وزارات ثقافت
وزارت ثقافت اور آئی بی سی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں دعاؤں، مکالمے اور ثقافتی شان وشوکت کے ساتھ ویشاکھ بدھ پورنیما دیوس منائے گی
Posted On:
14 MAY 2025 5:56PM by PIB Delhi
ثقافت کی وزارت اور انٹرنیشنل بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) ویشاکھ بدھ پورنیما دیوس کی مناسبت سے تقریبات کے انعقاد کے لیے تیار ہے -یہ تین روزہ تقریب ہوگی جس میں بھگوان شاکیہ منی بدھ کی پیدائش، روشن خیالی، اور مہاپری نروان کی تثلیث شامل ہے۔ یہ تقریب 15 مئی 2025 (جمعرات) کو ڈاکٹر بی آر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر (آڈیٹوریم)، جن پتھ، نئی دہلی میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب کے مہمان اعزازی پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو ہوں گے اور مہمان خصوصی کے طور پر ثقافت اور سیاحت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت شرکت کریں گے۔
اس پروگرام میں دعائیں اور ایک فکر انگیز پینل مباحثہ ہوگا جس کا موضوع : ‘‘تنازعات کے حل میں بدھ دھم کا اطلاق’’ ہوگا۔ معزز بدھ مت کے اسکالر-بھکشو اور شعبے کے ماہرین ، بشمول گیشے دورجی دمڈول (ڈائریکٹر، تبت ہاؤس، نئی دہلی)، پروفیسر ہیرا پال گینگ نیگی (سابق شعبے صدر ، بدھسٹ اسٹڈیز، دہلی یونیورسٹی) اور پروفیسر بملیندر کمار (پروفیسر، پالی اور بدھسٹ اسٹڈیز، بی ایچ یو)، بدھ کے تعلیمات کی لازوال مطابقت پر بصیرت کا اشتراک کریں گے۔
ممتاز بدھ بھکشو وین گیلت سین سمتین کا خصوصی خطاب ہوگا۔ اور معروف گلوکارہ محترمہ سبھدرا دیسائی رتن ستا پیش کریں گی۔
اس دن کی ثقافتی اور روحانی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے دو بڑی نمائشیں لگائی جائیں گی۔
- ہندوستان کی تقابلی بدھ فنون کی تاریخ
- بدھ کی زندگی اور تعلیمات
یہ نمائشیں ویتنام کے ہو چی منہ شہر میں اقوام متحدہ کے ویساکھ ڈے 2025 کی تقریبات کا حصہ تھیں، جو کہ چار ویتنام کے شہروں میں سارناتھ سے بدھ کے مقدس آثار کی نمائش کے ساتھ ساتھ منعقد کی گئیں۔
اس تقریب میں ایشیا میں بدھ دھم کے پھیلاؤ پر ایک دستاویزی فلم اور بدھ کے مقدس آثار کی نمائش پر ایک فلم کی اسکرینگ بھی کی جائے گی۔ اگرچہ اس سال ویشاکھ پورنیما 12 مئی کو پڑی تھی ، لیکن اس موقع کا تقدس پورے مہینے میں تقریبات کا باعث بنتا ہے۔ 15 مئی کو ہونے والا یہ اجتماع ویساکھ/ویشاکھ کے عالمی اور ایک ماہ تک جاری رہنے والے دن کے ایک حصے کے طور پر منعقد ہوگا۔ یادگاری تقریب کا اختتام معروف فن کار گرو الپنا نائک اور ان کے گروپ کی ثقافتی پیش کش کے ساتھ ہوگا، جس میں بدھ کی زندگی اور تعلیمات سے متاثر روحانی اور فنکارانہ ورثے کا جشن منایا جائے گا۔
*****
ش ح۔ م ش۔ خ م
(U N.785)
(Release ID: 2128714)