کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور چلی نے جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے کے مذاکرات کے لیے شرائط پر دستخط کیے

Posted On: 09 MAY 2025 8:54AM by PIB Delhi

ہندوستان اور چلی نے 08 مئی 2025 کو جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) کے لیے شرائط کے حوالہ (ٹی او آر) پر دستخط کیے، جو ان کے باہمی تجارتی تعلقات میں ایک اہم پیشرفت کو ظاہر کرتاہے۔

باہمی طور پر متفقہ ٹی او آر پر ہندوستان میں چلی کے سفیر محترم جناب جوآن انگولو اور جناب ومل آنند، جوائنٹ سکریٹری، کامرس اور صنعت کی وزارت، حکومت ہند نے دستخط کیے، جو ہندوستان کی طرف سے ہندوستان چلی سی ای پی اے کے چیف مذاکرات کار بھی ہیں۔

دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے اپنے مشترکہ وژن کا اعادہ کیا اور 26-30 مئی 2025 تک نئی دہلی میں ہونے والی پہلی بات چیت کے دوران مفید بات چیت کی امیدظاہر کی۔

سی ای پی اے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجودہ پی ٹی اے کو مزید وسعت دینا اور کئی شعبوں بشمول ڈیجیٹل خدمات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور تعاون، ایم ایس ایم ای، اہم معدنیات وغیرہ کا احاطہ کرنا ہے، اور اس طرح اقتصادی انضمام اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

ہندوستان اور چلی اسٹریٹجک شراکت دار اور قریبی اتحادی ہیں، جو گرمجوشی اور خوشگوار تعلقات کا اشتراک کرتے ہیں۔ اعلیٰ سطح کے دوروں کے تبادلے سے گزشتہ چند سالوں میں دوطرفہ تعلقات مستحکم ہوئے ہیں۔ جنوری 2005 میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون پر ایک فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے گئےتھے، اس کے بعد مارچ 2006 میں ایک ترجیحی تجارتی معاہدہ (پی ٹی اے) ہوا۔ تب سے ہندوستان اور چلی کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات مضبوط رہے ہیں اور مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

بعد ازاں ایک توسیع شدہ  پی ٹی اے پر ستمبر 2016 میں دستخط کیے گئے اور یہ 16 مئی 2017 سے نافذ العمل ہوا۔ اپریل 2019 میں دونوں ممالک نے 2024-2019 کے درمیانی سالوں کے دوران مذاکرات کے تین دوروں کے ساتھ  پی ٹی اے کی مزید توسیع پر اتفاق کیا۔ اپنی اقتصادی مصروفیات کو مزید گہرا کرنے کے لیے، دونوں فریقوں نے اپنے تجارتی اور  کاروباری  تعلقات کی مکمل صلاحیت کو کھولنے، روزگار کو فروغ دینے، سرمایہ کاری کے فروغ میں سہولت فراہم کرنے، اور تعاون اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیےسی ای پی اے پر گفت و شنید کرنے کے اپنے ارادے کا اظہار کیا، جیسا کہ فریم ورک معاہدے کے تحت قائم مشترکہ اسٹڈی گروپ نے تجویز کیا تھا۔ جے ایس جی رپورٹ کو حتمی شکل دی گئی اور 30 ​​اپریل 2024 کو اس پر دستخط کیے گئے۔

اس مشترکہ نقطہ نظر کی توثیق چِلی کےعزت مآب صدرجناب گیبریل بورک فونٹ کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی دعوت پریکم اپریل سے 5 اپریل 2025 تک ان کے ہندوستان کے حالیہ سرکاری دورے کے دوران ہوئی۔ دونوں اطراف کے رہنماؤں نے تسلیم کیا کہ تجارت اور  کاروبارنے دو طرفہ تعلقات میں مضبوط ستون کے طور پر کام کیا ہے۔ انہوں نے ترقی کے نئے مواقع کو کھولنے کے لیے موجودہ تجارتی فریم ورک کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔ اس جذبے میں، دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر متفقہ ٹرمز آف ریفرنس(ٹی او آر) پر دستخط کو تسلیم کیا اور سی ای پی اے کے لیے مذاکرات کے آغاز کا خیرمقدم کیا، جس کا مقصد ایک گہرے اقتصادی انضمام کے لیے ایک متوازن، امید افزاو حوصلہ افزا، جامع اور باہمی طور پر فائدہ مند معاہدہ قائم کرنا ہے۔

********

ش ح۔ش ت۔ رض

U-687 


(Release ID: 2127833)
Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil