وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

انٹیگریٹیو ہیلتھ کیئر کے لیے راہ ہموار کرنا :ٹاٹا آئی آئی ایس سی میڈیکل اسکول میں انٹیگریٹیو میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے قیام سے متعلق اہم میٹنگ منعقد


آیوش اورآئی آئی ایس سی ایک صحت مند، جامع ہندوستان کے لیے انٹیگریٹیو ہیلتھ کیئر کو ادارہ جاتی بنانے کے لیے اشتراک کریں گے

Posted On: 24 APR 2025 6:18PM by PIB Delhi

ایک مربوط نقطہ نظر کے ذریعہ ہندوستان کے روایتی صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم کے طورپر ، ٹاٹا آئی آئی ایس سی میڈیکل اسکول، بنگلورو میں انٹیگریٹیو میڈیسن کے شعبہ کے قیام پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے آج ایک ورچوئل میٹنگ  ہوئی۔

اس میٹنگ  میں  صحت اور تعلیمی اداروں کے  اعلی  رہنماؤں بشمول ڈاکٹر بی این۔ گنگادھر، چیئرمین، نیشنل میڈیکل کمیشن(این ایم سی)؛ ویدیہ  راجیش کوٹیچا، سکریٹری، آیوش کی وزارت؛ ویدیہ  جینت دیوپجاری، چیئرمین، نیشنل کمیشن فار انڈین سسٹم آف میڈیسن(این سی آئی ایس ایم)؛ اور پروفیسر سوامی ناتھن، اناگرل چیئر اور پروفیسر، شعبہ نیفرولوجی، آئی آئی ایس سی بنگلورونےشرکت کی ۔

 

حفظان صحت کی فراہمی، طبی تعلیم اور تحقیق کو بڑھانے کے لیے وقت کی کسوٹی پر کھرا اترنے والے  آیوروید جیسے روایتی طریقوں کے ساتھ عصری ادویات کی طاقت کوبروئے کار لانے  کی فوری ضرورت پر غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء نے متفقہ طور پر انٹیگریٹیو میڈیسن پر ایک وائٹ پیپر تیار کرنے پر اتفاق کیا، اس کے دائرہ کار اور کلینیکل پریکٹس، ماہرین تعلیم اور سائنسی تحقیقات میں اسٹریٹجک ایپلی کیشنز کا خاکہ پیش کیا۔ یہ دستاویز ماہرین کی مشاورت اور پالیسی کی سطح کی منظوریوں کے بعد ملک گیر نفاذ کے لیے ایک روڈ میپ کے طور پر کام کرے گی۔

یہ اقدام آئی آئی ایس سی میں 'RISE for Healthy Ageing'رائز فار ہیلتھی ایجنگ‘بین الاقوامی کانفرنس کے دوران  حاصل ہونے والی تحریک پر  عمل کرتا ہے، جہاں سرکردہ سائنسدانوں اور آیوش لیڈروں نے انٹیگریٹیو میڈیسن کے مستقبل پر تبادلہ خیال کیا۔ آج کی میٹنگ انٹیگریٹیو ہیلتھ کیئر کو ادارہ جاتی بنانے  کا  ایک اہم لمحہ ہے  جوکہ شواہد  پر مبنی، مریض پر مرکوز  صحت کے نظام کے تئیں ہندوستان کی وابستگی کی تصدیق کرتا ہے۔

***

ش ح۔ ف ا۔ ج

Uno-225

 


(Release ID: 2124163) Visitor Counter : 11
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil