وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان کے پہلے ضمانت کی بنیاد پر پاس تھرو سرٹیفکیٹس کی نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر لِسٹنگ


مالی خدمات محکمے کے سیکریٹری، نے معیشت کی ترقی کے لیے ہاؤسنگ شعبے اور ہاؤسنگ فنانس شعبے کی اہمیت پر زور دیا

Posted On: 05 MAY 2025 7:21PM by PIB Delhi

وزارت خزانہ میں مالی خدمات محکمے کے سیکریٹری،جناب ایم۔ ناگراجو، نے ہندوستان کے پہلے ضمانت کی بنیاد پر پاس تھرو سرٹیفکیٹس (پی ٹی سی) کو، جس کو آر ایم بی ایس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے تشکیل دیا ہے، نیشنل اسٹاک ایکسچینج پر 05 مئی 2025 کو لسٹ کیا۔ جناب ایم۔ ناگراجو نے گھنٹی بجا کر اس کی  لسٹنگ کی۔ اس تقریب میں متعدد بینکوں، ہاؤسنگ فنانس کمپنیوں اور دیگر مالیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

یہ پی ٹی سی ایل آئی سی ہاؤسنگ فنانس لمیٹڈ کے ذریعہ شروع کردہ ہاؤسنگ قرضوں کے پول سے تعاون یافتہ ہیں۔ 1,000 کروڑ روپے کے اس ایشو (1,00,000 پی ٹی سی، فیس ویلیو 1,00,000 روپے) کو مکمل طور پر سبسکرائب کیا گیا۔

یہ کسی پی ٹی سی کا پہلا ایشو ہے جسے کوپن کے ذریعے نیشنل اسٹاک ایکسچینج کے "الیکٹرانک بک پرووائیڈر (ای بی پی)" پلیٹ فارم پر پیش کیا گیا۔ جاری کردہ پی ٹی سی کی حتمی میچورٹی تقریباً بیس سال ہوگی اور کوپن 7.26 فیصد سالانہ ہے۔ اس آلے کی درجہ بندی کریسل اور کیئر ریٹنگز کے ذریعہ اے اے اے  (ایس او)ہے۔ یہ پی ٹی سی ڈی میٹ فارم میں جاری کیے گئے ہیں اور قابل منتقلی ہیں۔ چونکہ پی ٹی سی اسٹاک ایکسچینج پر درج ہے، اسے ثانوی مارکیٹ میں تجارت کیا جا سکتا ہے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے، شری ناگراجو نے ہاؤسنگ شعبے اور ہاؤسنگ فنانس شعبے کی ہماری معیشت کی ترقی کے لیے اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہاؤسنگ فنانس کے بہت سے دیگر صنعتوں بشمول بنیادی ڈھانچے کے ساتھ آگے اور پیچھے کے رابطے ہیں۔ اتنی بڑی آبادی والے ملک میں، مجموعی معاشی ترقی حاصل کرنے کے لیے ہاؤسنگ ضروریات کو جلد از جلد پورا کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی میں منتقل کرنے کا عمل ہاؤسنگ فنانس مارکیٹ اور قرض مارکیٹ کے لیے ایک انضمام کا عنصر بن سکتی ہے۔ آر ایم بی ایس کی اہمیت کو دہراتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ ہاؤسنگ فنانس شعبے کی ترقی کے لیے ایک محرّک کے طور پر کام کر سکتی ہے۔

*****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U : 609)


(Release ID: 2127154) Visitor Counter : 34