وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

یوگا سنگم صحت کے لیے عالمی یکجہتی کی علامت ہے — یہ ایک طاقتور تحریک ہے جو یوگا کے ذریعے اور اس سے آگے بڑھ کر انسانیت کو متحد کرتی ہے: جناب پرتاپ راؤ جادھو


یوگا سنگم پورٹل کا آغاز کیا گیا

ناسک میں عظیم یوگا مہوتسو کا شاندار انعقاد، 6000 سے زائد افراد نے ایک ساتھ مشترکہ یوگا پروٹوکول کی مشق کی

Posted On: 02 MAY 2025 12:51PM by PIB Delhi

ناسک، جسےمہاکمبھ کی دھرتی کے طور پر جانا جاتا ہے، نے یوگا کے عظیم الشان جشن کا مشاہدہ کیا، مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا(ایم ڈی این آئی وائی)اوروزارت آیوش کے زیرِ اہتمام منعقدہ ‘‘یوگامہوتسو’’میں6000 سے زائد یوگا کے پرجوش شوقین افراد یوگا کے بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) 2025کی50 دن کی الٹی گنتی کے آغاز کو منانے کے لیے یکجا ہوئے۔یہ روحانی اہمیت کے حامل مقام، پنچوٹی کے گوری میدان میں منعقد ہونے والا پروگرام نہ صرف ہندوستان کی قدیم اور عظیم یوگا روایت کا جشن تھا، بلکہ اس موقع پر یوگا سنگم پورٹل کا بھی افتتاح کیا گیا-یہ ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو 21 جون کو بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کی ملک بھر میں بیک وقت منائے جانے والی تقاریب میں شرکت کے لیے آن لائن رجسٹریشن کو آسان بنائے گا۔ اس دن ہندوستان بھر کے ایک لاکھ سے زائد مقامات پر یوگا تقاریب منعقد کی جائیں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Y-1094J.jpg

اس پروگرام کا افتتاح وزارت آیوش کے وزیرمملکت(آزادانہ چارج) اورصحت و خاندانی بہبود کے وزیرمملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے کیا۔اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے یوگا کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا:‘‘ناسک ایک مقدس شہر ہے جسے عظیم روحانی ہستیوں کاآشرواد حاصل ہے اور یہاں آنا میرے لیے باعثِ فخر اور مسرت ہے۔ یوگا، جو کبھی ہندوستانی روایت کا ایک اٹوٹ حصہ تھا، اب بین الاقوامی برادری میں بھی بھرپور انداز میں پروان چڑھ رہا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Y-2SQDR.jpg

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ ہند بین الاقوامی یومِ یوگا (آئی ڈی وائی) کو کامیاب بنانے کے لیے کوئی کسر باقی نہیں چھوڑ رہی۔ انہوں نے کہا:‘‘وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی انتھک کاوشوں کے باعث آج یوگا دنیا بھر میں کروڑوں افراد کی زندگی کی بنیاد بن چکا ہے۔ ہر فرد تک یوگا کے فوائد پہنچانے کی کوششوں کے تحت بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کو ایک دہائی مکمل ہونے کے موقع پر ایک عالمی تہوار کے طور پر منایا جا رہا ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Y-33MA3.jpg

ناسک کی مقدس سرزمین پر یوگا سنگم پورٹل کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے کہا:‘‘آج ہم نے ناسک کی اس مقدس دھرتی پر ’یوگا سنگم پورٹل‘ کا آغاز کیا ہے، جو بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ یوگا سنگم صحت کے لیے عالمی یکجہتی کی علامت ہے اور اس قسم کے اقدامات کے ذریعے بین الاقوامی یومِ یوگا ایک طاقتور عالمی تحریک بن چکا ہے، جو یوگا اور اس سے آگے بڑھ کر پوری انسانیت کو متحد کرتا ہے۔’’

انہوں نے مزید کہا:‘‘مرارجی دیسائی نیشنل انسٹیٹیوٹ آف یوگا اور وزارت آیوش اس دہائی بھر کے یوگا کے سفر میں اپنی خدمات کے لیے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد کے مستحق ہیں۔’’

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ یوگا سنگم، بین الاقوامی یومِ یوگا(آئی ڈی وائی) 2025 کی 10 اہم تقاریب میں سے ایک ہے، جو ایک انقلابی قدم ہے جس کا مقصد ملک بھر میں1,00,000 مقامات پر بیک وقت، لیکن غیرمرکزی انداز میں، بڑے پیمانے پر یوگا کی مشق کو فروغ دینا ہے۔ یہ تاریخی تقریب21 جون 2025 کویوگا کے بین الاقوامی دن کے موقع پر منعقد ہوگی۔یہ تقریب قومی سطح پر صحت کا ایک ہم آہنگ نقش بنائے گی ، کیونکہ لاکھوں لوگ یوگا کی ڈھال کے تحت متحد ہوں گے ۔اس وسیع شرکت کے نتیجے میں ایک مثبت توانائی کی طاقتور لہر پورے ملک میں دوڑ جائے گی۔

ناسک میں منعقد ہ یوگا مہوتسومیں کئی معزز مہمانوں نے شرکت کی جن میں جناب بھاسکر مرلی دھر بھاگرے، رکنِ پارلیمنٹ، لوک سبھا، ناسک،محترمہ دیویانی سُہاس پھرنڈے، رکنِ اسمبلی، ناسک سینٹرل،محترمہ سیما ہیرے، رکنِ اسمبلی، ناسک ویسٹ،جناب راہل اُتم راؤ ڈھیکلے، رکنِ اسمبلی، ناسک ایسٹ،لیفٹیننٹ جنرل ڈاکٹر مادھوری کانتِکر، وائس چانسلر، مہاراشٹرایونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ایم یو ایچ ایس)،ڈاکٹر وشواس مانڈلک، سربراہ، یوگا ودیا گروکُل، ناسک،محترمہ مونا لیسا داس، جوائنٹ سکریٹری، وزارت آیوش شامل تھے۔

وزارت آیوش کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ مونا لیسا داس نے پروگرام کے آغاز میں استقبالیہ کلمات پیش کیے۔معزز مہمانوں کو خوش آمدیدکرتے ہوئے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا:‘‘وسودھیو کٹمبکم — یعنی‘پوری دنیا ایک خاندان ہے’ — ہندوستان کا ایک عظیم رہنما اصول ہے جو عالمی بھائی چارے و ہم آہنگی کی حقیقی علامت ہے۔’’

آج کے یوگا مہوتسو میں کامن یوگا پروٹوکول پر خصوصی زور دیا گیا۔ یوگا کے ممتاز ماہرین کے تعاون سے تیار کی گئی ، سی وائی پی کو لوگوں کو اپنی زندگیوں میں یوگا کے روزمرہ کے طریقوں ، جیسے پرانایام اور دھیان کو مربوط کرنے ، لچک ، طاقت ، توازن اور عمومی ہم آہنگی کو بہتر بنانے میں مدد کے لیے تیار کیا گیا ہے ۔ حکومت ہند کا یوگا پورٹل ایک قیمتی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جو شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر یوگا کو اپنانے ، اس پر عمل کرنے اور اس سے لطف اندوز ہونے کی ترغیب دیتا ہے ۔

خطابات کے بعد، مرارجی دیسائی نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف یوگا کے ماہرین نے، ادارے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر کاشی ناتھ سامگانڈی کی قیادت میں، کامن یوگا پروٹوکول کا براہِ راست مظاہرہ کیا۔ اس سیشن میں6000 سے زائد یوگا کے شوقین افراد نے فعال طور پر حصہ لیا، جس سے اجتماعی توانائی اور نظم و ضبط کا شاندار ماحول قائم ہوا۔یہ تقریب وزارت آیوش،ایم ڈی این آئی وائی اور دیگر نمایاں یوگا اداروں کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہِ راست نشر کی گئی۔

ناسک میں منعقدہ یوگا مہوتسو بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کی طرف بڑھنے میں ایک اہم قدم ثابت ہوا اور حکومتِ ہند کے یوگا کے ذریعے مکمل صحت، فلاح و بہبود اور ماحولیاتی استحکام کے عزم کو مزید مضبوط کیا۔

اس سے قبل، ایم ڈی این آئی وائی اور وزارت آیوش نے 13 مارچ 2025 کو نئی دہلی کے وگیان بھون میں بین الاقوامی یوم یوگاکی100 دن کی الٹی گنتی کے آغاز پر یوگا مہوتسو کا انعقاد کیا تھا۔اسی طرح 7 اپریل 2025 کو بھونیشور کے کلنگا اسٹیڈیم میں75 دن کی الٹی گنتی کی مناسبت سےایک شاندار تقریب منعقد کی گئی تھی۔

بین الاقوامی یومِ یوگا 2025 کے سلسلے میں اس سال 10 منفرداہم تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا، جوآئی ڈی وائی کے 11ویں ایڈیشن کو اب تک کی سب سے جامع، وسیع اور ہمہ گیرتقریب بنائیں  گی۔

  • یوگا سنگم - 1,00,000 مقامات پر ایک ہم آہنگ یوگا مظاہرہ۔
  • یوگا بندھن - مشہور مقامات پر یوگا سیشن کی میزبانی کے لیے 10 ممالک کے ساتھ عالمی شراکت داری۔
  • یوگا پارکس- کمیونٹی کی طویل مدتی مصروفیت کے لیے 1,000 یوگا پارکس کی ترقی۔
  • یوگا سماویش -  دیویانگجن، بزرگ شہریوں، بچوں اور پسماندہ طبقات کے لیے خصوصی یوگا پروگرام۔
  • یوگا پربھاو - صحت عامہ میں یوگا کے کردار پر ایک دہائی کے اثرات کا جائزہ۔
  • یوگا کنیکٹ - ایک ورچوئل گلوبل یوگا سمٹ جس میں مشہور یوگا ماہرین اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد شامل ہیں۔
  • ہریت یوگا - ایک پائیداری پر مبنی پہل جو یوگاکاشجرکاری اور صفائی مہم کے ساتھ امتزاج ہے۔
  • یوگا ان پلگڈ- نوجوانوں کو یوگا کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک تقریب۔
  • یوگا مہا کمبھ - 10 مقامات پر ایک ہفتہ طویل تہوار، وزیر اعظم کی قیادت میں ایک مرکزی جشن میں اختتام پذیر ہوگا۔
  • سام یوگم - ایک 100 روزہ پہل جو یوگا کو جدید صحت کی دیکھ بھال کے ساتھ مربوط کرتی ہے۔

یوگا سنگم پورٹل تک درج ذیل لنک کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

https://yoga.ayush.gov.in/yoga-sangam

 

ضمیمہ

یوگا کا بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی) صحت کی ایک عالمی تحریک بن گئی ہے ، جس نے مختلف ممالک کے لاکھوں لوگوں کو یکجا کیا ہے ۔ یہاں اس کے اہم سنگ میلوں کا ایک مختصراً جائزہ پیش ہے:

  • آئی ڈی وائی 2015-نئی دہلی: راج پتھ پرمنعقدہ پہلے آئی ڈی وائی میں35,985 شرکاء شامل ہوئیے ، جس نے دو گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیے ۔
  • آئی ڈی وائی 2016-چندی گڑھ: کیپیٹل کمپلیکس میں30,000 سے زیادہ شرکاء جمع ہوئے ، جن میں150 دیویانگ جن بھی شامل تھے جنہوں نے پہلی بار یوگا کے پروٹوکول کامظاہرہ کیا ۔ وزیر اعظم نے ذیابیطس جیسی بیماریوں کے علاج میں یوگا کے کردار پر زور دیا ۔
  • آئی ڈی وائی2017-لکھنؤ: 51,000 شرکاء رامابائی امبیڈکر میدان میں جمع ہوئے  اور یوگا کو ایک کفایتی‘صحت کابیمہ’ کے طور پر اجاگر کیا ۔
  • آئی ڈی وائی2018-دہرادون: انسٹی ٹیوٹ آف فاریسٹری ریسرچ میں50,000 سے زیادہ شرکاء جمع ہوئے ، جس کا موضوع ‘‘صحت عامہ کے لئے یوگا’’ تھا ۔ اسرو نے بھوون-یوگا اور یوگا لوکیٹر ایپس کا آغاز کیا ۔
  • آئی ڈی وائی 2019-رانچی:‘دل کی دیکھ بھال کے لئے یوگا’ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کھادی کے دستکاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے ماحول دوست یوگا ملبوسات۔
  • آئی ڈی وائی 2020-ورچوئل طریقے سے: وبائی امراض کے درمیان ، 12.06 کروڑ افراد آن لائن شامل ہوئے ۔ ‘‘مائی لائف ، مائی یوگا’’مقابلے میں130 ممالک کے شرکاء نے شرکت کی ۔
  • آئی ڈی وائی 2021-ورچوئل طریقے سے: ‘‘صحت کے لئے یوگ’’کے موضوع پرمنعقدہ تقریب میں  عالم سطح پر 496.1 ملین افراد نےشرکت کی ۔ ٹائمز اسکوائر ، ایفل ٹاور اور ٹوکیو اسکائی ٹری میں مشہور تقریبات منعقد ہوئیں ۔
  • آئی ڈی وائی 2022-میسورو: میسورمحل میں15,000 شرکاء ، یوگا‘گارجین رنگ’ کی عالمی یوگا ریلے اور وی آرسے متاثرہ ایک ڈیجیٹل نمائش ۔
  • آئی ڈی وائی 2023-جبل پور اور نیویارک میں اقوام متحدہ کا صدر دفتر: 23.44 ملین شرکاء کے ساتھ اس آئی ڈی وائی نے دو گنیز ورلڈریکارڈز رقم کئے جس میں یوگا کا سب سے بڑا سیشن(سورت میں 1.53 لاکھ شرکاء)شامل ہے۔‘اوشین رنگ آف یوگا’نے 35,000 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ۔
  • آئی ڈی وائی2024-سری نگر: سری نگرکے ایکس کے آئی سی سی  میں7,000 شرکاء نے بارش کے باوجودشرکت کی ۔‘یوگا فار اسپیس’ پہل میں اسرو کے سائنسدانوں نے بھی شرکت  کی۔ اتر پردیش میں ایک گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کیا گیا ، جس میں 25.93 افراد نے یوگا کا عہد کیا ۔ 24.53 کروڑ عالمی شرکاء نے اسے ایک تاریخی جشن کے طور پر منایا ۔

************

ش ح۔ م ش۔م ا

UN-NO-494


(Release ID: 2126263) Visitor Counter : 18
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Malayalam