پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ نے بہار میں پنچایتی راج کے دن پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں پنچایتی راج اصلاحات کی ایک دہائی کی تعریف کی


گزشتہ دس  سالوں میں گرام پنچایتوں کو مالیاتی کمیشن کی گرانٹ میں سات گنا اضافہ ہوا ہے۔ پنچایتی نمائندوں کو سرکردہ اداروں میں ٹریننگ دی جا رہی ہے: جناب  راجیو رنجن سنگھ

مرکز نے چھ پنچایتوں اور تین اداروں کو ایوارڈ دیا۔ موتی پور (بہار)، دعوا ایس (مہاراشٹر) اور ہتبدر (اڈیشہ) کی خواتین سرپنچیں سب سے آگے

Posted On: 24 APR 2025 6:45PM by PIB Delhi

قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر چوبیس  اپریل 2025 کو ، بہار کے مدھوبنی ضلع کے لوہانہ نارتھ گرام پنچایت میں عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی باوقار موجودگی میں ایک تاریخی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ قومی یادگاری تقریب میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی) کے منتخب نمائندوں، متعدد سرکاری اسکیموں کے استفادہ کنندگان اور مقامی باشندوں کی بھرپور شرکت کے ذریعے نشان زد کیا گیاتھا۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اس موقع پر 13,480 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے کئی ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ یہ اقدامات ہاؤسنگ، دیہی ترقی، بجلی، ٹرانسپورٹ اور کنیکٹیویٹی سمیت اہم شعبوں میں پھیلے ہوئے ہیں۔ اپنے خطاب میں، وزیر اعظم نے نچلی سطح پر جمہوریت کو مضبوط بنانے اور دیہی تبدیلی کے پیچھے محرک قوت کے طور پر پنچایتوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے اٹل عزم کا اعادہ کیا۔ گرام پنچایت کی زمین سے خطاب کرتے ہوئے جناب مودی نے گرام سوراج کی روح اور ایک ترقی یافتہ اور جامع ہندوستان کی تعمیر میں پنچایتوں کے کردار کو اجاگر کیا۔

پنچایتی راج کے مرکزی وزیرجناب  راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے اپنے خطاب میں پچھلی دہائی میں ہندوستان بھر میں پنچایتوں کی طرف سے دیکھی گئی تبدیلی کو اجاگر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کس طرح ای-گرام سوراج جیسے ڈیجیٹل ٹولز نے مقامی خود مختاری کو بااختیار بنایا ہے، جس سے دیہی ہندوستان میں کارکردگی، شفافیت اور زندگی گزارنے میں آسانی آئی ہے۔ مرکزی وزیر نے گزشتہ دس سالوں میں PRIs کو مالیاتی منتقلی میں نمایاں اضافہ کو اجاگر کیا جو کہ 13ویں مالیاتی کمیشن میں منتقلی سے تقریباً سات گنا زیادہ ہے۔

جناب راجیو رنجن سنگھ نے کہا، "ایک حقیقی ترقی یافتہ ہندوستان کا تصور اس وقت تک نہیں کیا جا سکتا جب تک کہ گاؤں اور پنچایتیں مکمل طور پر ترقی یافتہ نہ ہوں۔" بہار کے گورنر شری عارف محمد خان، بہار کے وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار اور پنچایتی راج کی وزارت کے سکریٹری شری وویک بھردواج کے ساتھ کئی مرکزی وزراء، عوامی نمائندے اور سینئر افسران بھی اس تقریب میں موجود تھے۔

اپنے خطاب میں پنچایتی راج کے مرکزی وزیر نے پچھلی دہائی میں پنچایتی راج اداروں کو مضبوط بنانے میں وزیر اعظم کی قیادت میں کی گئی تبدیلی کی پیشرفت پر زور دیا۔ انہوں نے پنچایتوں کو ملنے والے فنڈز میں سات گنا اضافہ، شفافیت کو بڑھانے کے لیے ای گرام سوراج پورٹل، پنچایت کی سطح پر موسم کی پیشن گوئی اور آئی آئی ایم جیسے باوقار اداروں میں تربیت کے ذریعے قیادت کی ترقی جیسی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔ مرکزی وزیر نے پنچایتوں میں خواتین کی قیادت کو ٹارگٹڈ ہنر مندی کے فروغ کے اقدامات کے ذریعے مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دینے پر زور دیا۔ جناب سنگھ نے کہا کہ گرام پنچایت سے قوم سے خطاب کرنے کا وزیر اعظم کا فیصلہ نچلی سطح پر جمہوریت کے تئیں حکومت کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ انہوں نے لوہنا نارتھ میں ہونے والے قومی تقریب کو ایک خود انحصاری، جامع اور پائیدار دیہی نظم و نسق کے نظام کی طرف ہندوستان کے سفر کا ایک تاریخی لمحہ قرار دیا - جو کہ ایک حقیقی ترقی یافتہ ہندوستان کی مضبوط بنیاد ہے۔

تقریب کی خاص بات کلائمیٹ ایکشن اسپیشل پنچایت ایوارڈز (CASPA)، خود انحصار پنچایت اسپیشل ایوارڈز (ANPSA) اور پنچایت کی صلاحیت سازی کے بہترین ادارے ایوارڈز (PKNSSP) سے نوازنا تھا جو کہ موسمیاتی کارروائی (CASPA)، خود انحصاری اور صلاحیت کی تعمیر (ANPS) میں مثالی شراکت کو تسلیم کرتے ہیں۔ آٹھ ریاستوں کی کل چھ گرام پنچایتوں اور تین اداروں کو اعزاز سے نوازا گیا۔ خاص طور پر، تین ایوارڈ یافتہ پنچایتیں - موتی پور (بہار)، داوا ایس (مہاراشٹر)، اور ہتبدرا (اڈیشہ) کی سربراہی خواتین سرپنچوں کے پاس ہے، جو مقامی ترقی کو آگے بڑھانے میں خواتین کی قیادت کے کردار کی مثال ہے۔

******

 

 

U.No;226

ش ح۔ح ن۔س ا


(Release ID: 2124171) Visitor Counter : 10
Read this release in: English , Hindi , Tamil