امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی حکومت نے لیگل میٹرولوجی (جنرل) رولز، 2011 کے تحت گیس میٹروں کے لیے ڈرافٹ رولز  تیار کیے ہیں


ان ضابطوں کے مطابق، تجارتی اور کاروباری استعمال سے پہلے گیس میٹروں کی ٹیسٹنگ، تصدیق (ویریفیکیشن) اور اسٹیمپنگ کروانا لازمی ہوگا

Posted On: 14 APR 2025 12:40PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے صارفین کے  امور  کے محکمے نے صارفین کے تقویت بنانے، منصفانہ تجارتی طور طریقوں کو فروغ دینے اور گیس کے استعمال میں درست پیمائش کو یقینی بنانے کی سمت میں  ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ اس مقصد کے لیے لیگل میٹرولوجی (جنرل) رولز، 2011 کے تحت گیس میٹروں کے لیے مسودہ ضوابط ( ڈرافٹ رولز )  تیار کیے گئے ہیں۔ ان ضوابط کے مطابق گھریلو، تجارتی اور صنعتی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے تمام گیس میٹروں کی تجارتی و کاروباری استعمال سے پہلے ٹیسٹنگ، تصدیق اور اسٹیمپنگ کروانا لازمی ہوگا۔ ان ضابطوں میں گیس میٹروں کی دوبارہ تصدیق کا بھی ذکر کیا گیا ہے تاکہ جب یہ استعمال میں ہوں تو ان کے درست ہونے کو یقینی بنایا جا سکے   ۔

ان نئے ضابطوں  کا بنیادی مقصد گیس کی پیمائش میں درستگی، شفافیت اور بھروسا قائم کرنا ہے۔ تصدیق شدہ اور مہر شدہ گیس میٹرز زائد بلنگ یا کم پیمائش سے بچاؤ کریں گے، تنازعات کو کم کریں گے اور صارفین کو خراب یا چھیڑ چھاڑ شدہ آلات سے تحفظ فراہم کریں گے۔ صارفین کو منصفانہ بلنگ، توانائی کی بچت اور معیاری و اصولی آلات کے ذریعے مرمت کے کم اخراجات کی صورت میں براہِ راست فائدہ ہوگا۔

صارفین کو فائدہ پہنچانے کے ساتھ ساتھ، یہ ضوابط  مینوفیکچررز اور گیس تقسیم کرنے والی کمپنیوں کے لیے ایک منظم تعمیلی فریم ورک ( کمپلائنس فریم ورک ) فراہم کرتے ہیں  ، جو بین الاقوامی بہترین اصولوں اور انٹرنیشنل آرگنائزیشن آف لیگل میٹرولوجی( او آئی ایم ایل )  کے معیارات سے ہم آہنگ ہے۔ یہ ہم آہنگی بھارت کی عالمی معیار سے وابستگی کو مضبوط کرتی ہے، بین الاقوامی تجارت میں ساکھ کو فروغ دیتی ہے اور ملکی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں جدت اور معیار کی یقین دہانی کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

محکمہ امور صارفین کا لیگل میٹرولوجی ڈویژن، جو تمام وزن و پیمائش کی درستگی کو یقینی بنانے کا ذمہ دار ہے، نے ان ضابطوں  کے مسودے کی تیاری کے لیے ایک جامع اور مشاورتی عمل اختیار کیا۔ اس مقصد کے لیے ایک تکنیکی کمیٹی تشکیل دی گئی، جس میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف لیگل میٹرولوجی ( آئی آئی ایل ایم )  ریجنل ریفرنس اسٹینڈرڈ لیبارٹریز ( آر آر ایس ایلز ) ، صنعتی ماہرین اور رضاکار صارف تنظیمیں ( وی سی اوز )  شامل تھیں۔ ساتھ ہی، بیورو آف انڈین اسٹینڈرڈز ( بی آئی ایس ) کو بھی مسودے کا سائنسی و تکنیکی تجزیہ کرنے کے لیے شامل کیا گیا۔

مسودہ ضوابط  کو مینوفیکچررز، جانچ لیبارٹریز، سٹی گیس ڈسٹری بیوشن ( سی جی ڈی )  کمپنیوں اور ریاستی لیگل میٹرولوجی محکموں سمیت تمام متعلقہ فریقین کے ساتھ وسیع پیمانے پر شیئر کیا گیا۔ ان کی آراء کا بغور تجزیہ کیا گیا اور جہاں ضروری سمجھا گیا، ان تجاویز کو حتمی مسودے میں شامل کر لیا گیا۔ ضابطوں  کی تیاری کے دوران ، متعدد متعلقین کی متعدد میٹنگیں ہوئیں  اور بین وزارتی مشاورتیں کی گئیں تاکہ ہر پہلو کو مکمل طور پر سمجھا اور شامل کیا جا سکے اور تعمیلی تقاضوں اور آسان نفاذ کے درمیان توازن قائم رکھا جا سکے۔

غور و خوض کے بعد، ان ضابطوں  کو ایک عبوری مدت کے ساتھ حتمی شکل دی گئی تاکہ صنعت اور عمل درآمد کرنے والے ادارے مناسب تیاری کے ساتھ ان پر عمل درآمد کر سکیں۔ اس معتدل طریقے سے ملک بھر میں اِن ضابطوں  کے نفاذ کو بغیر کسی رکاوٹ کے یقینی بنایا جا سکے گا اور نہ صارفین پر اضافی بوجھ پڑے گا اور نہ ہی کاروباری سرگرمیوں میں خلل آئے گا۔

یہ پہل محکمہ امور صارفین کے اس عزم کو اجاگر کرتی ہے کہ بھارت کے پیمائش کے نظام کو جدید عالمی معیارات کے مطابق بنایا جائے، صارفین کے اعتماد کو بڑھایا جائے اور مارکیٹ میں مؤثریت اور دیانت داری کو فروغ دیا جائے۔ ان ضابطوں  کے ساتھ، بھارت ایک شفاف اور جوابدہ گیس پیمائش کے نظام کی جانب بڑھ رہا ہے، جو صارفین پر مرکوز حکمرانی اور بین الاقوامی معیار کاری کے ویژن سے ہم آہنگ ہے۔

 

………………………………………

( ش ح  ۔م م   ۔ ع ا  )

U.No. 9870


(Release ID: 2121573) Visitor Counter : 29


Read this release in: English , Hindi , Gujarati , Tamil