وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی این ایس شارداایچ اے ڈی آر مشق کے لیے مافلافوشی، مالدیپ پہنچ گیا

Posted On: 05 MAY 2025 1:57PM by PIB Delhi

علاقائی تعاون کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کے مطابق،آئی این ایس شاردا 04 سے 10 مئی2025 تک انسانی امداد اور قدرتی آفات سے نجات (ایچ اے ڈی آر) مشق کے لیےمافلافوشی اٹول، مالدیپ پہنچا۔ یہ تعیناتی ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان مضبوط دفاعی اور سمندری تعاون کاثبوت ہے۔ یہ ہندوستان کے ‘‘مہاساگر’’ (علاقوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور مجموعی ترقی) کے وژن سے ہم آہنگ ہے، جو بحر ہند کے خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے کے لیے باہمی تعاون پر زور دیتا ہے۔

ایچ اے ڈی آر مشق کا مقصد ہندوستانی بحریہ اور مالدیپ کی قومی دفاعی فورس (ایم این ڈی ایف) کے درمیان باہمی تعاون کو وسعت دینا ہے،جو ایک بڑی قدرتی آفت کے بعد ڈیزاسٹر ریسپانس کوآرڈینیشن، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، طبی امداد، لاجسٹک سپورٹ، مشترکہ مشقیں ، تربیتی اجلاس اور کمیونٹی اینگیجمنٹ جیسے اقدامات پر توجہ مرکوز کرے گا۔

اس طرح کی مشترکہ مشق کے ذریعے، ہندوستان اور مالدیپ اپنی شراکت داری کو مسلسل مستحکم کررہے ہیں اور قدرتی آفات اور دیگر انسانی چیلنجوں کا مؤثر طریقے سے جواب دینے کی تیاری کو بھی یقینی بنارہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(1)(2)1KL3.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Pic(2)(2)CT88.jpeg

 

***

ش ح۔ش م۔ش ت۔

U NO:590


(Release ID: 2127034) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil