نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیباریٹری (این ڈی ٹی ایل)، نئی دہلی میں ایتھلیٹ پاسپورٹ مینجمنٹ یونٹ (اے پی ایم یو) کا افتتاح کیا


اے پی ایم یو گلوبل ساؤتھ کے لئے حمایت کی علامت بن سکتا ہے: ڈاکٹر مانڈویا

Posted On: 17 APR 2025 4:46PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور و کھیل اور محنت و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویا نے آج نئی دہلی میں نیشنل ڈوپ ٹیسٹنگ لیباریٹری (این ڈی ٹی ایل) میں ایتھلیٹ پاسپورٹ مینجمنٹ یونٹ (اے پی ایم یو) کا افتتاح کیا۔ یہ اقدام قومی اور بین الاقوامی دونوں پلیٹ فارمز پر کھیلوں کے صاف اور شفاف طریقوں کو فروغ دینے کے ہندوستان کے عزم کی تصدیق کرتا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001VA2S.jpg

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر مانڈویا نے کہا، ‘‘اے پی ایم یو ڈوپنگ کے خلاف ہندوستان کی لڑائی میں ایک اہم سنگ میل ہے، جو ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ (اے بی پی) سسٹم کے ذریعے ایتھلیٹس کے حیاتیاتی پروفائلز کی ٹریکنگ کیلئے اہل  بناتا ہے۔ یہ اختراعی طریقہ کار ڈوپنگ کے نمونوں کا پتہ لگانے میں مدد کرے گا اور غیر اخلاقی پریکٹس کی شناخت کرکے کھیلوں کی منصفانہ حفاظت کرے گا۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002B7AE.jpg

اے پی ایم یو کو گلوبل ساؤتھ کے لیے حمایت کی روشنی قرار دیتے ہوئے، مرکزی وزیر نے کہا کہ یہ ہمارے پڑوسی ممالک کی مدد کرے گا،  جن کے پاس اسی طرح کے نظام قائم کرنے کے لیے کافی وسائل نہیں ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ ‘‘معلومات اورٹول کا اشتراک کر کے ہندوستان ممالک کی مدد کر سکتا ہے تاکہ وہ اپنے کھیلوں کو غیر منصفانہ طریقوں سے پاک رکھیں۔ اس طرح کے اقدامات یکجہتی کے جذبے کو اجاگر کرتے ہیں اور گلوبل ساؤتھ میں کھیلوں کی سالمیت کو مضبوط بنانے میں تعاون کرتے ہیں’’۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003I3R5.jpg

اے پی ایم یو کے ذریعے مہارت اور وسائل کا اشتراک کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے علاقائی تعاون کی صلاحیت پر زور دیا اور پڑوسی ممالک کو مدد فراہم کرنے کے لیے ہندوستان کی تیاری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈوپنگ کے بارے میں اسپورٹس فیڈریشنز، تنظیموں، یونیورسٹیوں اور ابتدائی تعلیم کے اداروں کی زیادہ سے زیادہ شمولیت اور دیہی علاقوں میں بیداری مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ مزید، انہوں نے ذکر کیا کہ لیبارٹریوں میں کام کرنے والے سائنسداں مختلف اسکولوں/یونیورسٹیوں کے طلباء کو اینٹی ڈوپنگ سائنس کے بارے میں تعلیم دے سکتے ہیں تاکہ طلباء کو ڈوپنگ کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔

این ڈی ٹی ایل کے اے پی ایم یو کو عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے) کے رہنما خطوط کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے عالمی سطح پر اینٹی ڈوپنگ پروگرام کو تقویت ملتی ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ خون اورا سٹیرایڈل پروفائلز جیسے پیرامیٹرز کو ٹریک کرتے ہوئے، یہ یونٹ کھیلوں میں برابری کے میدان کو یقینی بناتے ہوئے صاف ستھرا ایتھلیٹس کی ساکھ کی حفاظت کرے گا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ یہ دنیا کا 17 واں ایتھلیٹ پاسپورٹ مینجمنٹ یونٹ ہے جو ہندوستان میں قائم کیا گیا ہے۔ یہ ایک خصوصی ادارہ کے طور پر کام کرے گا جو کھلاڑیوں کے بایولوجیکل پاسپورٹ کی نگرانی اور انتظام کے لیے ذمہ دار ہے۔

جیسا کہ ہندوستان نے کھیلوں کے بین الاقوامی اسٹیج پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنا جاری رکھا ہوا ہے، اتھلیٹ پاسپورٹ مینجمنٹ یونٹ منصفانہ کھیل، کھیلوں میں دیانتداری کو برقرار رکھنے کے لیے ملک کی مضبوط لگن کو اجاگر کرتا ہے اور دنیا بھر میں کھیلوں کے اخلاقی طریقوں کے لیے ایک معیار بھی مرتب کرتا ہے۔

اس تقریب میں کھیل کی سکریٹری محترمہ سوجاتا چترویدی، کھیل کے جوائنٹ  سکریٹری  جناب  کنال، نامور سائنسدانوں  سمیت نوجوانوں اور کھیلوں کی امور سے متعلق وزارت کے دیگر افسران  اور این ڈی ٹی ایل کے ڈائرکٹر اور سی ای او (انچارج) پروفیسر  (ڈاکٹر) پی ایل ساہو نے شرکت کی۔

پس منظر:

‘‘ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ’’ کا تصور اس وقت سامنے آیا جب سائنسدانوں نے ڈوپنگ کا پتہ لگانے کے طریقے کے بلڈ مارکرس کی نگرانی کی شناخت کی۔ اسٹیک ہولڈرز اور طبی ماہرین کے ان پٹ کے ساتھ، ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (ڈبلیو اے ڈی اے)نے اس خیال کو بہتر اور معیاری بنایا، جس کے نتیجے میں ایتھلیٹ بائیولوجیکل پاسپورٹ (اے بی پی) بنایا گیا۔

بایولوجیکل پاسپورٹ ایک الیکٹرانک دستاویز ہے جو وقت کے ساتھ ساتھ کسی کھلاڑی کے حیاتیاتی نشانات پر ڈیٹا مرتب کرتا ہے۔ متغیرات جیسے خون کے پیرامیٹرز، ہارمونل لیولزاور دیگر فزیالوجیکل مارکرز کو ٹریک کرکے، اے پی ایم یو ممنوعہ مادوں کی براہ راست شناخت کئے بغیر ڈوپنگ کی کسی بھی بے ضابطگی یا رجحانات کا پتہ لگا سکتا ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔ ف ر

 


(Release ID: 2122513)