وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

امریکی وزیر دفاع نے  بھارتی وزیر دفاع کو فون کیا ؛ پہلگام دہشت گردانہ حملے میں بے گناہ جانیں ضائع ہونے پر تعزیت کا اظہار کیا


پاکستان کو ایک شرپسند ریاست کے طور پر بے نقاب کیا گیا ، جو عالمی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے ۔ عالمی برادری کو اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں کی واضح اور غیر مبہم طور پر مذمت کرنی چاہیے اور اسے وحشیانہ عمل قرار دیاجانا چاہئے:جناب راج ناتھ سنگھ

امریکہ بھارت کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتا ہے اور بھارت کے اپنادفاع کرنے  کےحق کی حمایت کرتا ہے:جناب پیٹ ہیگسیتھ

Posted On: 01 MAY 2025 6:06PM by PIB Delhi

امریکی وزیر دفاع جناب پیٹ ہیگسیتھ نے یکم مئی 2025 کو وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ کو فون کر کے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردوں کے حالیہ بزدلانہ حملے میں بے گناہ شہریوں کی جانوں کے المناک اتلاف پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔بات چیت کے دوران وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع کو بتایا کہ پاکستان کی دہشت گرد تنظیموں کی حمایت ، تربیت اور مالی اعانت کرنے کی تاریخ رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک شرپسند ریاست کے طور پر بے نقاب کیا گیا ہے جو عالمی دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور خطے کو غیر مستحکم کر رہا ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ دنیا اب دہشت گردی سے آنکھیں نہیں موند سکتی ۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ دہشت گردی کی اس طرح کی گھناؤنی کارروائیوں کی واضح اور غیر مبہم طور پر مذمت کرے ۔

امریکی وزیر دفاع نے دہشت گردی کے خلاف بھارت کی لڑائی میں امریکی حکومت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ امریکہ بھارت کے ساتھ  اظہاریکجہتی کرتا ہے اور بھارت کے اپنا دفاع کرنے  کےحق کی حمایت کرتا ہے ۔

*****

ش ح۔ م م۔ ج

Uno-446


(Release ID: 2125855) Visitor Counter : 40