وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

آیوش کے مرکزی وزیر جناب پرتاپراؤ جادھو نے یوگ کے عالمی دن 2025 کی تیاریوں کا جائزہ لیا


آئی ڈی وائی2025 نہ صرف کامیاب ہوگا بلکہ پوری دنیا کے لیے متاثر کن بھی ہوگا: جناب پرتاپراؤ جادھو

Posted On: 08 MAY 2025 4:21PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے مرکزی وزیر مملکت،جناب پرتاپراؤ جادھو نے 7 مئی کو نئی دہلی میں یوگ کے آئندہ بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) کے لیے جاری تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی، جو 21 جون 2025 کو پوری دنیا میں منایا جائے گا۔

میٹنگ کے دوران، وزیر موصوف نے اس سال یوگ کے جشن کو حقیقی معنوں میں غیر معمولی اور عالمی سطح پر اثر انگیز بنانے کے حکومت کے وژن کو دہرایا۔

افسران سے خطاب کرتے ہوئے، آیوش کےمرکزی وزیر نے کہا کہ ’’ہم پورے خلوص اور عزم کے ساتھ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کریں گے کہ یوگ کا بین الاقوامی دن 2025 نہ صرف بڑے پیمانے پر کامیاب ہو بلکہ پوری دنیا کے لیے ایک ترغیب کا ذریعہ بھی ہو‘‘۔

انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو نئی توانائی اور یکجہتی کے ساتھ اس تقریب میں پہنچنے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ ان کوششوں سے ’ایک کرۂ ارض، ایک صحت کے لیے یوگ‘ کے جذبے کی عکاسی ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ’’آئیے یوگ کے ذریعے ہمہ گیر فلاح و بہبود کے پیغام کو ملک کے ہر کونے اور دنیا کے ہر حصے تک پہنچائیں۔‘‘

اس میٹنگ میں آیوش کی وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اس جائزہ میٹنگ میں بڑے اقدامات کی منصوبہ بندی اور نفاذ پر توجہ مرکوز کی گئی جیسے:

  • یوگ سنگم- اسکولوں، اسپتالوں اور کارپوریٹس جیسے اداروں میں یوگ کی شمولیت
  • ہریت یوگ- یوگ سے منسلک شجرکاری مہمات کے ذریعے ماحولیاتی شعور کو فروغ دینا
  • یوگ کنیکٹ- یوگ کی تقریبات میں عالمی اور تارکین وطن  لوگوں کو شامل کرنا
  • یوگ بندھن- بڑے پیمانے پر شرکت کے ذریعے سماجی اتحاد اور مشترکہ فلاح و بہبود کو فروغ دینا

جناب جادھو نے آئی ڈی وائی 2025میں پیغام اور شرکت کو بڑھانے کے لیے نوجوانوں، تعلیمی اداروں اور کمیونٹی لیڈروں کو شامل کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی پہل پر یوگ کا بین الاقوامی دن، جو ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے، 2015 میں اقوام متحدہ کے قیام کے بعد سے ایک عالمی ثقافتی اور فلاح و بہبود کی تحریک بن کر ابھرا ہے۔

*****

ش ح۔ ک ح۔  ع ر

(U N.671)


(Release ID: 2127740)