محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کل جھارکھنڈ،رانچی میں نئے تعمیر شدہ     220بستروں والے ای ایس آئی سی اسپتال کا کل افتتاح کریں گے


مرکزی وزیر ای ایس آئی سے مستفید ہونے والوں کو نقد فوائد کے سرٹیفکیٹ/ منظوری لیٹر دیں گے اور تعمیراتی کارکنوں کا خیر مقدم کریں گے


Posted On: 16 APR 2025 4:14PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں  کے مرکزی وزیر، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ ، 17 اپریل 2025 کو نمکم، رانچی، جھارکھنڈ میں نئے تیار کردہ 220 بستروں والے ای ایس آئی سی اسپتال کا افتتاح کریں گے۔ یہ جدید ترین سہولت ریاست جھارکھنڈ میں ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس (ای ایس آئی ) اسکیم کے تحت صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔اس موقع پر مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع جناب سنجے سیٹھ کے ساتھ جناب پردیپ ورما، معزز ممبر پارلیمنٹ (راجیہ سبھا)، جناب راجیش کچپ، ایم ایل اے، کھجری، رانچی اور ای ایس آئی سی کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود ہوں گے۔

پروگرام کے دوران، ڈاکٹر مانڈویہ ای ایس آئی  استفادہ کنندگان کو کیش بینیفٹ سرٹیفکیٹ/منظوری کے لیٹر سے نوازیں گے۔ وہ ان تعمیراتی کارکنوں کو بھی اعزاز سے نوازیں گے جنہوں نے  اسپتال کی تعمیراتی کام میں معاون کردار ادا کیاہے۔

بنیادی طورپر نمکم میں ای ایس آئی سی اسپتال  1987 میں قائم کیا گیا تھا ،جس  کی بنیاد بیمہ شدہ کارکنوں اور ان کے خاندانوں کو قابل رسائی، سستی اور معیاری صحت کی دیکھ بھال کی خدمات فراہم کرنے کے بنیادی مقصد کے ساتھ رکھی گئی تھی۔ چار دہائیوں سے زیادہ عرصے سے، اس نے رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں صنعتی کارکنوں کی صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

علاقے میں صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کو مزید بڑھانے کے لیے، ایمپلائز اسٹیٹ انشورنس کارپوریشن (ای ایس آئی سی ) نے جون 2018 میں 200 بستروں کے اسپتال کی تعمیر کی منظوری دی۔ تعمیر 31 مئی 2018 کو شروع ہوئی اور اس کے بعد سے مکمل ہو چکی ہے، اس سہولت کو اب 220 بستروں والے اسپتال میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔ ایک اہم پیش رفت میں، ای ایس آئی کارپوریشن نے اکتوبر 2024 میں 50 ایم بی بی ایس سیٹوں  کے ساتھ ایک میڈیکل کالج کے قیام کی بھی منظوری دی، جس کے کام مستقبل قریب میں شروع ہونے والے ہیں۔

اسپتال مختلف معاون خدمات کے ساتھ ساتھ ضروری شعبوں جیسے جنرل میڈیسن، سرجری، گائناکالوجی، آرتھوپیڈکس، آپتھلمولوجی (آنکھ) اور دانتوں سے لیس ہے۔ یہ آؤٹ پیشنٹ (او پی ڈی) اور داخل مریض (آئی پی ڈی) دونوں کی دیکھ بھال کی پیشکش کرتا ہے، مؤثر طریقے سے ای ایس آئی سے فائدہ اٹھانے والوں کی طبی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔ اپ گریڈ شدہ اسپتال اب خصوصی اور سپر اسپیشلٹی علاج بھی پیش کرے گا، جس سے رانچی اور پڑوسی اضلاع کے رہائشیوں کے لیے صحت کی جدید خدمات تک رسائی میں بہتری آئے گی۔

جدید سہولت سے 5 لاکھ سے زیادہ بیمہ شدہ افراد (آئی پی) اور ان کے زیر کفالت افراد کو ، بہتر انفراسٹرکچر اور طبی خدمات کی ایک وسیع رینج کی پیشکش کا فائدہ پہنچے گا ۔ اسپتال کمپلیکس میں ایک تہہ خانہ، گراؤنڈ فلور اور چار اضافی منزلیں ہیں، جو 7.9 ایکڑ کے کیمپس میں پھیلی ہوئی ہیں۔ نئی عمارت 99.06 کروڑ کی لاگت سے تعمیر کی گئی ہے اور اس کا رقبہ 17559 مربع میٹر ہے۔ یہ ایک 4 منزلہ عمارت ہے جس میں 03 جدید آپریشن تھیٹرز (او ٹی) اور ایک اضافی آپریشن تھیٹر (او ٹی) کا انتظام ہے۔ اس میں 34 وارڈز اور 6 آئسولیشن وارڈز، 40 او پی ڈی کمرے اور تمام ڈاکٹروں، انتظامی افسران اور عملے کے لیے کافی جگہ ہے۔

 

*****

ش ح-ا م ۔ن ع

UNO-9944

 


(Release ID: 2122138)
Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil