مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ہندوستان بھر میں دیہی ترقی کو فروغ دینے کے لئے تیز رفتار براڈ بینڈ
دیہی علاقوں کو ڈجیٹل دیہی خود کفیل بنانے کے لیے ڈی بی این اور این اے بی اے آر ڈی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط کیے گئے
بھارت نیٹ کے ذریعہ ڈجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لئے ڈجیٹل خدمات اور گورننس تک رسائی فراہم کرنے کے لئے مفاہمت نامہ
Posted On:
27 MAR 2025 5:39PM by PIB Delhi
محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن ( ڈی ا و ٹی) کی جانب سے ڈجیٹل انڈیا ندھی ( ڈی بی این) نے ملک بھر کے دیہی علاقوں کے لیے ڈجیٹل دیہی بااختیارو خود کفیل بنانے کے لیے نیشنل بینک برائے زراعت اور دیہی ترقی ( این اے بی اے آر ڈی-نابارڈ) کے ساتھ مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت نامے کا مقصداین اے بی اے آر ڈی-نابارڈ کے تعاون یافتہ اداروں میں دیہی ترقی کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھارت نیٹ پروگرام کے تحت ڈجیٹل خدمات تک رسائی، ڈجیٹل گورننس اور ہائی سپیڈ براڈ بینڈ کنکٹی وٹی کے ذریعے ڈجیٹل معیشت کو فروغ دے کر کیا جائے گا۔

اس تعاون کے اہم شعبوں میں شامل ہیں:
- حوالہ ڈیٹا کا اشتراک: این اے بی اے آر ڈی-نابارڈاداروں کے جیو کوآرڈی نیٹس اور رابطے کی تفصیلات سمیت معلومات کا اشتراک کرے گا اور ڈی بی این گرام پنچایتوں ( جی پیز) میں بھارت نیٹ پوائنٹ آف پریزنس ( پی او پی) مقامات کے جیو کوآرڈی نیٹس کا اشتراک کرے گا جہاں سے تیز رفتار براڈ بینڈ کنکٹی وٹی کو دیہی اداروں / داخلوں تک بڑھایا جائے گا۔
- ڈجیٹل مواد کا اشتراک: دونوں فریق ایک دوسرے کے ساتھ اپنی اسکیموں اور منصوبوں سے متعلق ڈجیٹل مواد (آڈیو/ویڈیو/ٹیکسٹ) کا اشتراک کریں گے۔
- ڈجیٹل سروسز انٹیگریشن: دونوں پارٹیاں معلومات کے مزید انضمام اور پھیلاؤ کے لیے اپنی ڈجیٹل سروسز/شہریوں پر مبنی ایپلی کیشنز/پورٹلز/ای گورننس پلیٹ فارم پر معلومات کا اشتراک کریں گی۔
- بیداری اور صلاحیت کی تعمیر: دونوں فریق بیداری کے پروگراموں اور اسٹارٹ اپس، کاروباری افراد اور دیہی اداروں کے لیے صلاحیت سازی کے اقدامات پر تعاون کریں گے۔
- ڈجیٹل اکانومی کو فعال کرنے کے لیے تیز رفتار براڈ بینڈ تک رسائی: دونوں فریق بھارت نیٹ کا استعمال کرتے ہوئے تیز رفتار براڈ بینڈ کنکٹی وٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈجیٹل معیشت کو فعال کرنے کے لیے ایک دوسرے کی کوششوں میں اضافہ کریں گے۔
- آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کی شمولیت: این اے بی اے آر ڈی-نابارڈ اپنی اسکیموں اور پروجیکٹوں کے تحت اداروں کو براڈ بینڈ رسائی سپورٹ سمیت آئی سی ٹی انفراسٹرکچر کی شمولیت کو فروغ دے گا۔

ایم او یو پر ڈاکٹر نیرج متل، سکریٹری (ٹیلی کام)، جناب نیرج ورما، ایڈمنسٹریٹر، ڈی بی این، جناب سنجیون سنہا، پروجیکٹ ڈائریکٹر (پی ایم یو)، ڈی بی این، جناب رابرٹ روی، سی ایم ڈی، بی ایس این ایل، جناب شاجی کے وی، سی ایم ڈی،این اے بی اے آر ڈی- نابارڈ نے دستخط کیے۔ اور شری سنجے کمار گپتا، سی جی ایم، نابارڈ کی موجودگی میں دستخط کیے گئے۔
ڈی بی این نے پورے ملک میں گرام پنچایتوں ( جی پیز) اور دیہاتوں میں تیز رفتار براڈ بینڈ اور موبائل کنکٹی وٹی کو فعال کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ تعاون بھارت نیٹ کے تحت تیز رفتار براڈ بینڈ کنکٹی وٹی کے ذریعے این ای بی اے آر ڈی-نابارڈ سے تعاون یافتہ اور کمپیوٹرائزڈ پرائمری ایگریکلچرل کوآپریٹو کریڈٹ سوسائٹیز جیسے اداروں کو ڈجیٹل تحریک فراہم کرے گا۔
مزید معلومات کے لیے DOT ہینڈل کو فالو کریں:
X - https://x.com/DoT_India
Insta - https://www.instagram.com/department_of_telecom?igsh=MXUxbHFjd3llZTU0YQ==
Fb - https://www.facebook.com/DoTIndia
YT- https://www.youtube.com/@departmentoftelecom
*********
ش ح-۔ ظ ا- ت ع
UR. No.74
(Release ID: 2123112)
Visitor Counter : 4