سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ناگپور کے ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک میں تجارتی آپریشن شروع

Posted On: 30 APR 2025 8:53AM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم کی پی ایم گتی شکتی پہل کے تحت، جس کا مقصد  نقل و حمل کے مختلف طریقوں سے لوگوں ، سامان اور خدمات کی نقل و حرکت کے لیے ہموار اور موثر رابطہ فراہم کرنا  اور  اس طرح آخری میل تک رابطے کو بہتر کرنا اور سفر کے وقت کو کم کرنا  ہے  اور روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری کی رہنمائی میں ، ناگپور میں وردھا کے نزدیک  سندھی میں واقع ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک لمیٹڈ ، ناگپور (ایم ایم ایل پی ناگپور) میں تیز تر لنک قائم کرنے کے مقصد سے تجارتی آپریشن کا آغاز کیا گیا۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا (این ایچ اے آئی) کی 100فیصد ملکیت والی کمپنی نیشنل ہائی وے لاجسٹک مینجمنٹ لمیٹڈ (این ایچ ایل ایم ایل) کے ذریعہ قائم کردہ ایم ایم ایل پی ناگپورمیں 28 اپریل کو فرخ نگر سے 123 ماروتی کاروں کا پہلا ریک موصول ہوا جو اس سہولیتی مرکز  کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے ۔

این ایچ ایل ایم ایل نے 673 کروڑ کی تخمینہ لاگت سے 45 سال کی رعایتی مدت کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت تین مراحل میں 150 ایکڑ کے رقبے میں ملٹی ماڈل لاجسٹک پارک(ایم ایم ایل پی) کے لیے نجی ڈیولپر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے ۔اس کاپہلا مرحلہ  137 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری سے تیار کیا جائے گا ۔

 نیشنل ہائی ویز لاجسٹکس مینجمنٹ لمیٹڈ (این ایچ ایل ایم ایل) اور جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی (جے این پی اے) کے درمیان ایک اتھارٹی ایس پی وی ، مہاراشٹر ایم ایم ایل پی پرائیویٹ لمیٹڈ تشکیل دی گئی ہے ۔ اتھارٹی ایس پی وی کو ایم ایم ایل پی کی ترقی کے لیے زمین ، بیرونی ریل اور سڑک رابطے کے علاوہ پانی اور بجلی کی فراہمی فراہم کرنی ہے ۔

ایم ایم ایل پی کی طرف سے گودام ، کولڈ اسٹوریج ، انٹرماڈل ٹرانسفر ، کنٹینر ٹرمینلز کے لیے ہینڈلنگ کی سہولیات ، بلک/بریک بلک کارگو ٹرمینلز کے ساتھ ویلیو ایڈڈ سروسز جیسے سورٹنگ/گریڈنگ اور ایگریگیشن/ڈیسیگریگیشن ایریا ، بانڈڈ گودام اور کسٹم سہولیات کے ساتھ ساتھ سپورٹ لاجسٹک سہولیات جیسے مال برداروں اور ٹرانسپورٹرز اور ٹرک ٹرمینلز کے دفاتر جیسی سہولیات فراہم  ہوں گی ۔

ایم ایم ایل پی ناگپور کی ترقی سے مال برداری کے مجموعی اخراجات اور وقت کو کم کرنے کے لیے موثر انٹر ماڈل فریٹ ٹرانسپورٹ کو فعال کرکے ملک کے فریٹ لاجسٹکس سیکٹر کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی ؛ جس سے کفایتی ویئرہاؤسنگ،  بہتر ٹریکنگ اور کنسائنمنٹس کا پتہ لگانے کی اہلیت فراہم  ہوگی ، اس طرح ہندوستان کے  لاجسٹکس سیکٹر کی کارکردگی میں اضافہ ہوگا ۔اس سے روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے اور خطے میں اقتصادی ترقی ہوگی ۔

*****

ش ح۔م ش ع۔ ج ا

 (U: 373)


(Release ID: 2125370) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil