وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان نے ویتنام میں اقوام متحدہ  ویساک دن-2025 کے موقع پر بدھ کی تعلیمات سے وابستگی کا اعادہ کیا


مرکزی وزیر کرن رجیجو نے اقوام متحدہ ویساک  دن کی تقریبات میں صدر اور وزیر اعظم کی جانب سے نیک خواہشات پیش کیں

Posted On: 06 MAY 2025 4:47PM by PIB Delhi

اقلیتوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج ہو چی منہ شہر میں ویتنام بدھسٹ اکیڈمی میں منعقدہ اقوام متحدہ کے ویساک دن-2025 کی تقریبات میں ایک ممتاز عالمی اجتماع سے خطاب کیا۔ اس مقدس موقع پر جناب رجیجو نے  صدر جمہوریہ محترمہ  دروپدی مرمو اور وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی جانب سے بین الاقوامی سامعین کو نیک خواہشات پیش کیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image00105IO.jpg

اپنے خطاب میں، جناب رجیجو نے آج کی دنیا میں بھگوان بدھ کی تعلیمات کی پائیدار افادیت پر زور دیا اور پائیداریت، امن اور انسانی وقار کے  تئیں ہندوستان کی قدیم اور مسلسل وابستگی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ کس طرح مہاتما بدھ کا پیغام عصری عالمی چیلنجوں کا سامنا کرنے میں رہنمائی کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002P7ZS.jpg

اس عظیم الشان تقریب میں سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے صدر عزت مآب لی کوانگ،  سری لنکا کے صدر عزت مآب  انورا کمارا ڈسانائیکا، کئی سربراہان مملکت اور روحانی رہنماؤں نے شرکت کی۔ نامور بدھسٹ شخصیات بشمول ویتنام بدھسٹ سنگھا کے سرپرست اعلیٰ، انتہائی قابل احترام تھچ تری کوانگ، اوریو این ڈی وی کی بین الاقوامی  آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین، انتہائی قابل احترام پروفیسر ڈاکٹر پرا برہما پنڈت، بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0038V79.jpg

2025 کی تقریبات، جس کا موضوع تھا ‘‘انسانی وقار کے لیے یکجہتی اور رواداری؛ عالمی امن اور پائیدار ترقی کے لیے بدھسٹ بصیرت’’ کے ذریعہ  عالمی غیر یقینی صورتحال کے درمیان طاقتور پیغام دیا گیا۔

حکومت ہند کی وزارت ثقافت، مہابودھی سوسائٹی آف انڈیا، نیشنل میوزیم آف انڈیا، اور بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے تعاون سے بھگوان بدھ کے مقدس آثار کی نمائش کی جا رہی ہے۔ یہ آثار فی الحال ہو چی منہ شہر کے تھان تام پگوڈا میں نمائش کے لیے رکھے گئے ہیں اور یہ 21  مئی 2025 تک  ہنو ئی کے تہہ نن اور ہا نیم کا سفر کریں گے۔

*****

UR- 626

(ش ح۔   ض ر ۔ ا ک م)


(Release ID: 2127299)