امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ اور امدادباہمی کے وزیر جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں سی سی پی اے کے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے جس کے تحت آئندہ مردم شماری میں ذات پر مبنی مردم شماری کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے اسے مودی حکومت کا ایک تاریخی فیصلہ قرار دیا ہے جو سماجی انصاف کے عزم کا مظہر ہے
مودی حکومت کا یہ فیصلہ تمام معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ طبقات کو بااختیار بنائے گا اور شمولیت کو فروغ دے گا
یہ فیصلہ سماجی مساوات اور ہر طبقے کے حقوق کے تئیں مضبوط وابستگی کا پیغام دیتا ہے
اہم اپوزیشن پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے کئی دہائیوں تک اقتدار میں رہتے ہوئے ذات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت کی اور اپوزیشن میں رہتے ہوئے اس پر سیاست کی
Posted On:
30 APR 2025 6:57PM by PIB Delhi
امدادباہمی اور مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی سربراہی میں کابینہ کی سیاسی امور کمیٹی(سی سی پی اے) کے اس فیصلے کو ایک تاریخی قدم قرار دیا ہے جس کے تحت آنے والی مردم شماری میں ذات پر مبنی مردم شماری کو شامل کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ مودی حکومت کی سماجی انصاف کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
مرکزی وزیرداخلہ جناب امت شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی قیادت میں آج منعقدہ سی سی پی اے کے اجلاس نے ایک تاریخی غلطی کو درست کرتے ہوئے مردم شماری میں ذات کی گنتی کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو سماجی برابری اور معاشرے کے ہر طبقے کے حقوق کے حوالے سے حکومت کے پختہ عزم کا پیغام دیتا ہے۔
جناب امت شاہ نے کہا کہ کانگریس اور اس کی اتحادی پارٹیوں نے دہائیوں تک اقتدار میں رہتے ہوئے ذات پر مبنی مردم شماری کی مخالفت کی، لیکن اب جب وہ اپوزیشن میں ہیں تو اسے اپنے انتخابی منشور کا حصہ بنا لیا ہے۔ یہ فیصلہ تمام معاشی اور سماجی طور پر پسماندہ طبقات کو بااختیار بنائے گا، شمولیت کو فروغ دے گا، اور محروم طبقے کی ترقی کے لیے نئے راستے ہموار کرے گا۔
************
ش ح ۔ م د۔ م ص
(U : 406 )
(Release ID: 2125599)
Visitor Counter : 12