وزارات ثقافت
بدھ کی مقدس باقیات سارناتھ سےویتنام کے راستے نئی دہلی پہنچی
Posted On:
30 APR 2025 11:31PM by PIB Delhi
ج بھکشوؤں، سفارت کاروں اور سنگھا کی ایک بڑی تعداد نے نئی دہلی کے نیشنل میوزیم کے احاطے میں بدھ کی مقدس باقیات کے سامنے منتر پڑھے اور خصوصی پوجا پاٹھ کی۔ یہ مقدس باقیات پہلے ہی سارناتھ سے ویتنام کے راستے پہنچ چکی ہیں۔ ہندوستان میں ویتنام کے سفیر جناب گوین تھان ہائی اور ہندوستان میں سری لنکا کی قائم مقام ہائی کمشنر محترمہ پریانگا وکرما سنگھے نے بھی اس پوجا پاٹھ تقریب میں شرکت کی۔

حکومت ہندکی وزارت ثقافت نے بین الاقوامی بدھسٹ کنفیڈریشن (آئی بی سی) کے تعاون سے پہلی بار ویتنام کے چار شہروں میں بدھ کے مقدس باقیات کی نمائش کا انعقاد کر رہی ہے، جو اقوام متحدہ کے ویساک ڈے کی تقریبات سے ہم آہنگ ہے۔ مہاتما بدھ کےیہ مقدس باقیات مول گندھ کوٹی وہار، سارناتھ میں موجود ہیں اوراسےآندھرا پردیش کے ناگاارجن کونڈامیں کھدائی کر کے نکالا گیا ہے۔ ایسا خیال کیا جاتا ہے کہ یہ 246 عیسوی سے بھی پہلے کا ہے۔
ان باقیات کو وارانسی سے دہلی میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ لایا گیا اور اسے نیشنل میوزیم لے جانے سے پہلے آئی جی آئی ہوائی اڈے پر لاؤنج میں ایک خاص جگہ پر رکھا گیا تھا۔
یکم مئی کو، جب مقدس باقیات دہلی سے بھیجے جائیں گے، تو ایک مخصوص علامت کے طور پر ویتنام کے تقریباً 120 بھکشو مقدس باقیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نئی دہلی کے نیشنل میوزیم جائیں گے اور پھر اسی دن مقدس باقیات ویتنام پہنچنے سے پہلے اپنے ملک واپس لوٹ جائیں گے، تاکہ وہ ویتنام میں مقدس باقیات کو حاصل کرسکیں۔
***
ش ح۔ ک ا۔ م ش
(Release ID: 2125687)