وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

کتاب کی رونمائی اور پینل مباحثہ


رامانوجن: ایک عظیم ریاضی دان کا سفر

Posted On: 28 APR 2025 8:24PM by PIB Delhi

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا رامانوجن: ایک عظیم ریاضی دان کا سفر نامی کتاب لانچ کرنے جا رہا ہے۔ 30 اپریل 2025 کو نئی دہلی میں ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سنٹر میں کتاب کی رونمائی کے بعد ’رامانوجن کی میراث‘ پر ایک پینل مباحثہ ہوگا۔

یہ کتاب ایک زبردست تاریخی بیانیہ ہے جس میں سری نواس رامانوجن کی زندگی اور ان کی حصولیابیوں کو بیان کیا گیا ہے، جو ہندوستان کے سب سے غیر معمولی، ذہین ریاضیاتی دانوں میں سے ایک ہیں۔ اس کتاب میں رامانوجن کے سفر کو ایروڈ، تمل ناڈو میں ان کی سادہ زندگی کے آغاز سے لے کر نمبر تھیوری، لامحدود سیریز، اور مسلسل فریکشن میں ان کے اہم کام تک تفصیل سے دستاویز بند کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح رامانوجن نے رسمی تربیت کی کمی کے باوجود ایسے نظریات اور نتائج پیدا کیے جو دنیا بھر کے ریاضی دانوں کو حیران کر رہے ہیں۔

یہ کتاب اصل دستاویزات کے اپنے استعمال کے لیے جانی جاتی ہے جو قارئین کو رامانوجن کی زندگی کی ایک مستند جھلک پیش کرتی ہے۔ ان میں رامانوجن اور جی ایچ ہارڈی جیسی اہم شخصیات کے درمیان خطوط کا تبادلہ بھی شامل ہے جنھوں نے رامانوجن کے کام کو عالمی سطح پر لانے میں اہم کردار ادا کیا۔ ہارڈی نے جے ای لٹل ووڈ جیسے دیگر سرپرستوں اور رام چندر راؤ جیسے ہندوستانی حامیوں کے ساتھ مل کر رامانوجن کی بے مثال صلاحیتوں کی شناخت کی اور انھیں پہچان حاصل کرنے میں مدد کی۔ کتاب میں رامانوجن کی ذاتی جدوجہد اور کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے جس میں ان کی اہلیہ جانکی اور ان کے والدین کی حمایت پر زور دیا گیا ہے جو ان کے سفر میں ان کے ساتھ تھے۔

رامانوجن کی کہانی صرف ریاضیاتی صلاحیت کے بارے میں نہیں ہے بلکہ استقامت، جذبہ اور رہنمائی کی طاقت کے بارے میں بھی ہے۔ یہ کتاب ان کی میراث کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو آنے والی نسلوں کو ریاضی کی خوبصورتی اور اس کے پیچھے انسانی روح کو تلاش کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔

نیشنل آرکائیوز آف انڈیا کو آئی ایس او سرٹیفیکیشن سے نوازا گیا ہے اور وہ 30 اپریل 2025 کو ابھیلیکھ پٹل ورژن 3.0 لانچ کر رہا ہے۔

*************

ش ح۔ ف ش ع

 U: 333


(Release ID: 2125007) Visitor Counter : 12
Read this release in: English , Hindi , Marathi