نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے پٹنہ، بہار میں ’جئے بھیم پدیاترا‘ کا آغاز کیا


ڈاکٹر امبیڈکر کے ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے 6,000 سے زائد مائی بھارت نوجوان رضاکاروں نے پدیاترا میں شرکت کی

 نوجوان ڈاکٹر امبیڈکر کے ورثے کے علمبردار ہیں:ڈاکٹر مانڈویہ

مائی بھارت نوجوان رضاکاروں نے ہر ریاستی دارالحکومت اور ملک بھر میں 5000 سے زائد مقامات پر ’جئے بھیم پدیاترا‘ کا انعقاد کیا

Posted On: 13 APR 2025 2:05PM by PIB Delhi

نوجوانان و کھیل اور محنت و روزگارکے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے آج پٹنہ، بہار میں ایک تاریخی ’’جئے بھیم پدیاترا‘‘ کی قیادت کی۔ اس پدیاترا کو بہار اسمبلی کے معزز اسپیکر، جناب نند کشور یادو نے روانہ کیا۔ اس پدیاترا میں 6,000 سے زائد ’’مائی بھارت‘‘ نوجوان رضا کاروں نے حصہ لیا۔ یہ پدیاترا بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کی زندگی اور وراثت کو شاندار خراج عقیدت کے طور پر منعقد کی گئی، جس میں نوجوانوں کی شرکت اور آئین کے دائمی اقدار پر بھرپور زور دیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SGQR.jpg

مجمع سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ نے بھارت کے نوجوانوں کی قوت کو اجاگرکرتے ہوئے  ان سے ڈاکٹر امبیڈکر کی وراثت کے علمبردار بن کر نئے بھارت کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا:’’جب پٹنہ پر سورج طلوع ہوا، تو اس نے صرف ایک مجسمے کو نہیں بلکہ ایک جذبے کو، ڈاکٹر امبیڈکر کے نظریات کے تئیں ایک نئے عزم اور وکست بھارت کے تصور کو روشن کیا — ایک ایسا بھارت جو اپنی سب سے بڑی طاقت، یعنی اپنے نوجوانوں کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002CHWK.jpg

مرکزی وزیر نے ملک کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ بابا صاحب امبیڈکر اور بھارت کے دیگر عظیم رہنماؤں کے نظریے، وراثت اور مثالی کارناموں سے تحریک حاصل کریں تاکہ وہ وکست بھارت کی تعمیر میں سرگرم کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بابا صاحب امبیڈکر نے 1947 میں ہی خواتین کو مساوی حقوق دلانے میں انقلابی کردار ادا کیا، جب دنیا کے کئی حصوں میں صنفی مساوات کو تسلیم نہیں کیا جاتا تھا۔

ڈاکٹر مانڈویہ نے نوجوانوں سے ان قومی عظمتوں کے اصولوں کو اپنانے کے لیے ایک پختہ عزم کرنے کی اپیل کی، اور قومی ترقی میں نوجوانوں کی قیادت کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی فیصلہ کن قیادت کی ستائش کی اور نوجوانوں سے کہا کہ وہ وزیر اعظم کی طرف سے متعین کیے گئے پنچ پران کے ساتھ اپنے آپ کو ہم آہنگ کریں تاکہ ایک مضبوط، خود انحصار، اور شمولیاتی بھارت کی تعمیر کی جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003U4H8.jpg

پورے ملک میں، جے بھیم پیداترا ہر ریاست کے دارالحکومت اور 5000 مقامات پر منعقد کی گئیں، جہاںمائی بھارت کے رضاکاروں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسموں کو صاف کیا اور ڈاکٹر امبیڈکر کے دیرپا ویژن کو خراج عقیدت پیش کیا، اس عزم کی تجدید کی کہ ہم ایک شمولیتی، بااختیار اور نوجوانوں کی قیادت والے بھارت کی تعمیر کریں گے۔ قابل ذکرہے کہ وزیر مملکت برائے نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزیر مملکت محترمہ رکشا نکھل کھڈسے نے ممبئی میں منعقدہ جے بھیم پیداترا میں شرکت کی، جس دوران انہوں نے  اتحاد اور قومی شرکت کا پیغام مزید آگے بڑھایا۔

آئین کے تمہید کو ایک ساتھ پڑھے جانے سے نوجوان کامیاب افراد اورمائی بھارت کے رضاکاروں کے ذریعے آئینی اقدار کے تئیں عزم کی تجدید کا سبب بنا۔مائی بھارت کے نوجوان رضاکاروں نے پدیاترا میں فعال طور پر شرکت کی، سماجی ہم آہنگی، جمہوری اقدار اور شمولیاتی  ترقی کے جذبے کو پُرجوش اور دل سے نکالے گئے نعرے لگاتے ہوئے گونجا دیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004X0UL.jpg

راستے کے کئی مقامات پر ثقافتی پروگرامز ہوئے، جہاںمائی بھارت کے رضاکاروں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے حوالے سے گانے گائے، جو پداترا میں جوش و جذبات کا رنگ بھر گئے۔ راستے میں شرکاء کو پانی اورریفریشمنٹفراہم کیے گئے، تاکہ ان کی راحت اور خوشی کا خیال رکھا جا سکے۔ شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، مائی بھارت کے رضاکاروں کو راستہ صاف کرتے اور کچرا اٹھاتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جس سے پوری پداترا میں خدمت کے جذبے کی عکاسی ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005OL05.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image006KK2A.jpg

پداترا کے اختتام پر، پٹنہ ہائی کورٹ کے قریب، ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ اور دیگر رہنماؤں نے ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کے مجسمے کے ارد گرد صفائی مہم میں حصہ لیا۔ اس کے بعد، انہوں نے بابا صاحب کی تصویر پر مالا چڑھائی اور بھارتی آئین کے معمار کو دل سے خراج عقیدت پیش کیا۔ وہاں موجود تمام معزز شخصیات نے بھی پھولوں کی مالائیں چڑھاوائیں ، جو ایک اجتماعی احترام اور یادگار لمحے کا عکاس تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image007AKCI.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image008SL4A.jpg

ڈاکٹر منسکھ مانڈویہ کے ساتھ کئی معزز شخصیات موجود تھیں، جن میں بہار کے عزت مآب نائب وزیر اعلیٰ، جناب سمراٹ چودھری اور سابق مرکزی وزیر جناب وِجے کمار سنگھ، اور پٹنہ کے ایم پی، جناب روی شنکر پرساد، ریاستی وزرا، جناب نتن نبین اور جناب سریندر مہتا، رکن پارلیمان، متحرمہ  شمبھاوی چودھری، ایم ایل اے، محترمہ شریاسی سنگھ اور ایم ایل سی، جناب سنجے میوکھ بھی موجود تھے۔

جے بھیم پدیاترا دیکھیں:

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno-9859


(Release ID: 2121441) Visitor Counter : 26