سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ڈی ایس ٹی پروجیکٹوں کا جائزہ لیا ، مصنوعی ذہانت (آئی اے )کی قیادت میں اختراعات کی بات کہی اور ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس کی حمایت کی
وزیرموصوف نے کہاکہ چیمپیئنس ہندوستان کی زیر ملکیت اے آئی اوپن اسٹیک ملک کو عالمی سائنس کی قیادت میں آگے بڑھاتا ہے
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اے این آر ایف پر زور دیا کہ وہ طبی اختراع کو فروغ دینے کے لیےمیڈیکل کالجز کو ریسرچ پارکس قائم کرنے میں مدد کرے
Posted On:
05 MAY 2025 4:53PM by PIB Delhi
سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ارضیات سائنس اور پی ایم او ، ایٹمی توانائی کے محکمہ، خلاکے محکمہ، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پیر کو سائنس اور ٹیکنالوجی کے محکمے (ڈی ایس ٹی) کے ایک جامع جائزے کی صدارت کی، جس میں مصنوعی ذہانت ( اے آئی) کی قیادت میں اختراعات، ڈیپ ٹیک اسٹارس اپس اورمشترک بنیادی ڈھانچے کو وسعت دینے سمیت سائنس سے چلنے والی ترقی میں جرأت مندانہ نئی سمت پر زور دیا گیا۔
وزیر موصوف نے میٹنگ میں نو تشکیل شدہ انوسندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن (اے این آر ایف) کے ارتقاء میں رول کے ساتھ ساتھ جیو اسپیشلیٹیل پہل جیسے قومی مشنوں پر توجہ مرکوز کی ۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پروفیسر ابھے کراندیکر ، اے این آر ایف کے نومنتخب سی ای او ڈاکٹر شیو کمار کلیان رمن اور وزارت کے دیگر سینئر عہدیداروں کے ساتھ تفصیلی بات چیت کی ۔ میٹنگ کے دوران ڈاکٹر کلیان رمن نے اے این آر ایف کے لیے ایک کثیر جہتی وژن پیش کیا ، جس میں تحریک دینے والی فنانسنگ کا امید افزا طریقہ کار ، نجی صنعت کے ساتھ گہرا انضمام اور نیشنل سائنس فاؤنڈیشن (این ایس ایف) اور ڈی اے آر پی اے جیسے عالمی سطح پر کامیاب اداروں میں بنائے گئے اہمیت کے حامل مشن شامل تھے ۔
مقامی اختراع کو فروغ دینے کے مقصد سے ایک اہم قدم کے طور پر اے این آر ایف ‘‘چھوٹے کاروباریوں کے لیے ڈیپ ٹیک انوویشن’’ کا ایک پروگرام شروع کرنے کی تیاری کر رہا ہے ، جو اسٹارٹ اپس اور چھوٹی اور بہت چھوٹی اور درمیانہ درجہ کی صنعتوں کو حقیقی دنیا میں عملی طور پر شامل ہونے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی سطح پر انہیں بااختیار بنائے گا ۔
موجودہ قومی تحقیق کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر موصوف نےاے این آر ایف کے ‘‘کلاؤڈ آف ریسرچ اینڈ انوویشن انفراسٹرکچر’’ بنانے کے منصوبے کا جائزہ لیا،جو ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم جو ڈیپ ٹیک اسٹارٹ اپس اور تعلیمی اداروں کو ملک بھر میں زیر استعمال سائنسی آلات اور سہولیات تک رسائی فراہم کرے گا۔ توقع ہے کہ اس اقدام سے تحقیقی صلاحیتوں کو جمہوری بنایا جاسکے گا ، خاص طور پر چھوٹے کاروباریوں کے لیے جن کی اکثر اعلیٰ درجے کے لیب ٹولز تک رسائی نہیں ہوتی ہے ۔
جن اہم سائنسی موضوعات پر بات چیت میں توجہ مرکوز کی گئی ان میں،اے این آر ایف کے اے آئی فار سائنس، یعنی سائنس کے لیے مصنوعی ذہانت پہل مرکزی موضوع رہا ۔ اس پروگرام کا مقصد مصنوعی ذہانت سے فائدہ اٹھانا ہے تاکہ پیچیدہ سائنسی مساوات کو ماڈل بنانے کے لیے مشین لرننگ کا استعمال کرتے ہوئے طبیعیات، کیمسٹری اور حیاتیات میں دریافت کو تیز کیا جا سکے۔
وزیر موصوف نے اے این آر ایف کی قیادت کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ اس پہل کے تحت چند منتخب منصوبوں کو شروع کریں اور مستقبل قریب میں ٹھوس نتائج کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے سی ای او کی اس بات کے لیے حوصلہ افزائی کی کہ وہ اے این آر ایف مشن اور تعاون کے موقعوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کی خاطریونیورسٹی کے وائس چانسلرز کے ساتھ شامل ہوں۔
ایک اور کلیدی سمت میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نےاے این آر ایف سے کہا کہ وہ میڈیکل کالجوں کو اپنے میڈیکل ریسرچ پارکس کے قیام میں مدد کرنے کے امکانات تلاش کرے۔ ایک ایسا اقدام جس سے طبی جدت طرازی اور مقامی بایوٹیک انٹرپرینیورشپ کو فروغ حاصل ہوسکے۔ وزیر موصوف نے ایک مقامی‘‘انڈیااے آئی اوپن اسٹیک’’ کی تعمیر کی اہمیت پر زور دیا۔ ایک ایسا بنیادی اے آئی فن تعمیر جس میں ہندوستانی محققین کے لیے تیار کردہ سائنس اور انجینئرنگ ماڈل شامل ہو۔ وزیر موصوف نے اس بات کو بھی اجاگر کیا کہ یہ ہندوستان کو اے آئی سے چلنے والی سائنسی ایپلی کیشنز میں عالمی سطح پر آگے بڑھا سکتا ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ‘‘ گہری سائنس سے گہرے تکنیکی سرعت’’ کے تصور پر بھی نظرثانی کی اور وزیر موصوف نے اے این آر ایف پر زور دیا کہ وہ تعلیمی تحقیق۔ جیسے اشاعتوں اور پیٹنٹ کو تجارتی ٹیکنالوجیز میں تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔ انہوں نے اعلیٰ درجے کی صنعت کے کاروباریوں کے ساتھ شراکت داری اور وینچر بلڈر ماڈلز کی تخلیق کی ضرورت پر زور دیا تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ دریافتیں محض لیبارٹریوں تک ہی محدود نہ رہیں۔
وزیرموصوف نے اے این آر ایف سے قومی مطابقت کے کلیدی شعبوں کو ترجیح دینے کے لیے بھی کہا جس میں موسمیاتی پیش گوئی، مادی سائنس، ایرو اسپیس، بائیو کیمسٹری اور منشیات کا فروغ شامل ہو ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہندوستان الگ تھلگ اختراعات سے زیادہ مربوط، اثر سے چلنے والے ایسے ماحولیاتی نظام کی سمت پیش قدمی کرے جو تحقیق، اسٹارٹ اپس اور صنعت کو جوڑتا ہے۔
***
ش ح۔ش م۔ش ت۔
U NO:598
(Release ID: 2127117)
Visitor Counter : 21