کامرس اور صنعت کی وزارتہ
ہندوستان کی کل برآمدات 6.01 فیصد بڑھ کر 2024-25 میں ریکارڈ 824.9 بلین ڈالرتک پہنچ گئی، جو کہ 2023-24 میں 778.1 بلین ڈالرسے زیادہ ہیں: آر بی آئی کی رپورٹ
Posted On:
02 MAY 2025 3:12PM by PIB Delhi
ہندوستان کی کل برآمدات مالی سال 2024-25 میں 824.9 بلین امریکی ڈالر کی بلند ترین سطح کو پہونچ گئی ہے، مارچ 2025 کے لیے خدمات کی تجارت پر ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ہے۔ یہ پچھلے سال کے 778.1 بلین امریکی ڈالر کی برآمدات کے اعداد و شمار کے مقابلے میں 6.01 فیصد اضافے کی نشاندہی کرتا ہے، جس سے ملک کی تجارت میں ایک نیا سنگ میل طے ہوا۔

خدمات کی برآمدات نے ترقی کی رفتار کو آگے بڑھاتے ہوئے 2024-25 میں 387.5 بلین امریکی ڈالر کی تاریخی بلندی تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے 341.1 بلین امریکی ڈالر سے 13.6 فیصد زیادہ ہے۔ مارچ 2025 کے لیے خدمات کی برآمدات 35.6 بلین امریکی ڈالر رہی، جو مارچ 2024 میں 30.0 بلین امریکی ڈالر کے مقابلے میں 18.6 فیصد کی سالانہ نمو کو ظاہر کرتی ہے۔

2024-25 میں، پیٹرولیم مصنوعات کو چھوڑ کر تجارتی سامان کی برآمدات 374.1 بلین امریکی ڈالر تک بڑھ گئیں، جو کہ 2023-24 میں US$352.9 بلین سے 6.0 فیصد اضافہ ریکارڈ کرتی ہے - جو اب تک کی سب سے زیادہ سالانہ غیر پیٹرولیم تجارتی برآمدات ہیں۔

***
ش ح ۔ ال ۔ن م
UN-491
(Release ID: 2126183)
Visitor Counter : 20