لوک سبھا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ، نائب صدر، وزیر اعظم اور لوک سبھا اسپیکر نے پر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کو ان کے یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں پریرنا استھل میں ان کے مجسمے پر گلہائے عقیدت نذر کرکے خراج عقیدت پیش کیا
مرکزی وزراء، اراکین پارلیمنٹ، سابق اراکین اور دیگر معززین نے بھی باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو خراج عقیدت پیش کیا
Posted On:
14 APR 2025 3:17PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو؛ نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین، جناب جگدیپ دھنکھڑ؛ وزیر اعظم جناب نریندر مودی اور لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے آج ان کی یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ ہاؤس کمپلیکس میں واقع پریرنا استھل میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے پر پھول چڑھائے۔
اس موقع پر کئی مرکزی وزراء، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر، جناب ملک ارجن کھڑگے؛ لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب راہل گاندھی؛ ڈپٹی چیئرمین، راجیہ سبھا، جناب ہری ونش؛ دلی کی وزیر اعلی، محترمہ ریکھا گپتا؛ اراکین اسمبلی، سابق اراکین اسمبلی اور دیگر معززین نے بھی خراج عقیدت پیش کیا۔
بعد میں، لوک سبھا اسپیکر، جناب اوم برلا؛ مرکزی وزراء، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب ملک ارجن کھڑگے، لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف جناب راہل گاندھی، راجیہ سبھا کے نائب چیئرمین جناب ہری ونش، دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا؛ ممبران پارلیمنٹ اور سابق ممبران پارلیمنٹ نے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی تصویر پر پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل، بالترتیب جناب اُتپل کمار سنگھ اور جناب پی سی مودی نے سمودھان سدن کے سنٹرل ہال میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو گلہائے عقیدت پیش کئے۔
باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے ہندوستان کے سماجی اور سیاسی منظر نامے پر انمٹ نقوش ثبت کیے اور ایک لازوال میراث چھوڑی۔ سماجی انصاف کے چیمپیئن کے طور پر مشہور، وہ ہندوستانی معاشرے میں اپنی نمایاں اور متنوع شراکت داری کے لیے قابل احترام ہیں۔ ڈاکٹر امبیڈکر کی نمایاں کامیابی ہندوستانی آئین ساز کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر ان کے کردار میں مضمر ہے، جہاں انہوں نے دستور ساز اسمبلی میں مباحثوں کے دوران ایک اہم کردار ادا کیا۔ انہیں ہندوستان کے آئین کے پیچھے ایک محرک قوت کے طور پر یاد کیا جاتا ہے، انہوں نے آئیں کی جامعیت اور انصاف کے اصولوں کو یقینی بنایا۔
بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمے کی نقاب کشائی اس وقت کے وزیر اعظم جناب وشوناتھ پرتاپ سنگھ نے 12 اپریل 1990 کو سمودھان سدن (سابقہ پارلیمنٹ ہاؤس) کے سینٹرل ہال میں کی تھی۔
قبل ازیں، ڈاکٹر امبیڈکر کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب اوم برلا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ "ہندوستانی آئین کے معمار، ملک کے پہلے وزیر قانون باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جی کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت۔ باباصاحب پوری زندگی برابری، آزادی، عدل و انصاف کے لیے پوری طرح وقف رہے۔ ایک معمولی پس منظر سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر امبیڈکر نے معاشرے میں مطلوبہ تبدیلیاں لانے کے لیے تعلیم کو ایک ذریعہ کے طور پر استعمال کیا۔ دستور ساز اسمبلی میں مسودہ ساز کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر، انہوں نے دنیا کی بہترین قانون ساز دستاویز 'آئین ہند' کا مسودہ تیار کیا۔ جیسا کہ ہم آئین کو اپنانے کے 75 ویں سال کا جشن منا رہے ہیں، بابا صاحب کا فلسفہ اور بھی زیادہ معنویت کا حامل ہو جاتا ہے۔ ان کے خیالات ہمیں ہر قسم کی ناانصافی، استحصال اور جبر کے خلاف متحد رہنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ ڈاکٹر امبیڈکر کی زندگی، جو پسماندہ طبقے کی ترقی اور قوم کو بااختیار بنانے کے لیے وقف ہے، لاکھوں ہم وطنوں کو کئی نسلوں تک متاثر کرتی رہے گی۔"
*****
ش ح۔ م ع۔ع د
U.N. 9875
(Release ID: 2121592)
Visitor Counter : 19