اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب سےاقلیتی امور کے وزیر جناب کرن رجیجوکا خطاب


جناب رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی تقریبات کے موقع پر ہو چی منہ شہر میں بدھ کے مقدس باقیات کی موجودگی کی اہمیت پر زور دیا

جناب رجیجو نے ویتنام کے صدر جناب لوونگ کوونگ سے ملاقات کی

Posted On: 06 MAY 2025 4:45PM by PIB Delhi

اقلیتوں اور پارلیمانی امور کے وزیر جناب کرن رجیجو نے آج ہو چی منہ شہر میں اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی افتتاحی تقریب کا افتتاح کیا، جہاں ویتنام کے صدر جناب لوونگ کوونگ، سری لنکا کے صدر جناب انورا کمارا دیسانائیکے،ویتنام بدھسٹ سنگھ کے سنگھراج، تھیچ تری کوانگ اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔جناب رجیجو نے ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی طرف سے دلی مبارکبادپیش کی اور وزیراعظم کاپیغام ان تک پہنچایا۔انہوں نے کہا کہ بھگوان بدھ کی ابدی تعلیمات بہت سے موجودہ عالمی چیلنجوں کے بارے میں گہری معلومات اوران کے حل پیش کرتی ہیں۔انہوں نے اس کا ذکر کیا کہ ہمارے مشترکہ کرہ ارض پر انفرادی انتخابات کے اثرات کے بارے میں بیداری کو فروغ دینے کے لیے ہندوستان کی پہل، مشن لائف (ماحولیات کے لیے طرز زندگی)، بدھ مت کے فلسفے میں گہری جڑیں رکھتی ہے۔انہوں نے بھگوان بدھ کے پیروکاروں کو ہندوستان میں بھگوان بدھ کی تعلیمات سے وابستہ مقدس مقامات کا دورہ کرنے اور اس جیتے جاگتے ورثے سے جڑنے کی بھی دعوت دی۔جناب رجیجو نے اقوام متحدہ کے یوم ویساک کی تقریبات کے موقع پر ہو چی منہ شہر میں مقدس بدھ کے باقیات کی موجودگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001OH32.jpg

جناب رجیجو نے ویتنام کے صدر جناب لوونگ کوونگ سے الگ سے ملاقات کی۔ہندوستان اور ویتنام کے درمیان کثیر جہتی تعاون میں صحت مند پیش رفت کو تسلیم کرتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے اپنے تعاون کا اعادہ کیا۔جناب کوونگ نے بدھ کے مقدس باقیات ویتنام بھیجنے پر حکومت ہند کا شکریہ ادا کیا۔ویتنام کے صدر نے ہندوستان کے پارلیمانی امور اور اقلیتوں کے وزیر ، ویتنام کے نسلی اور مذہبی امور کے وزیر، پولیٹ بیورو کے ایک رکن اور ہو چی منہ شہر کی پارٹی کے سکریٹری کے ہمراہ ہوچی منہ شہر کے مندر میں کاشی کے قریب سارناتھ سےلائے گئے بدھ کے مقدس باقیات کو خراج عقیدت پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020SN8.jpg

جناب کرن رجیجو نے ویتنام کے شہر ہو چی منہ میں اقوام متحدہ کے ویساک کے دن کے حاشیہ پر بھگوان بدھ کے ہندوستانی مجسموں کی نمائش کے ساتھ ساتھ ہندوستان میں بدھ مت کی یادگاروں کی ڈیجیٹل بحالی کا بھی مشاہدہ کیا۔انہوں نے ہندوستان اور ویتنام میں بدھ مت کے فن اور مجسموں کی ایک تقابلی نمائش بھی دیکھی، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک ہزار پچاس سال سے زیادہ کا بدھ مت کا تعلق روحانیت سے آگے آرٹ اور ثقافت کے شعبوں تک پھیلا ہوا ہے۔

************

ش ح ۔ ک ح ۔ م ا

UN-NO-625


(Release ID: 2127298)