کوئلے کی وزارت
کوئلہ کی وزارت نے کوئلے کی درآمدکی نگرانی کے نظام (سی آئی ایم ایس) کے پورٹل کے لیے رجسٹریشن فیس کو معقول بنایا
نیا فلیٹ فیس ماڈل دوسرے درآمدی نگرانی کے نظام کے عین مطابق ہے
پندرہ(15) اپریل 2025 سے فیس کے نئے نظام کا نفاذ
Posted On:
17 APR 2025 3:15PM by PIB Delhi
کوئلے کی درآمد کی نگرانی میں شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے ایک انتہائی اہم اقدام کرتے ہوئے، کوئلے کی وزارت نے کوئلے کے درآمدی نگرانی کےنظام (سی آئی ایم ایس) کو لاگو کیا ہے۔ کوئلے کی درآمدات کے متبادل میں حقیقی وقت کی نگرانی اور باخبر فیصلہ سازی کو فعال کرتے ہوئے، یہ اقدام آتم نربھر بھارت کو یقینی بنانے کے حکومت کے وژن میں ایک اہم سنگ میل کی عکاسی کرتا ہے۔
سی آئی ایم ایس ایک ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جو کوئلے کی درآمدات کی رپورٹنگ کو ہموار کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے، تاکہ مؤثر پالیسی کی تشکیل اور شعبہ جاتی تجزیہ کے لیے بروقت اور درست ڈیٹا کو یقینی بناتا ہے۔ کوئلے کے درآمد کنندگان کو اب سی آئی ایم ایس پورٹل میں اپنے کنسائنمنٹس کی تفصیلات ہندوستان کی بندرگاہ میں کھیپ کی آمد پر یا اس سے پہلے رجسٹر کرنا ضروری ہوگا۔
کاروبار کرنے میں آسانی کو مزید فروغ دینے اور درآمدی نگرانی کے پلیٹ فارمز میں یکسانیت کو یقینی بنانے کے لیے کوئلے کی وزارت نے سی آئی ایم ایس پورٹل کی رجسٹریشن فیس کو معقول بنایا ہے۔
رجسٹریشن فیس پر نظرثانی کر کے اسے 500 (صرف پانچ سو روپے) روپے فی کنسائنمنٹ کر دیا گیا ہے جو 15 اپریل 2025 سے لاگو ہے۔ یہ پہلے کی فیس کے نظام کی جگہ لے لیتا ہے، جو کہ 500 سے روپے 1,00,000 فی کنسائنمنٹ روپے سے لے کر تھی اور رجسٹریشن فیس میں ترمیم کی وجہ سے سی آئی ایم ایس اسی طرح کے درآمدی نگرانی کے نظام جیسے اسٹیل امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (ایس آئی ایم ایس)، نان فیرس امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (این ایف آئی ایم ایس) اور پیپر امپورٹ مانیٹرنگ سسٹم (پی آئی ایم ایس) کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔
درآمد کنندگان کو سی آئی ایم ایس پورٹل سے ایک خودکار رجسٹریشن نمبر حاصل کرنے کی ضرورت ہے، جسے کسٹم کلیئرنس کے وقت بل آف انٹری میں درج کیا جائے گا۔ کوئلہ کی وزارت ہندوستان کی بڑھتی ہوئی صنعتی اور توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تجارت کو آسان بنانے، شفافیت کو بڑھانے اور انضباطی عمل کو ہموار کرنے کے لیے پرعزم ہے۔
********
ش ح۔ک ح۔ن ع
U-9992
(Release ID: 2122460)