وزارت اطلاعات ونشریات
آکاشوانی نے انڈیا آڈیو سمِٹ اینڈ ایوارڈز 2025 میں چھ انعامات جیتے
‘نئی سوچ نئی کہانی - اسمرتی ایرانی کے ساتھ ریڈیو سفر’کو سال کی بہترین سیریز کے اعزاز سے نوازا گیا
‘پبلک اسپیک’کو صحت اور فٹنس کے زمرے میں بہترین آڈیو اسٹریمنگ پروگرام کا ایوارڈ ملا
Posted On:
26 APR 2025 5:42PM by PIB Delhi
آکاشوانی نے انڈیا آڈیو سمٹ اینڈ ایوارڈز 2025(آئی اے ایس اے)میں مختلف زمروں میں کل چھ انعامات جیتے۔ریڈیو اور آڈیو مواد کی تخلیق میں بہترین کارکردگی کو تسلیم کرنے والے ان ایوارڈز کا تیسرا ایڈیشن 25 اپریل 2025 کو ممبئی میں منعقد ہوا۔

آکاشوانی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر پرگیہ پالیوال گور انڈیا آڈیو سمٹ اینڈ ایوارڈز 2025 میں مہمانِ خصوصی کے طور پر شریک ہوئیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر گور نے آڈیو انڈسٹری میں آنے والے انقلاب پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے بتایا کہ ہندوستان کے عوامی نشریاتی ادارہ کے طور پر آکاشوانی کس طرح ملک کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے، انہیں آگاہی، تعلیم اور تفریح فراہم کرنے کے اپنے مشن تئیں پرعزم ہے۔انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ آکاشوانی سچائی اور اعتبار کی علامت ہے اور ایک شور غل بھری دنیااس دنیا میں روشنی کا مینار ثابت ہو رہا ہے۔

نمایاں انعامات میں سابق مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کے پروگرام ‘نئی سوچ نئی کہانی - اسمرتی ایرانی کے ساتھ ریڈیو سفر’ کو ریڈیو پر سال کی بہترین سیریز کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔13 قسطوں پر مشتمل اس سیریز میں خاص طور پر خواتین کے حوصلے اور عزم و استقلال کی ناقابلِ یقین کہانیوں کا جشن منایا گیا۔یہ سیریز صدر جمہوریہ ہند دروپدی مرمو کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو پر اختتام پذیر ہوئی، جس کوگزشتہ سال راشٹرپتی بھون میں ریکارڈ کیا گیا تھا۔

نیوز سروسز ڈویژن کے مقبول ہفتہ وار فون ان شو پبلک اسپیک کو صحت اور تندرستی کے زمرے میں بہترین تیار کردہ آڈیو اسٹریمنگ پروگرام کے طور پر تسلیم کیا گیا ۔ایوارڈ یافتہ دیگر پروگراموں میں چھایاگیت شامل ہے ، جس نے بیسٹ لیٹ نائٹ شو کے زمرے میں کامیابی حاصل کی ۔ اجالے ان کی یادوں کوبہترین سلیبریٹی شو آن ایئر کے ایوارڈ سے نوازا گیا اور ‘سفرکاسٹ‘ کو بہترین ٹریول شو کا ایوارڈ دیاگیا ۔آکاشوانی کو مختصر فارمیٹ کے آڈیو مواد میں اپنی تخلیقی مہارت کا مظاہرہ کرنے پربہترین انٹرسٹیشل کا ایوارڈ سے نوازا گیا۔

انڈیا آڈیو سمٹ اور ایوارڈ کے بارے میں
انڈیا آڈیو سمٹ اینڈ ایوارڈز ایک اہم پہل ہے، جو ہندوستان کے متحرک اور رنگا رنگ آڈیو منظرنامے میں غیر معمولی آڈیو مہارت کو تسلیم کرنے اور اس کا اعزاز دینے کے لیے وقف ہے۔ یہ پلیٹ فارم آڈیو بکس سے لے کر پوڈ کاسٹ ، ریڈیو ، آڈیو ایڈورٹائزنگ اور جدید ترین ٹیکنالوجی تک متنوع پلیٹ فارمز پر دکھائے جانے والے انتہائی دلکش اور گراؤنڈ بریکنگ آڈیو مواد کی تلاش اور جشن مناتا ہے ۔یہ جشن ایک مشکل جائزہ کے عمل کی علامت ہے ، جو نمایاں کامیابیوں کو تسلیم کرنے کے لیے ایک منصفانہ اور غیر جانبدار فورم کو یقینی بناتا ہے ۔
***
ش ح۔ م ع ن- عر
Urdu No. 301
(Release ID: 2124790)
Visitor Counter : 6