یو پی ایس سی
azadi ka amrit mahotsav

یونین پبلک سروس کمیشن نے کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (پہلا حصہ) - 2025 کے تحریری حصے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے

Posted On: 29 APR 2025 3:34PM by PIB Delhi

یونین پبلک سروس کمیشن کے ذریعہ 13 اپریل 2025 کو منعقدہ کمبائنڈ ڈیفنس سروسز امتحان (I)- 2025کے نتائج کی بنیاد پر ، مندرجہ ذیل رول نمبر کے 8516 کامیاب امیدواروں کا وزارت دفاع کے سروس سلیکشن بورڈ کے ذریعہ (i) انڈین ملٹری اکیڈمی ، دہرادون جس میں 160 واں(ڈی ای)کورس جنوری 2026 میں شروع ہوگا (ii) انڈین نیول اکیڈمی ، ایزیمالا ، کیرالہ ، کورس جنوری 2026 میں شروع ہوگا (iii) ایئر فورس اکیڈمی ، حیدرآباد (پری فلائنگ) ٹریننگ کورس (219 ایف(پی)) جنوری 2026 میں شروع ہوگا (iv) آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی ، چنئی 123 واں ایس ایس سی (مین)) این ٹی) (یو پی ایس سی)کورس اپریل 2026 میں شروع ہوگا (v) آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی چنئی37  واں ایس ایس سی خاتون (غیر تکنیکی) یو پی ایس سی کورس اپریل 2026 میں شروع ہوگا،جیسے اداروں  میں داخلہ کے لیے انٹرویو لیا جائے گا۔

  • ان تمام امیدواروں کی نامزدگی ، جن کے رول نمبر نیچے دی گئی فہرستوں میں دکھائے گئے ہیں ، عارضی ہے ۔امتحان میں داخلے کی شرائط کے مطابق ، انہیں عمر (تاریخ پیدائش) تعلیمی لیاقت ، این سی سی (سی) (آرمی شاخ/سینئر ڈویژن فضائی شاخ/بحری شاخ) وغیرہ کی حمایت میں اصل سرٹیفکیٹ جمع کرانے کی ضرورت ہے ۔ وزارت دفاع کے آئی ایچ کیو (آرمی)/ڈی ٹی ای جنرل آف آر ٹی جی (آر ٹی جی اے) سی ڈی ایس ای انٹری  ایس ایس سی مرد امیدواروں کے لیے اور ایس ایس سی خواتین داخلہ خواتین امیدواروں کے لیے ویسٹ بلاک III ، آر کے پورم ، نئی دہلی-110066، آئی ایم اے/ایس ایس سی پہلی پسند کے امیدواروں کے معاملے میں اور وزارت دفاع کے آئی ایچ کیو (نیوی ڈی ایم پی آر (او آئی اینڈ آر سیکشن) کمرہ نمبر  204 ،‘سی’ ونگ ، سینا بھون ، نئی دہلی-110011، بحریہ کی پہلی پسند کے امیدواروں کی صورت میں اور پی او 3 (اے)/ایئر ہیڈ کوارٹر ‘جے’ بلاک ، کمرہ نمبر  17 ، اپوزٹ وایو بھون موتی لال نہرو مارگ ، نئی دہلی110106، فضائیہ کی پہلی پسند کے امیدواروں کی صورت  میں درج ذیل تاریخوں تک تفصیلات جمع کرنا ہے جس میں ناکام ہونے پر ان کی نامزدگی منسوخ کردی جائے گی۔اصل سرٹیفکیٹ آئی ایم اے اور آئی این اے کے لیے یکم جنوری 2026 کے بعد ،  اے ایف اے کے لیے 13 نومبر 2025 کے بعد اور صرف ایس ایس سی کورس کے معاملے میں یکم اپریل 2026 کے بعد جمع  نہیں کروائے جائیں گے ۔امیدواروں کو اصل سرٹیفکیٹ یونین پبلک سروس کمیشن کو نہیں بھیجنا ہے ۔
  • تحریری امتحان میں کامیاب ہونے والے امید وار جنہوں نے اور بطور آرمی (آئی ایم اے/او ٹی اے) اپنی پہلی پسند دکے طور پر چناہے ان امیدواروں کو بھرتی ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ www.joinindianarmy.nic.in پر خود کو رجسٹر کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ایس ایس بی انٹرویو کے لئے ضروری معلومات حاصل کرسکیں ۔وہ امیدوار جنہوں نے بھرتی ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ پر پہلے ہی اندراج کر لیا ہے انہیں مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ دوبارہ اندراج نہ کریں ۔
  • اگررہائشی  پتے میں کوئی تبدیلی کی گئی  ہے تو امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ فوری طور پر براہ راست آرمی ہیڈ کوارٹر/نیول ہیڈ کوارٹر/ایئر ہیڈ کوارٹر کو مطلع کریں ۔
  • مزید معلومات کے لیے امیدوار کمیشن کے گیٹ ‘‘سی’’ کے قریب سہولت کے لیے بنائے گئے  کاؤنٹر سے ذاتی طور پر یا ٹیلی فون نمبر 011-23385271 ، 011-23381125 اور 011-23098543 پر کسی بھی کام کاج  کے دن میں 10:00 بجے سے 17:00 بجے کے درمیان رابطہ کر سکتے ہیں ۔ایس ایس بی/انٹرویو سے متعلق معلومات کے لیے امیدواراس  ٹیلی فون نمبر پر 011-26175473 یا Joinindianarmy.nic.in پر اور بطور پہلی پسند آرمی کے لیے ، 011-23010097/ای میل:

  officer-navy[at]nic[dot]inیا Joinindiannavy.gov.in پر بطور پہلی پسند نیوی/نیول اکیڈمی کے لیے اور 011-23010231 ایکسٹینشن نمبر  7645/7646/7610 یا www.careerindianairforce.cdac.in پر پہلی پسند کے طور پر ایئر فورس کے لئے معلومات حاصل کر سکتے ہیں، مزید یہ کہ اس سے متعلق معلومات کے لیے امیدوار یو پی ایس سی کی ویب سائٹ http://www.upsc.gov.in تک رسائی حاصل کرکے اپنے نتائج سے متعلق معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔

  • کامیاب نہ ہونے والے امیدواروں کی مارک شیٹ او ٹی اے کے حتمی نتائج کی اشاعت کی تاریخ سے 15 دن کے اندر (ایس ایس بی انٹرویو کے انعقاد کے بعد) کمیشن کی ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی اور 30 دن کی مدت کے لیے ویب سائٹ پر دستیاب رہے گی ۔

نتیجہ دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں: -

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔۔ م م ع۔ ر ب

U-350


(Release ID: 2125187) Visitor Counter : 14
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil