وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ائیر مارشل ایس پی دھارکر ہندوستانی فضائیہ کے نائب سربراہ کے عہدے سے سبکدوش

Posted On: 01 MAY 2025 9:40AM by PIB Delhi

ائیر مارشل ایس پی دھاکر 30 اپریل 2025 کو ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف)  سے وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف کے  عہدے پرملک  کے لیے شاندار 40 سال  خدمات مکمل کرنے کے بعد سبکدوش  ہو  گئے ۔

ایئر مارشل دھارکر کو 14 جون 1985 کو آئی اے ایف کے فائٹر اسٹریم میں فلائنگ پائلٹ کے طور پر کمیشن دیا گیا تھا اور انہوں نے آئی اے ایف کے مختلف طیاروں پر 3600 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی۔ وہ ایک کوالیفائیڈ فلائنگ انسٹرکٹر، فائٹر اسٹرائیک لیڈر اور انسٹرومنٹ ریٹنگ انسٹرکٹر اور ایگزامینر ہیں۔ وہ نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، انڈیا اور آرمی وار کالج، امریکہ کے سابق طالب علم ہیں۔

انہوں نے اپنے کرئیر میں کئی اہم تقرریاں کیں جن میں ایسٹرن ائیر کمانڈ (ای اے سی) میں ائیر آفیسر کمانڈنگ اِن چیف اور ساؤتھ ویسٹرن ائیر کمانڈ میں سینئر ائیر اسٹاف آفیسر شامل ہیں، اُنہوں نے ہیڈکوارٹر ای اے سی میں ائیر ڈیفنس کمانڈر اور ائیر ہیڈ کوارٹرز میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر اسٹاف (ٹریننگ) کے سربراہ بھی رہے۔ انہیں  دفاعی خلائی ایجنسی کے پہلے ڈائریکٹر جنرل کا اعزاز حاصل ہے۔

ایئر مارشل کو شاندار خدمات کے اعتراف میں 2014 میں اتی وششٹ سیوا میڈل، 2023 میں پرم وششٹ سیوا میڈل اور 2025 میں اتم یودھ سیوا میڈل سے نوازا گیا۔

***

ش ح۔م ح ۔رض

U.N. 413


(Release ID: 2125666) Visitor Counter : 22