وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

سوتھبیزہانگ کانگ نے وزارت ثقافت کی مداخلت کے بعد پپراہوا کےبھگوان بدھ کےباقیات  کی نیلامی ملتوی کردی

Posted On: 07 MAY 2025 3:45PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی وزارتِ ثقافت نے 7 مئی 2025 کو طے شدہ سوتھبیز ہانگ کانگ کی طرف سےپپراہوا کے مقدس بدھ باقیات کی نیلامی ملتوی کردی ہے۔

پپراہوا باقیات، جن میں تاریخی مہاتما بدھ کی ہڈیوں کے ٹکڑوں کے ساتھ ساتھ سیلکھڑی اور کرسٹل کےصندوق، ایک ریت کے پتھر کے تابوت اور سونے کے زیورات اور قیمتی پتھر جیسے نذرانےشامل ہیں، 1898 میں ولیم کلاکسٹن پیپےکو کھدائی میں ملےتھے۔ ایک صندوق پر برہمی رسم الخط میں لکھے ہوئے ایک کتبےسےاس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ یہ مہاتما بدھ کے باقیات ہیں، جنہیں شاکیہ قبیلے نے جمع کیا تھا۔ ان میں سے زیادہ تر باقیات کو 1899 میں کولکاتہ کے انڈین میوزیم میں منتقل کیا گیا تھا اور ان کو ہندوستانی قانون کے تحت’اے اے‘ نوادرات کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے، جس میں ان کو ہٹانے یا فروخت کرنے پر پابندی ہے۔ ہڈیوں کےباقیات کا ایک حصہ سیام کے شاہ کو تحفے میں دیا گیا تھا، جب کہ ڈبلیو سی پیپ کے پڑپوتے کرس پیپ کے پاس موجود جنازے کے کچھ منتخب جواہرات کو نیلامی کے لیے درج کیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے ذریعے نیلامی کا پتہ لگنے پر، وزارت ثقافت نے فوری طور پر درج ذیل اقدامات کیے:

  • مؤرخہ2 مئی 2025 کو آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل نے ہانگ کانگ کے قونصلیٹ جنرل کو خط لکھ کر نیلامی کو فوری طور پر روکنے کی درخواست کی۔
  • اسی دن ایک دو طرفہ میٹنگ کے دوران، ثقافت کے وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے برطانیہ کی ثقافت، میڈیا اور کھیل کی وزیر،ریٹائرڈ عزت مآب لیزا نینڈی کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا اور باقیات کی ثقافتی اور مذہبی اہمیت پر زور دیا اور فوری کارروائی کی اپیل کی۔
  • مؤرخہ5 مئی 2025 کو،وزارت ثقافت  کے سکریٹری نے آئندہ اقدامات پر غور کرنے کے لیے ایک جائزہ میٹنگ کی۔
  • اسی دن سوتھبیز(محترمہ آئی وی وانگ اور جولیان کنگ نمائدگان کے ذریعے) اور کریس پیپ کو ایک قانونی نوٹس جاری کیا گیا، جس میں نیلامی کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔
  • وزارت خارجہ سے درخواست کی گئی کہ وہ اپنے یورپ ویسٹ اور ایسٹ ایشیا ڈویژنوں کے ذریعے برطانیہ اور ہانگ کانگ میں سفارت خانوں کے ساتھ مل کر نیلامی کو روکنے کو یقینی بنائے۔

مؤرخہ5 مئی 2025 کو، سوتھبیز ہانگ کانگ نے ای میل کے ذریعے قانونی نوٹس کو تسلیم کیا اور یہ یقین دہانی کرائی کہ یہ معاملہ زیر غور ہے اور تحریری جواب جمع کرایا جائے گا۔

مؤرخہ6 مئی 2025 کووزارت ثقافت کے سکریٹری کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد جس میں جوائنٹ سیکرٹری (ایسٹ ایشیا ڈویژن، ایم ای اے) اور ہانگ کانگ میں ہندوستان کے قونصل جنرل شامل تھے، نے سوتھبیز کے نمائندوں سے بات چیت کی۔ وفد نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ باقیات عام نمونے نہیں ہیں بلکہ دنیا بھر میں بدھ مت کے لاکھوں ماننے والوں کے لیے مقدس اہمیت  رکھتے ہیں۔ اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ یہ باقیات قانونی طور پر ہندوستان کے ہیں، جہاں سے انہیں نوآبادیاتی دور میں لایا گیا تھا۔

مؤرخہ6 مئی 2025 کودن میں دیر گئے، سوتھبیزہانگ کانگ نے ای میل کے ذریعے مطلع کیا کہ پپراہوا باقیات کی نیلامی ملتوی کی جا رہی ہے اور مزید بات چیت کی تجویز ہے۔ بعد میں سوتھبی کی ویب سائٹ سے نیلامی کا صفحہ ہٹا دیا گیا۔

وزارت کے اقدامات میں تعاون کرنے والوں میں- یونیسکو میں ہندوستان کے مستقل نمائندے، یونیسکو کی ڈائرکٹر کرسٹا پککٹ، ہندوستان، سری لنکا اور دیگر ممالک کی بودھ تنظیموں، پروفیسر نمن آہوجا، جنہوں نے وزیر اعظم کے پورٹل اور قومی اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ اپنی نمائندگی درج کی، شامل ہیں۔

ثقافت کی وزارت، اے ایس آئی اور ایم ای اے کے تعاون سے،ان باقیات کو ہندوستان لانے کی خاطر بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیےسبھی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ رابطہ کرے گی۔

********

ش ح۔ک ح۔ ش ہ ب

U-654


(Release ID: 2127569)