بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

علم کی قوت سےآراستہ یووا شکتی وکست بھارت کی کلید ہے: سربانند سونووال


علم ہی طاقت ہے، اورطلبا کو اسے ضرور حاصل کرنا چاہئے: سربانند سونووال

طلبا کےنئے خیالات اور اختراعی سوچ کو لازمی طور پربروئے کار لایا جانا چاہئے: سربانند سونووال

Posted On: 20 APR 2025 6:14PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے طلباء کے نئے خیالات اور اختراعی سوچ کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ سونووال نے اس بات کی نشاندہی کی کہ کس طرح علم کی طاقت کے ساتھ یووا شکتی وکست  بھارت کے وژن کو پورا کرنے میں کلیدی حیثیت کی حامل ہے۔ جناب سونووال آج سری رام اکیڈمی پاٹھ  شالا کے 20ویں یوم تاسیس کی تقریب کے موقع پر طلباء سے خطاب کر رہے تھے۔

جناب سربانند سونووال نے اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ پرجوش مجمع  میں طلباء، اساتذہ، والدین، سابق طلباء، اور ممتاز مقامی معززین شامل تھے، جن کی موجودگی نے اس موقع کو ادارے کے شاندار سفر میں ایک یادگار سنگ میل بنا دیا۔

اس موقع پر مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے کہا، ’’طلبا کو خود کو صرف نصابی کتب تک محدود نہیں رکھنا چاہیے، انہیں نئے خیالات  اور اختراعی سوچ متعارف کرانے کی کوشش کرنی چاہیے۔‘‘ انہوں نے حکومت ہند کے تبدیلی کے اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، "ڈیجیٹل انڈیا، میک ان انڈیا، اور اسکل انڈیا جیسے پروگرام نئی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے شروع کیے گئے ہیں، اور انھیں رہنمائی اور اختراع کرنے کے آلات سے لیس کیا گیا ہے۔"

جناب  سربانند سونووال نے مزید کہا، "علم طاقت ہے، اور طالب علموں کو اسے حاصل کرنا چاہیے اور اسے زیادہ سے زیادہ بھلائی کے لیے مؤثر طریقے سے استعمال کرنا چاہیے۔" جناب  سونووال نے قدر پر مبنی تعلیم کی اہمیت پر بھی زور دیا اورکہا، "اخلاقی اقدار میں جڑی تعلیم کو ترجیح دی جانی چاہیے۔ میں والدین سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنے بچوں کو ذمہ دار شہری کے طور پر پالیں اور ساتھ ہی ساتھ یوگا اور صحت کے مجموعی طریقوں کو روزمرہ کی زندگی میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیں۔ یوگا صرف جسمانی ورزش نہیں ہے۔ یہ زندگی کا ایک طریقہ ہے جو ذہنی وضاحت اور جسمانی طاقت لاتا ہے۔ اس سے توجہ مرکوز، متوازن اور صحت مند رہنے میں مدد ملتی ہے ۔‘‘

اس جشن میں طلباء کی جانب  سے دلکش ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی جن میں رقص، موسیقی اور ڈرامہ شامل تھے، جس کے ذریعہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور سامعین کو محظوظ کیا۔

اس تقریب  میں بھوانی پور حلقہ ہائے انتخاب سے رکن اسمبلی   فانی دار تعلق دار،  بھٹہ دیو یونیورسٹی کے معزز وائس چانسلر،     جناب دھنپتی ڈیکا، شری رام اکادمی کےپرنسپل ڈاکٹر اکالی داس کے علاوہ دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250420-WA0209DDM2.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250420-WA0212NHTL.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20250420-WA02104NX9.jpg

**********

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No: 62


(Release ID: 2123061) Visitor Counter : 17