بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

راکیش ورما نے ڈائریکٹر جنرل، آئی آئی آئی ڈی ای ایم  کے طور پر چارج سنبھال لیا؛  جب کہ آشیش گوئل نے ڈائریکٹر جنرل میڈیا کا عہدہ سنبھالا

Posted On: 01 MAY 2025 7:47PM by PIB Delhi

جناب  راکیش ورما نے آج یہاں انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم)، نئی دہلی کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا ہے ۔ جناب  ورما پنجاب کیڈر کے 1993 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ہیں۔ انہوں نے آئی آئی ٹی  دہلی سے کمپیوٹر سائنس اور انجینئرنگ میں ڈگری حاصل کی ہے۔

دو: اس سے پہلے، وہ جل شکتی کی وزارت کے آبی وسائل، دریائی ترقی اور گنگا کی بحالی کے محکمے کے ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ دریں اثنا  وہ وزارت سیاحت میں ایڈیشنل سیکرٹری اور جوائنٹ سیکرٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

تین: جناب  آشیش گوئل نے آج الیکشن کمیشن آف انڈیا (ای سی آئی) میں میڈیا کے ڈائریکٹر جنرل کا عہدہ سنبھال لیا۔ جناب  گوئل 1996 بیچ کے آئی آئی ایس افسر ہیں۔ انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز اور پنجاب انجینئرنگ کالج چندی گڑھ سے انجینئرنگ میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی۔

چار: اس سے پہلے، وہ ڈائریکٹر جنرل سالار جنگ میوزیم کے اضافی چارج کے ساتھ وزارت ثقافت کے نیشنل میوزیم کے ڈائریکٹر جنرل کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔

****

 ش ح ۔ ال

U-459


(Release ID: 2125925) Visitor Counter : 15
Read this release in: English , Hindi , Bengali