محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوبل انعام یافتہ جناب کیلاش ستیارتھی نےای پی ایف او کی آر جی ڈی ای سیریز کے تحت عوام دوست طرز حکمرانی پر مبنی کلیدی خطاب پیش کیا

Posted On: 01 MAY 2025 12:09PM by PIB Delhi

نوبل انعام یافتہ جناب  کیلاش ستیارتھی نے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کی پریمیئر ٹریننگ اکیڈمی پی ڈی یو این اے ایس ایس کے زیر اہتمام ری-امیجننگ گورننس: ڈسکورس فار ایکسیلنس (آر ڈی جی ای) سیریز کے تحت  کلیدی خطاب کیا۔ اس اجلاس  میں ورچوئل طور پر ملک بھر سے ای پی ایف او کے افسران اور عہدیداروں نے شرکت کی۔

بہتر حکمرانی کا نیا تصور: عمدہ کارکردگی کے لئے مذاکرات  (آر ڈی جی ای) پہل کا آغاز 2023 میں ‘‘گڈ گورننس ڈے- 25 دسمبر’’ ہوا تھا اور یہ ملک بھر میں بصیرت انگیز بات چیت کیلئے اپنی نوعیت کے منفرد پلیٹ فارمز کے طور پر ابھرا ہے ، جس  سے عوامی حکمرانی میں بہتر اعتماد اور نمایاں کارکردگی کے حصول میں مدد  ملتی ہے۔ یہ آر ڈی جی ای سیریز کا مسلسل سترھواں ایڈیشن تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0019G80.png https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DXXE.png

جے پور کے بال آشرم  میں خطاب کرتے ہوئے، جناب  ستیارتھی نے عوامی نظم و نسق میں عوام دوست  حکمرانی کے اہم کردار پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی کی جڑیں ہمدردی، گہرائی سے سننے اور اخلاقی جوابدہی کے احساس سے منسلک ہیں، جوکہ ذمہ دار اور مؤثر اداروں کی تعمیر کے لئے ضروری ہیں۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ جدید معاشرہ اپنی اخلاقی شناخت  کھو رہا ہے ۔ جناب ستیارتھی نے حکمرانی کے نظام میں احسان مندی اور انسانی تعلق کی تجدید پر زور دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003S3II.pnghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004M1QX.png

راجستھان کے ایڈیشنل سنٹرل پی ایف کمشنر جناب  اجیت کمار نے جے پور کے مقام پر جناب  ستیارتھی کو مبارکباد پیش کی۔ اس پروگرام کی صدارت مرکزی پی ایف کمشنر جناب  رمیش کرشنا مورتی نے کی، جس کی سربراہی  پی ڈی یو این اے ایس ایس کے ڈائریکٹر جناب  کمار روہت نے کی اور نظامت  آر پی ایف سی -1 جناب  اتم پرکاش نے کی۔

اپنے اختتامی کلمات میں، سنٹرل پی ایف کمشنر نے تمام ای پی ایف او ​​عہدیداروں پر زور دیا کہ وہ اپنے کام میں کم از کم ایک ایسے فیصلے پر عمل درآمد کریں ، جو ہمدردی کی قدروں کی عکاس ہو۔

آر جی ڈی ای سیریز ای پی ایف او کے اندر فکر کی قیادت، قدر پر مبنی انتظامیہ اور صلاحیت سازی کو فروغ دیتی ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ م ش


(Release ID: 2125718) Visitor Counter : 21
Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil