وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

مالی خدمات محکمے  کے سیکریٹری نے علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کی کارکردگی اور انضمام کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا


جناب ایم  ناگراجو نے آر آر بیز سے زراعت اور متعلقہ سرگرمیوں، ایم ایس ایم ای، اور سرکاری کفالت شدہ اسکیموں میں قرض دینے کو بڑھانے کی ترغیب دی

Posted On: 05 MAY 2025 7:25PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ کے مالی خدمات محکمے( ڈی ایف ایس) کے سیکریٹری جناب ایم۔ ناگراجو، نے ممبئی میں علاقائی دیہی بینکوں (آر آر بیز) کی کارکردگی اور انضمام کے منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔

نابارڈ کے چیئرمین، مالی خدمات محکمے کے حکام، اسپانسر بینکوں، سڈبی، ریزرو بینک آف انڈیا اور تمام آر آر بیز کے سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایک صوبہ-ایک آر آر بی کے نفاذ کے ساتھ، آر آر بیز سے زراعت اور متعلقہ سرگرمیوں، ایم ایس ایم ای، اور سرکاری کفالت شدہ اسکیموں میں قرض دینے کو بڑھانے کی ترغیب دی گئی ہے۔ آر آر بیز نے اپنی رسائی کو بڑھاتے ہوئے ملک کے 700 اضلاع میں 22,000 سے زائد شاخوں تک توسیع دی ہے، جن میں سے 92 فیصد سے زیادہ شاخیں دیہی/نیم شہری علاقوں میں ہیں۔ آر آر بیز نے مالی سال 25-2024 میں 7,148 کروڑ روپے کا مجموعی خالص منافع ریکارڈ کیا۔ مجموعی غیر فعال اثاثہ جات (جی این پی اے) ایک دہائی کے سب سے نچلے سطح 5.3 فیصد تک پہنچ گئے ہیں۔ سیکریٹری، ڈی ایف ایس نے دیہی بینکوں سے کہا کہ وہ انضمام کے عمل اور طویل مدتی پائیداری پر توجہ مرکوز رکھیں۔

سیکریٹری، ڈی ایف ایس نے اسپانسر بینکوں سے کہا کہ وہ آر آر بیز کو انضمام کے عمل میں رہنمائی کریں اور طویل مدتی پائیداری کے لیے یکساں مواقع فراہم کریں۔ اسپانسر بینکوں کو چاہیے کہ وہ آر آر بیز میں ٹیکنالوجی کی تجدید کی سہولت فراہم کریں اور 30 ستمبر 2025 کی آخری تاریخ کو پورا کرتے ہوئے انضمام کے عمل کو مکمل کریں۔ انہوں نے اسپانسر بینکوں اور آر آر بیز کو اس عمل میں پیدا ہونے والے ایچ آر سے متعلق مسائل کو حل کرنے کی بھی تجویز دی۔

انہوں نے اسپانسر بینکوں اور آر آر بیز سے کہا کہ وہ آنے والے چیلنجوں کو تسلیم کریں۔ اسپانسر بینکوں کو آر آر بیز کے ساتھ مشاورت سے اگلے پانچ برس کے لیے آر آر بیز کا روڈ میپ تیار کرنا چاہیے۔

 

 

************

 

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :610 )


(Release ID: 2127161)