زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت جناب شیوراج سنگھ چوہان نے ہندوستان میں چاول کی دو جینوم ایڈیٹ شدہ اقسام کا اعلان کیا
ہندوستان جینوم میں ترمیم شدہ چاول کی اقسام تیار کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے
جینوم کی نئی اقسام اعلیٰ پیداوار، آب و ہوا کی موافقت، اور پانی کے تحفظ میں انقلابی تبدیلیوں کی صلاحیت رکھتی ہیں
Posted On:
04 MAY 2025 5:58PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں:
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، ’وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان نے سائنسی تحقیق میں ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے‘
جناب چوہان نے مزید کہا، ’’وزیراعظم کی رہنمائی میں، زرعی تحقیق کو ایک نئی سمت دی گئی ہے۔
’’زرعی شعبے کے لیے یہ سنہری موقع ہے،‘‘ جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا۔
جناب شیوراج سنگھ چوہان نے زور دیتے ہوئے کہا،’یہ نئی اقسام دوسرے سبز انقلاب کے آغاز میں اہم کردار ادا کریں گی‘۔
مرکزی زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان نے آج بھارت میں، بھارت رتن سی. سبرامنیم آڈیٹوریم، این اے ایس سی کمپلیکس، نئی دہلی میں، دو جینوم میں ترمیم شدہ چاول کی اقسام کی ترقی کا اعلان کیا۔ یہ سائنسی تحقیق اور اختراع کے میدان میں ایک نئی شروعات ہے۔ تقریب میں سائنسدانوں اور کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب شیوراج سنگھ چوہان نے کہا، ’وزیر اعظم مودی کی قیادت میں، ایک ترقی یافتہ ملک کے لیے ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے، اور کسان خوشحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ آج کی کامیابی سنہری حروف میں لکھی جائے گی۔ آزادی کا امرت مہوتسو کے دوران، وزیر اعظم مودی نے کسانوں سے جدید تکنیکوں کو اپنانے کی اپیل کی تھی۔ ان نئی اقسام کی تخلیق کے ساتھ زراعت کے میدان میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کیں‘۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان نئی فصلوں کی نشوونما سے نہ صرف پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ماحولیاتی حوالے سے بھی مثبت نتائج برآمد ہوں گے۔ یہ آبپاشی کے پانی کی بچت کرے گا اور گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرے گا، اس طرح ماحولیاتی دباؤ کو کم کرے گا۔ یہ دونوں فوائد حاصل کرنے کی ایک بہترین مثال ہے – پیداوار میں اضافہ اور ماحولیاتی تحفظ۔
جناب چوہان نے اس بات پر زور دیا کہ آنے والے وقتوں میں خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے، غذائیت سے بھرپور پیداوار بڑھانے اور ہندوستان اور دنیا دونوں کے لیے خوراک فراہم کرنے کی ضرورت ہے، جبکہ ہندوستان کو دنیا کی فوڈ باسکٹ بنانا ہے۔ انہوں نے کہا،’ہمیں فخر ہے کہ ہماری کوششوں سے سالانہ 48,000 کروڑ مالیت کے باسمتی چاول کی برآمد ہوئی ہے۔‘
وزیر موصوف نے سویا بین، ارہر، تور، دال، اُڑد، تیل کے بیجوں اور دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
جناب چوہان نے ’مائنس 5 اور پلس 10‘ فارمولہ بھی متعارف کرایا، جس میں وضاحت کی گئی کہ اس میں چاول کی کاشت کے رقبے کو 5 ملین ہیکٹر تک کم کرنا ہے جبکہ اسی علاقے میں چاول کی پیداوار میں 10 ملین ٹن اضافہ کرنا ہے۔ اس سے دالوں اور تیل کے بیجوں کی کاشت کے لیے جگہ خالی ہو جائے گی۔

انہوں نے کسانوں بالخصوص نوجوان کسانوں پر زور دیا کہ وہ جدید کھیتی باڑی کی تکنیک اپنائیں ۔ جناب چوہان نے کہا، ’ہمیں زرعی تحقیق کو کسانوں تک لے جانے کی ضرورت ہے۔ جب زرعی سائنسدان اور کسان اکٹھے ہوں گے تو معجزے رونما ہوں گے۔‘
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھاگیرتھ چودھری نے عملی طور پر سائنسدانوں کو مبارکباد دی۔
جناب دیوش چترویدی، سکریٹری، ایم او ای ایف اینڈ سی سی ،ڈی اے اینڈ ایف ڈبلیو ، نے روشنی ڈالی کہ آئی سی اے آر کی طرف سے آج اعلان کردہ نئی اقسام ہندوستانی زراعت کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتی ہیں:
ڈاکٹر ایم ایل جاٹ، سکریٹری (ڈی اے آر ای ) اور ڈائریکٹر جنرل (آئی سی اے آر ) نے مانگ پر مبنی تحقیق کی اہمیت پر زور دیا، اور کسانوں سے ان کی مخصوص ضروریات کے بارے میں رائے لینے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ یہ نقطہ نظر اس بات کو یقینی بنائے گا کہ تحقیق کے نتائج کسانوں کی ضروریات کو پورا کرنے اور ان تک صحیح حل کے ساتھ مؤثر طریقے سے پہنچنے کے لیے موزوں ہیں۔
اس موقع پر وزیر نے دونوں اقسام کی تحقیق میں تعاون کرنے والے سائنسدانوں کو اعزاز سے نوازا۔ ڈاکٹر وشواناتھن سی، ڈاکٹر گوپال کرشنن ایس، ڈاکٹر سنتوش کمار، ڈاکٹر شیوانی نگر، ڈاکٹر ارچنا وتس، ڈاکٹر سوہم رے، ڈاکٹر اشوک کمار سنگھ اور ڈاکٹر پرنجل یادو، کو پوسا ڈی ایس ٹی رائس 1 پر ان کے کام کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔ ڈاکٹر ستیندر کمار منگروتھیا، ڈاکٹر آر ایم۔ سندرم، ڈاکٹر آر عبدالفیاض، ڈاکٹر سی این۔ نیرجا، اور ڈاکٹر ایس وی سائی پرساد کو ڈی آر آر رائس 100 (کملا) کی ترقی میں ان کے تعاون کے لیے اعزاز سے نوازا گیا۔
KUNG.jpg)
ڈاکٹر دیویندر کمار یادو، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، (کراپ سائنس) آئی سی اے آر ، ڈاکٹر آر ایم سندرم، ڈائریکٹر، آئی سی اے آر -انڈین رائس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ، حیدرآباد، ڈاکٹر اشوک کمار سنگھ، سابق ڈائریکٹر، ٓئی سی اے آ، اور ڈاکٹر سی ایچ سری نواس راؤ، ڈائرکٹر، ٓئی سی اے آ-ر آئی ای آے آر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔
پس منظر:
ٓئی سی اے آ نے ہندوستان کی پہلی جینوم ایڈٹ شدہ چاول کی اقسام – ڈی آر آر رائس 100 (کملا) اور پوسا ڈکی ایس ٹی چاول 1 تیار کی ہیں۔ یہ اقسام زیادہ پیداوار، آب و ہوا کی موافقت اور پانی کے تحفظ کے لحاظ سے انقلابی تبدیلیاں لانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
یہ نئی اقسام سی آر آئی ایس پی آر ،سی اے ایس پر مبنی جینوم ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہیں، جو غیر ملکی ڈی این اے کو شامل کیے بغیر جاندار کے جینیاتی مواد میں درست تبدیلیاں کرتی ہیں۔ ایس ڈی این 1 اور ایس ڈی این 2 قسم کے جینوں کی جینوم ایڈیٹنگ کو عام فصلوں کے لیے ہندوستان کے بائیو سیفٹی ضوابط کے تحت منظوری دی گئی ہے۔
2018 میں، آئی سی اے آر نے قومی زرعی سائنس فنڈ کے تحت چاول کی دو بڑی اقسام - سامبا مہسوری اور ایم ٹی یوی 1010 - کو بہتر بنانے کے لیے جینوم ایڈیٹنگ کی تحقیق شروع کی۔ اس تحقیق کا نتیجہ دو جدید اقسام ہیں جو درج ذیل فوائد پیش کرتے ہیں۔
پیداوار میں 19 فیصد اضافہ۔
گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں 20 فیصد کمی۔
7,500 ملین کیوبک میٹر آبپاشی کے پانی کی بچت۔
خشک سالی، نمکیات، اور آب و ہوا کے دباؤ کے لیے بہتر رواداری۔ ،
ڈی آر آر رائس 100 (کملا) قسم آئی سی اے آر ،آئی اائی آر آر ، حیدرآباد نے سامبا مہسوری (بی پی ٹی 5204) پر مبنی تیار کی تھی۔ اس کا مقصد فی پینیکل اناج کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے اور یہ 20 دن پہلے (~ 130 دن) پک جاتا ہے۔ اس کی کم مدت کی وجہ سے، یہ پانی اور کھاد کو بچانے میں مدد کرتا ہے اور میتھین گیس کے اخراج کو کم کرتا ہے۔ اس کا ڈنڈا مضبوط ہوتا ہے اور نہیں گرتا۔ چاول کا معیار اصل قسم سامبا مہسوری جیسا ہے۔
دوسری قسم، پوسا ڈی ایس ٹی چاول 1، ٓئی سی اے آر ،آئی اے آر آئی ، نئی دہلی نے ایم ٹی یو1010 پر مبنی تیار کی ہے۔ یہ قسم کھاری اور الکلین مٹی میں پیداوار میں 9.66فیصد سے 30.4فیصد تک اضافہ کر سکتی ہے، جس کی پیداوار میں 20فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
یہ اقسام آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، تامل ناڈو، پڈوچیری، کیرالہ (زون VII)، چھتیس گڑھ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش (زون V)، اوڈیشہ، جھارکھنڈ، بہار، اتر پردیش، اور مغربی بنگال (زون III) جیسی ریاستوں کے لیے تیار کی گئی ہیں۔
ان اقسام کی ترقی ایک ترقی یافتہ ملک بننے اور پائیدار زراعت کو فروغ دینے کے ہندوستان کے ہدف کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ 2023-24 کے بجٹ میں حکومت ہند نے زرعی فصلوں میں جینوم ایڈیٹنگ کے لیے 500 کروڑ روپے مختص کیے تھے۔ آئی سی اے آر پہلے ہی کئی فصلوں کے لیے جینوم ایڈیٹنگ کی تحقیق شروع کر چکا ہے، جن میں تیل کے بیج اور دالوں شامل ہیں۔
****
ش ح ۔ ال
U-567
(Release ID: 2126848)
Visitor Counter : 14