کوسی ایم وی آر کی تعمیل کے لیے ٹیسٹ کروانے میں مدد ملے گی۔ مزید برآں این اے بی ایل ایکریڈیشن کے تحت زرعی ٹریکٹروں اور کمبائن ہارویسٹرز کی سی ایم وی آر سرٹیفیکیشن دنیا بھر میں جانچ کی ساکھ اور قابل قبولیت کو بڑھا دے گی۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 789
(Release ID: 2128734)