سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر بورڈ برائے غیرنوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش  برادریاں (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی)


سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے مرکزی وزیر نے تیسگاؤں ٹانڈہ، چھترپتی سنبھاجی نگر کے دورے کے دوران ڈی این ٹی کی بہبود کے اقدامات کا جائزہ لیا

Posted On: 08 MAY 2025 5:56PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے آج (8 مئی 2025) مہاراشٹر کے ضلع چھترپتی سمبھاجی نگر کے تعلقہ کھلت آباد کے تیسگاؤں ٹانڈہ گاؤں کا دورہ کیا تاکہ غیرنوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش برادریوں(ڈی این ٹیز) کے لئےہدف کرتے ہوئے ترقیاتی اور فلاحی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس دورے میں ریاستی حکومت کے زیرقیادت مختلف اقدامات کے ساتھ ساتھ ایس ا ی ای ڈی یعنی ڈی این ٹیز کو اقتصادی طورپربااختیار بنانے کی اسکیم) پروگرام کے نفاذ کا جائزہ لینے پر توجہ مرکوز کی گئی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار نے ملک کے سب سے پسماندہ اور سماجی و اقتصادی طور پر پسماندہ گروپوں میں سے ڈی این ٹی براردیوں کی ترقی کے لیے حکومت ہند کے عزم کو اجاگرکیا۔ مرکزی وزیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت (ایم او ایس جے ای) نے غیر نوٹیفائیڈ، خانہ بدوش اور نیم خانہ بدوش  برادریوں (ڈی ڈبلیو بی ڈی این سی) کے لیے ترقی اور بہبود بورڈ قائم کیا تاکہ ان برادریوں کے لیے فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں پر توجہ مرکوز کرکے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔

دورے کے دوران، ڈاکٹر وریندر کمار نے بشمول ریاستی حکومت کے افسران،ایس ای ای ڈی کے نفاذ میں شامل این جی او پارٹنرز، ڈی این ٹی کے مستفید ہونے والے اور طلباء، سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جی) کے اراکین، اور مقامی کمیونٹی لیڈران سمیت متعلقہ فریقین کے  ایک وسیع  سلسلے کے ساتھ براہ راست بات چیت کے ذریعہ پروگراموں کی موثریت کے بارے میں زمینی سطح پر اہم تاثرات اور بصیرت فراہم ہوئی۔

دورے کے دوران، ڈی این ٹی برادریوں کے اہل ممبران میں متعدد حقوق اور فوائد تقسیم کیے گئے، بشمول:

  • آیوشمان بھارت ہیلتھ انشورنس کارڈز، صحت کی معیاری خدمات تک رسائی کو یقینی بناتے ہوئے،
  • کامگار کلیان اسمارٹ کارڈز، غیر منظم کارکنوں کے لیے فلاحی فوائد تک رسائی کی سہولت فراہم کرتے ہیں،
  • ذات سرٹیفکیٹ، تحفظات حاصل کرنے اور مثبت کارروائی کی اسکیموں کے لیے ضروری،
  • اپنی مدد آپ گروپوں کو ریوولنگ فنڈز، آمدنی پیدا کرنے والی سرگرمیوں میں معاونت،
  • انٹری پوائنٹ کی سرگرمیاں جن کا مقصد نئے تشکیل شدہ ا پنی مدد آپ گروپوں کے درمیان اعتماد سازی اور گروپ ہم آہنگی پیدا کرنا ہے ۔

ایس ای ای ڈی اسکیم کاہدف2.50 لاکھ یا اس سے کم سالانہ آمدنی والے خاندانوں  پر مرکوز ہے، جو مرکزی یا ریاستی حکومتوں کی اسی طرح کی اسکیموں سے فائدہ نہیں اٹھا رہے ہیں۔ اس اسکیم میں ڈی این ٹی برادریوں کی فلاح و بہبود کے لیے چار اہم اجزاء شامل ہیں:

  • ڈی این ٹی امیدواروں کو مسابقتی امتحانات کے لیے معیاری کوچنگ فراہم کرنا،
  • ڈی این ٹی برادریوں کو ہیلتھ انشورنس فراہم کرنا،
  • ڈی این ٹی/ این ٹی/ایس این ٹی برادریوں کے اندر چھوٹے گروپوں کے لیے کمیونٹی کی سطح پرذریعہ معاش کے اقدامات کو فروغ دینا،
  • ڈی این ٹی افراد کو مکانات کی تعمیر کے لیے مالی امداد فراہم کرنا۔

اس دورے نے نچلی سطح پر ڈی این ٹی کمیونٹیز کے لیے جامع ترقی اور بہبود کے اقدامات کی موثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے مرکزی وزارت  برائےسماجی انصاف اور تفویض اختیارات کے عزم کا اعادہ کیا۔

**********

 

UN-681

(ش ح۔  ش ب۔ف ر)


(Release ID: 2127790)
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil