وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم 24 اپریل کو بہار کا دورہ کریں گے


وزیر اعظم مدھوبنی میں قومی یوم پنچایتی راج کے موقع پر منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم بہارمیں 13،480 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے

وزیر اعظم بہار میں امرت بھارت ایکسپریس اور نمو بھارت ریپڈ ریل کو جھنڈی دکھا کر روانہ کریں گے  

Posted On: 23 APR 2025 6:30PM by PIB Delhi

 وزیراعظم جناب نریندر مودی 24 اپریل کو بہار کا دورہ کریں گے۔ وہ مدھوبنی جائیں گے اور صبح تقریبا 11:45 بجے وہ قومی پنچایتی راج دن کے موقع پر ایک پروگرام میں حصہ لیں گے۔ وہ 13,480 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح ، سنگ بنیاد اور قوم کے نام وقف کریں گے اور اس موقع پر مجمع سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم بہار کے مدھوبنی میں قومی پنچایتی راج ڈے پروگرام میں شرکت کریں گے۔ وہ اس موقع پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی پنچایتوں کو پہچاننے اور حوصلہ افزائی کرنے کے لیے قومی پنچایت ایوارڈ بھی پیش کریں گے۔

وزیر اعظم بہار کے گوپال گنج ضلع کے ہٹھوا میں تقریبا 340 کروڑ روپے کی لاگت سے ریل ان لوڈنگ کی سہولت کے ساتھ ایل پی جی بوٹلنگ پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے سپلائی چین کو ہموار کرنے اور بلک ایل پی جی نقل و حمل کی کارکردگی کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

خطے میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دیتے ہوئے وزیر اعظم 1170 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور بہار میں بجلی کے شعبے میں 5030 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے متعدد پروجیکٹوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

ملک بھر میں ریل رابطے کو فروغ دینے کے اپنے عزم کے مطابق وزیر اعظم سہارسا اور ممبئی کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس، جے نگر اور پٹنہ کے درمیان نمو بھارت ریپڈ ریل اور پیپرا اور سہرسا اور سہرسا اور سمستی پور کے درمیان ٹرینوں کو جھنڈی دکھاکر روانہ کیاں گے۔ وہ سپال پیپرا ریل لائن، حسن پور بیتھان ریل لائن اور چھپرا اور بگاہا میں دو لین کے ریل اوور پلوں کا بھی افتتاح کریں گے۔ وہ کھگڑیا-الولی ریل لائن کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ ان منصوبوں سے رابطوں میں بہتری آئے گی اور خطے کی مجموعی سماجی و اقتصادی ترقی میں مدد ملے گی۔

وزیر اعظم دین دیال انتیودیہ یوجنا – قومی دیہی ذریعہ معاش مشن (ڈی اے وائی- این آر ایل ایم) کے تحت بہار کے 2 لاکھ سے زیادہ ایس ایچ جیز کو کمیونٹی انویسٹمنٹ فنڈ کے تحت تقریبا 930 کروڑ روپے کے فوائد تقسیم کریں گے۔

وزیر اعظم پی ایم اے وائی گرامین کے 15 لاکھ نئے استفادہ کنندگان کو منظوری نامے بھی سونپیں گے اور ملک بھر سے پی ایم اے وائی-جی کے 10 لاکھ مستحقین کو قسطیں جاری کریں گے۔ وہ بہار میں ایک لاکھ پی ایم اے وائی-جی اور 54,000 پی ایم اے وائی-یو گھروں کے گریہ پرویش کی نشان دہی کرنے والے کچھ مستحقین کو چابیاں سونپیں گے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 190


(Release ID: 2123943) Visitor Counter : 30