وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

 سکم میں ریزرو بینک آف انڈیا  کی ریاستی سطح کی رابطہ کمیٹی کی آٹھویں میٹنگ

Posted On: 27 MAR 2025 6:02PM by PIB Delhi

چھبیس مارچ 2025 کو ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ذریعہ 8ویں ریاستی سطح کی رابطہ کمیٹی(ایس ایل سی سی کی میٹنگ کا اہتمام تاشیلنگ سیکرٹریٹ، گنگٹوک میں کیا گیا۔ میٹنگ کی صدارت  جناب  روندر تیلانگ، چیف سکریٹری، حکومت سکم نے کی اور آر بی آئی کے ریجنل ڈائریکٹر جناب  تھوتنگم جمانگ نے اس کی صدارت کی۔

میٹنگ میں جنرل منیجر، آر بی آئی، گنگٹوک، جنرل منیجر، ایس ای بی آئی-سیبی ، کولکاتہ، محکمہ قانون کے سکریٹریز، محکمہ داخلہ، محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ، محکمہ خزانہ، کوآپریٹیو محکمہ، آر سی ایس، آئی جی پی سی آئی ڈی، آئی جی پی لا اینڈ آرڈر، ڈی آئی جی پی رینج، اور ڈی آئی جی پی اسپیشل برانچ سمیت مختلف معززین نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران کمیٹی نے غیر قانونی ڈپازٹ اسکیموں(بی یو ڈی ایس ) ایکٹ- 2019 کے تحت ریاست سکم کے لیے بی یو ڈی ایس قوانین کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا۔  کمیٹی  نے ہیلپ لائن- 1930 پر رپورٹ ہونے والے مختلف قسم کے مالی فراڈ اور سکم پولیس کی طرف سے کی گئی کل وصولیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

آر بی آئی منیجر نے مختلف قسم کے ڈجیٹل فراڈز اور دھوکہ دہی کی بڑھتی  سرگرمیوں کو روکنے کے لیے آر بی آئی کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔ اسٹیک ہولڈرز نے دھوکہ دہی کی سرگرمیوں میں ملوث غیر منظم اداروں کے بارے میں ایک دوسرے کے ساتھ مارکیٹ انٹیلی جنس کا اشتراک کیا اور ان کی رپورٹنگ میں‘ سچیٹ’ پورٹل کے کردار پر تبادلہ خیال کیا۔

ریزروبینک آف انڈیا( آر بی آئی) اور ایس ای بی آئی-سیبی  نے سرمایہ کاروں کی بیداری اور صارفین کی شکایات کے ازالہ کے طریق کار پر اپنے زیر اہتمام مختلف پروگراموں پر بھی تبادلہ خیال کیا تاکہ لوگوں کو عام ڈجیٹل فراڈ اور ان کے مالی حقوق کے تحفظ کے طریق کار کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔ چیف سکریٹری نے آر بی آئی گنگٹوک کی مالی خواندگی کو پھیلانے اور پورے گنگٹوک میں اس کے آؤٹ ریچ پروگرام کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/RBIphoto7POQ.jpg

*******

 

ش ح-۔ ظ ا- ت ع

UR  No.76


(Release ID: 2123116) Visitor Counter : 15