نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
وزیر اعظم نریندر مودی نے ورچوئل وسیلے سے پٹنہ کے پاٹلی پتراسپورٹس کمپلیکس میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کا افتتاح کیا
بہار نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی میزبانی کرکے وزیر اعظم مودی کے اسپورٹس ویژن کو ایک قدم آگے بڑھایا ہے: ڈاکٹر منسکھ مانڈویا
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ کھیلو انڈیا سال بھر جاری رہنے والی سرگرمی ہوگی،اس میں کھیل کینلینڈر میں اضافی کھیل جوڑے جائیں گے
مرکزی وزیر کھیل نے 2036 اولمپکس کے لئے چیمپئن تیار کرنے کے مقصد سے باصلاحیت کھلاڑیوں کو تلاشنے اور انہیں نکھارنےکی ضرورت پر زور دیا
Posted On:
04 MAY 2025 8:50PM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج بہار میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے ساتویں ایڈیشن کا ورچوئل موڈ میں افتتاح کیا۔ مقابلے میں 27 میڈل ایونٹس اور ایک نمائشی کھیل شامل ہوں گے۔اس کا اختتام 15 مئی کو ہوگا۔
وزیر اعظم مودی کے ساتھ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا، مرکزی وزیر مملکت محترمہ رکشا کھڈسے اور بہار سرکار اور بہار اسٹیٹ اسپورٹس اتھارٹی کے دیگر معززین موجود تھے۔


بہار کی میزبانی میں یہ پہلا مختلف النوع کھیل ایونٹ ہے۔ یہ 27 میڈل گیمز پانچ شہروں پٹنہ، راجگیر، بھاگلپور، گیا، بیگوسرائے اور نئی دہلی میں منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اس سال کے کے آئی وائی جی میں پہلی بار سیپک ٹاکرا کو ایشیائی کھیلوں میں میڈل ایونٹ کے طور پر شامل کیا جائے گا، جب کہ ای-اسپورٹس کو ایک نمائشی ایونٹ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ کے آئی وائی جی 2025 میں 10,000 سے زیادہ شرکاء حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں 6,000 سے زیادہ ایتھلیٹ شامل ہیں۔
اس سال مارچ میں ہندوستانی مردوں کی سیپک ٹاکرا ٹیم نے پٹنہ میں منعقدہ انٹرنیشنل سیپک ٹاکرا فیڈریشن (آئی ایس ٹی اے ایف) ورلڈ کپ میں تاریخ میں پہلی بار طلائی تمغہ جیتا تھا۔
اس کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا گیا اور خود وزیراعظم نے اس جیت پر مبارکباد دی۔ پاٹلی پترا سپورٹس کمپلیکس میں جیت آئی ایس ٹی اے ایف ورلڈ کپ میں ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے، جہاں چار براعظموں کے 21 ممالک نے سات مقابلوں میں حصہ لیا۔
نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ یہ بہار کے لیے بہت اہم وقت ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ کس طرح نالندہ اور وکرم شیلا علم کے عالمی شہرت یافتہ مراکز تھے، اسی طرح یہ سرزمین اب کھیلوں کی ترقی کے نئے مراکز کے لیے جانی جائے گی۔ یہ بہار کے لیے بڑے فخر کی بات ہے۔

ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ یہ کھیل بہار کی شبیہ کو بدلنے کا ایک موقع ہیں، کیونکہ ریاست بڑے ایونٹس کی میزبانی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ترقی یافتہ بہار ترقی یافتہ ہندوستان کا حصہ ہے اور اب بہار کے ہر کھیل کے ٹیلنٹ کو ایک پلیٹ فارم اور اپنی صلاحیتوں کو دکھانے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ 2026 کے سمر اولمپکس میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے ٹیلنٹ کی مناسب نشوونما ضروری ہے، جس کی میزبانی ہندوستان کرنا چاہتا ہے۔
بہار مضبوط کھیلو انڈیا پروگرام کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ ملک بھر میں 1048 کھیلو انڈیا مراکز میں سے 38 کھیلو انڈیا مراکز بہار کے تمام اضلاع میں قائم کئے گئے ہیں۔ سابق چیمپئن ایتھلیٹس کی قیادت میں، ان مراکز نے نچلی سطح پر شرکت کو مضبوط کیا ہے۔
یہ کھیلو انڈیا مراکز مختلف کھیل پیش کرتے ہیں جیسے ٹیبل ٹینس، ایتھلیٹکس، کشتی، فٹ بال، ہاکی، ویٹ لفٹنگ، تیر اندازی، باکسنگ، کبڈی اور ووشو وغیرہ۔ فی الحال ان مراکز میں کل 939 کھلاڑی (473 مرد، 466 خواتین) تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ریاستی حکومت کے تعاون سے ملک بھر میں 34 کھیلو انڈیا اسٹیٹ سینٹر آف ایکسی لینس قائم کیے گئے ہیں۔
کھیلوں میں بہار کی بتدریج ترقی کے آثار اتراکھنڈ میں منعقدہ قومی کھیلوں میں نظر آئے۔ بہار نے نیشنل گیمز میں ایک گولڈ سمیت 12 تمغے جیت کر اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ بہار میں کھیلوں کے اچھے دن شروع ہو گئے ہیں اور وزیر اعظم مودی کا ماننا ہے کہ یہ وقت ہے اور یہی صحیح وقت ہے۔ یہ سب خصوصی تربیت، کھلاڑیوں پر مرکوز نقطہ نظر اور مقامی مدد کی بدولت ممکن ہوا ہے۔ ہمیں صرف صبر کرنا ہے اور وقت آنے پر ٹیلنٹ کو چمکنے دینا ہے۔
ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے کہا کہ اتوار کا سائیکلنگ پروگرام پورے ملک میں مقبول ہورہا ہے۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ موٹاپے جیسے مسائل کو دور رکھنے کے لیے فٹنس سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔ وزیر کھیل نے یہ بھی کہا کہ کھیلو انڈیا کیلنڈر میں نئے ایونٹس شامل کئے جائیں گے جو کہ نوعیت کے لحاظ سے زیادہ جامع ہوں گے۔
ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ مستقبل میں کھیلو انڈیا اسکول گیمز، دیو میں کوسٹل گیمز، جنوبی ہندوستان میں کھیلو انڈیا سودیشی گیمز اور چھتیس گڑھ میں قبائلی کھیل وغیرہ کا انعقاد کیا جائے گا۔ وزیرموصوف نے کہا کہ ہم کھیلو انڈیا کے تحت اسی طرح کے پروگرام منعقد کرتے رہیں گے۔
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے کلک کریں:https://youth.kheloindia.gov.in/
کے آئی وائی جی 2025 کے میڈل ٹیبل کے لیے، یہاں کلک کریں۔https://youth.kheloindia.gov.in/medal-tally
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے بارے میں
کھیلو انڈیا یوتھ گیمز، کھیلو انڈیا پروگرام کا حصہ ہے، جو 14 اکتوبر 2017 کو شروع کیا گیا تھا۔ کھیلو انڈیا کا مقصد کھیلوں میں وسیع پیمانے پر شرکت اور بہترین کارکردگی کو فروغ دینے کے دوہرے مقصد کو حاصل کرنا ہے۔ اس پروگرام نے ہندوستان کی کھیلوں کی کامیابی میں بہت زیادہ تعاون کیا ہے۔ کھیلو انڈیا کے کئی ایتھلیٹس نے اولمپکس اور ایشین گیمز سمیت عالمی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کی ہے۔ بہار 4 سے 15 مئی تک ریاست بہار اور دہلی کے پانچ مختلف شہروں میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے ساتویں ایڈیشن کی میزبانی کر رہا ہےکے آئی وائی جی 2025 میں 27 کھیل پیش کیے جائیں گے اور پہلی بار ای- سپورٹس کو ایک نمائشی کھیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔

***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
U.NO.574
(Release ID: 2126956)
Visitor Counter : 10