اقلیتی امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

اقلیتی امور کے وزیر جناب  کرن رجیجو کا محفوظ، بابرکت، روحانی اورخوشحال  سفر حج کے لئے نیک خواہشات کا اظہار

Posted On: 29 APR 2025 2:18PM by PIB Delhi

اقلیتی اور پارلیمانی اُمور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے حج کے مقدس سفر پر جانے والے تمام 1,22,518 عازمین کو اپنی دلی نیک  خواہشات کا اظہار کیا۔ حج کے لئےلکھنؤ سے 288 اور حیدرآباد سے 262 عازمین کے ساتھ  اولین پروازیں روانہ ہوئیں۔ اپنی  ایکس  پوسٹ میں، مرکزی وزیر نے ٹوئٹ کیا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت ہند ایک ہموار اور بغیر کسی رکاوٹ کے سفر حج کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ایک محفوظ، بابرکت ،روحانی  اور خوشحال سفر حج  کے لیے دعا کی۔

*******

ش ح-۔ ظ ا- ش ب ن

UR  No.345


(Release ID: 2125138) Visitor Counter : 23