وزارت خزانہ
این پی ایس کے تحت نئے نجی صارفین کی تعداد سال 2024-25 کے دوران 12 لاکھ سے تجاوز کر گئی
Posted On:
22 APR 2025 7:34PM by PIB Delhi
نیشنل پنشن سسٹم (این پی ایس) نے 2024-25 کے دوران 12 لاکھ سے زیادہ کے نجی شعبے کے صارفین کے اندراج میں نمایاں اضافہ حاصل کیا ہے، جس سے مارچ 2025 تک کل صارفین کی تعداد 165 لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔
این پی ایس وتسلیہ ایک ایسی اسکیم جو خاص طور پر نابالغوں کے لیے بنائی گئی تھی، جو ستمبر 2024 میں متعارف کرائی گئی تھی، اس کے ایک لاکھ سے زیادہ صارفین درج رجسٹر ہیں۔
این پی ایس اور اٹل پنشن یوجنا (اے پی وائی) دونوں کے لیے زیر انتظام اثاثے (اے یو ایم) 2024-25 کے دوران 23 فیصد بڑھ کر مارچ 2025 کے آخر تک 14.43 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔
*****
(ش ح –ا ب ن)
U.No: 142
(Release ID: 2123601)