بھارتی چناؤ کمیشن
الیکشن کمیشن آف انڈیا نے آئی آئی آئی ڈی ای ایم میں انتخابی افسران کے لیے 2 روزہ تربیت کے ساتھ عملی تیاری کو مضبوط کیا
Posted On:
30 APR 2025 12:24PM by PIB Delhi
چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا ( سی ای سی) جناب گیانیش کمار نے آج انڈیا انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ڈیموکریسی اینڈ الیکشن مینجمنٹ (آئی آئی آئی ڈی ای ایم) میں بہار کے الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز) اور بوتھ لیول آفیسرز (بی ایل اوز) اور ہریانہ ، قومی راجدھانی خطہ دہلی اور اتر پردیش کے ای آر اوز اور بی ایل او سپروائزرز کی صلاحیت سازی کے لئےدو روزہ تربیتی پروگرام کا افتتاح کیا ۔یہ تربیتی پروگرام قانون ساز اسمبلیوں کے آئندہ عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف کی جا رہی تیاریوں کا حصہ ہے ۔اس مخلوط بیچ کے تربیتی پروگرام میں کل 369 نچلی سطح کے انتخابی اہلکار حصہ لے رہے ہیں ۔
2. اپنے افتتاحی خطاب میں چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار نے کہا کہ بی ایل اوز اورای آر اوز بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل ایز) کے ساتھ انتخابی فہرستوں کی درستگی اور تجدید کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہیں اور انہیں عوامی نمائندگی ایکٹ 1950، الیکٹرز رولز 1960 کی رجسٹریشن اور الیکشن کمیشن آف انڈیاکے وقت سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق سختی سے کام کرنا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں10 تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے بہار سے تقریباً 280 بی ایل ایزکو بھی آئی آئی ڈی ای ایم میں تربیت دی گئی۔
3. اس تربیتی پروگرام کو شرکاء کی عملی سمجھ کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، خاص طور پر ووٹروں کا اندراج، فارم ہینڈلنگ اور انتخابی عمل کےعلاقائی سطح پر عمل درآمد کے شعبوں میں۔ عہدیداروں کو ای وی ایم اور وی وی پیٹ کی تکنیکی پیش کش اوربیت بھی دی جائے گی۔ شرکاء آر پی ایکٹ 1950 کے سیکشن 24(اے) کے تحت ڈی ایم/ضلع کلیکٹر/ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اور سیکشن 24(بی) کے تحت ریاست/مرکز کے زیر کنٹرول علاقوں کے چیف الیکٹورل آفیسر (سی ای او) کے ساتھ کے ساتھ شائع شدہ حتمی ووٹر لسٹ کے خلاف پہلی اور دوسری اپیل کی دفعات سے بھی واقف کرایا جائے گا ۔ یاد رہے کہ 6-10 جنوری 2025 تک خصوصی سمری ریویژن (ایس ایس آر) مشق کی تکمیل کے بعد بہار، ہریانہ، اتر پردیش اور دہلی سے کوئی اپیل دائر نہیں کی گئی۔
4. اس تربیتی پروگرام میں انٹرایکٹو سیشن ، گھر گھر سروے ، کیس اسٹڈیز ، اور فارم 6 ، 6 اے ، 7 ، اور 8 کو پر کرنے کے لیے عملی مشقیں شامل ہیں ۔مزید برآں ، شرکاء کو ووٹر ہیلپ لائن ایپ (وی ایچ اے) اور بی ایل او ایپ پر عملی تربیت حاصل کرنے کی سہولت دستیاب ہوگی ۔
5. سیشنوں کا انعقاد تجربہ کار قومی سطح کے ماسٹر ٹرینرز (این ایل ایم ٹی) اور کمیشن کے آئی ٹی اور ای وی ایم ڈویژنوں کے ماہر افراد کے ذریعے کیا جا رہا ہے ۔ یہ سیشن بحث و مباحثے پر مبنی ہوں گے اور عام غلطیوں اور ان سے بچنے کے طریقوں کو حل کریں گے ۔
*****
ش ح۔ م ح ۔ م ق ا
U. No-381
(Release ID: 2125428)
Visitor Counter : 19