ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنرمندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ نے این ایس ٹی آئی اور آئی ٹی او ٹی میں تعلیمی سال 26-2025 کے لیے کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم (سی آئی ٹی ایس) کورسز میں داخلے کا اعلان کیا ہے

Posted On: 01 MAY 2025 5:56PM by PIB Delhi

حکومت ہندکی  ہنر مندی کی ترقی اور صنعت کاری کی وزارت (ایم ایس ڈی ای) کے تحت ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹریننگ(ڈی جی ٹی)نے تعلیمی سیشن 26-2025 کے لئے کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم یعنی دستکاری سے متعلق معلموں کو تربیت دینے کی اسکیم  (سی آئی ٹی ایس)  میں  داخلہ کے لیے اندراج  کرانے کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔

خواہشمند امیدوار ، جن کے پاس این ٹی سی (نیشنل ٹریڈ سرٹیفکیٹ) این اے سی (نیشنل اپرنٹس شپ سرٹیفکیٹ) ڈپلومہ ، یا ڈگری کی اہلیت ہے ، یا (این ٹی سی،این اے سی،ڈپلومہ،ڈگری) کے  آخری سال کے کوالیفائنگ امتحانات کے لئے شریک ہو رہے ہیں وہ  8مئی 2025 سے28 مئی 2025 کے درمیان سرکاری ویب سائٹ  www.nimionlineadmission.in  پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔داخلہ آل انڈیا کامن انٹریس ٹیسٹ (اے آئی سی ای ٹی) پر مبنی ہوگا جو ملک بھر میں متعدد مراکز پر کمپیوٹر پر مبنی ٹیسٹ (سی بی ٹی) موڈ میں منعقد کیا جائے گا ۔امتحان کا انعقاد  15 جون 2025 کوکیا جائے گا۔

منتخب امیدواروں کو پورے ہندوستان میں نیشنل اسکل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (این ایس ٹی آئی) اور انسٹی ٹیوٹ فار ٹریننگ آف ٹرینرز (آئی ٹی او ٹی) میں 41  ٹریڈز-جن میں 28 انجینئرنگ ٹریڈز اور 13 نان انجینئرنگ ٹریڈز شامل ہیں-میں تربیت دی جائے گی۔سی آئی ٹی ایس کے تحت 2019 سے 2024 کے درمیان پچھلے پانچ سالوں میں 45,025 ٹرینرز کو تربیت دی گئی ہے۔

کرافٹ انسٹرکٹر ٹریننگ اسکیم یعنی دستکاری سے متعلق معلموں کو تربیت دینے کی اسکیم(سی آئی ٹی ایس) زیرتربیت  معلموں کو جامع تربیت دینے کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے ، جس میں تکنیکی مہارت اور تربیتی طریقہ کار دونوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔یہ پروگرام اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ انسٹرکٹر ،صنعت کے لیے ہنر مند افرادی قوت پیدا کرنے کے مقصد سے مہارتوں کو مؤثر طریقے سے منتقل کرنے کی تکنیکوں سے پوری طرح لیس ہے ۔نیشنل کونسل فار ووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ (این سی وی ای ٹی) ایک لازمی  حصے کے طور پر ، یہ بات  مناسب سمجھتی ہے کہ صنعتی تربیتی اداروں (آئی ٹی آئی) میں تمام ٹرینرز، سی آئی ٹی ایس یعنی دستکاری سے متعلق معلموں کو تربیت دینے کی اسکیم سے تصدیق شدہ ہوں ۔

*******

ش ح۔ م م ع۔م ذ

(U.N. 444)

 

            


(Release ID: 2125876) Visitor Counter : 18
Read this release in: Tamil , English , Hindi