سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمہ بایوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) اور بایوٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹینس کونسل (بی آئی آر اے سی) نے بایو- اے آئی پر تجاویز کے لیے مشترکہ کال کا اعلان کیا ہے تاکہ بایو مینوفیکچرنگ کے لیے بایو ای-3 پالیسی کے تحت مولانکرمراکز قائم کیے جا سکیں

Posted On: 05 MAY 2025 4:57PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے اگست 2024 میں ملک بھر میں زیادہ کارکردگی والی ’’بایو مینوفیکچرنگ کو بڑھاوا دینے کے لیے بایو ای-3 پالیسی (معیشت کے لیےبایو ٹیکنالوجی، ماحولیات اور روزگار) کو منظوری دی۔  اس کے بعد ، وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ نے محکمہ بایوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) کی دو امبریلا اسکیموں کو ایک ہی اسکیم بایو ٹیکنالوجی ریسرچ انوویشن اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیولمپمنٹ (بایو-رائیڈ) میں ضم کرتے ہوئےجاری رکھنے کو منظوری دی۔اس کے علاوہ اس اسکیم میںایک نیا جز، ’’بایو مینوفیکچررنگ اینڈبایو فاؤنڈری‘‘ بھی جوڑدیا گیا۔ صحت، زراعت اور ماحولیات کے شعبوں میں زیادہ کارکردگی والی بایو مینوفیکچرنگ کے مقصد سےڈیٹا پر مبنی جدید ترین طریقوں سے چلنے والے بایو-اے آئی مراکز قائم کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں محکمہ بایوٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) اور بایو ٹیکنالوجی انڈسٹری ریسرچ اسسٹنس کونسل(بی آئی آر اے سی) نے بایو- اے آئی پر تجاویز کے لیے مشترکہ کال کا اعلان کیا ہے تاکہ بایو مینوفیکچرنگ کے لیے بایو ای-3 پالیسی کے تحت مولانکرمراکز قائم کیے جاسکیں۔ ان بایو-اے آئی مراکز کے قیام کی تجویز اکیڈمیا اور صنعتی شعبے میں کرنے کی تجویز ہے تاکہ مصنوعی ذہانت اور اور حیاتیات کے امتزاج کے ذریعے صحت ، زراعت اور ماحولیات پر اثر ڈالنے والی انوکھی اور اہم تحقیق کی جاسکے۔

بایو-اے آئی کا اقرار نامہ (ایل او آئی) کچھ اس منفرد انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ حیاتیات کے شعبے کے اہم چیلنجوں جیسے بایو مالیکیولر ڈیزائن، پائیدار زراعت، ترکیب حیاتیات، آیوروید اور جینیاتی تشخیص کومصنوعی ذہانت کے ذریعے حل کیا جاسکے۔ لہٰذا ، ان شعبوں میں مسائل سے متعلق تفصیلات اور تحقیقی حل مختلف شعبوں کی ٹیموں سے مانگے جارہے ہیں، جو مصنوعی حیاتیات ، آئی اے/ایم ایل اور کمپیوٹنگ کے شعبوں میں تحقیق کی مہارت رکھتے ہیں اور پیچیدہ حیاتیاتی تحقیق کے چیلنجوں سے نمٹ سکتے ہیں۔ مجوزہ ماحصل کے لیے مسائل سے متعلق تفصیلات ڈیٹا، جدید ترین، کثیر شعبہ جاتی ، تحقیق پر مبنی ہونی چاہئے۔

*******

UR-601

(ش ح۔ض ر۔ش ہ ب)


(Release ID: 2127113) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , Hindi , Tamil