وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

جناب اروند شریواستو نے آج وزارت خزانہ کے محکمہ محصول کے سکریٹری کا عہدہ سنبھا ل لیا ہے

Posted On: 01 MAY 2025 1:46PM by PIB Delhi

جناب اروند شریواستو  نےآج وزارت خزانہ کے محکمہ محصول کے سکریٹری کا عہدہ سنبھال لیا ہے  ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001UJ7I.jpg

کابینہ کی تقرری کمیٹی نے 18 اپریل 2025 کو جناب شریواستو کو محکمہ محصول کا سکریٹری مقرر کیا  تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002LRMW.jpg

اس سے قبل ، کرناٹک کیڈر کے 1994 بیچ کے انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر جناب شریواستو نے وزیر اعظم کے دفتر میں جوائنٹ سکریٹری اور پھر ایڈیشنل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دی ہیں ۔

اس سے قبل، جناب شریواستو نے وزارت خزانہ کے اقتصادی امور کے محکمے کے بجٹ ڈویژن میں جوائنٹ سکریٹری ، ایشیائی ترقیاتی بینک میں ترقیاتی افسر ، محکمہ خزانہ ، بنگلورو میں سکریٹری ، محکمہ شہری ترقیات ، بنگلورو میں سکریٹری  اور اربن انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ اینڈ فنانس کارپوریشن ، کرناٹک میں منیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں ۔

****

ش ح۔ ش آ ۔  ع ر

U.NO.427


(Release ID: 2125739) Visitor Counter : 18