کامرس اور صنعت کی وزارتہ
زرعی اور خوراک کو ڈبہ بند کرنے سے متعلق برآمدی ترقیاتی اتھارٹی اور حکومت اروناچل پردیش نے تاوانگ، اروناچل پردیش میں ایک بین الاقوامی اجلاس اور خریدار-فروخت کنندہ پروگرام کا انعقاد کیا
پروگرام میں تین ممالک سے تعلق رکھنے والے 11 خریدار، 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے 17 بھارتی برآمد کنندگان، اور 200 سے زائد کسانوں نے شرکت کی
Posted On:
12 APR 2025 11:44AM by PIB Delhi
زرعی اور خوراکی مصنوعات کو ڈبہ بند کرنے کی برآمدی ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) نے حکومت اروناچل پردیش کے اشتراک سے اروناچل پردیش اور بھارت کے شمال مشرقی علاقے سے زرعی اور عمل شدہ خوراکی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینے کے لیے تاوانگ، اروناچل پردیش کے کالاوانگپو کنونشن ہال میں ایک بین الاقوامی اجلاس اور خریدار-فروخت کنندہ پروگرام (آئی بی ایس ایم) کا انعقاد کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں اروناچل پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب پیما کھانڈو نے زرعی و متعلقہ شعبہ جات کی ترقی، کسانوں کی روزی روٹی میں بہتری، خود امدادی گروپوں کو بااختیار بنانے اور خواتین کی قیادت میں ترقی کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے جغرافیائی شناخت (جی آئی) سے منسوب خاؤ تائی چاول (جو خامتی چاول کے نام سے جانا جاتا ہے)، کینو، کیوی، سیب، پرسمون، یاک پنیر (چورپی) سمیت دیگر مصنوعات کی، جنوب مشرقی ایشیائی اور آسیان ممالک میں برآمدات بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے ملکی اور غیر ملکی خریداروں پر زور دیا کہ وہ ریاست کے لیے ایک ذریعہ بن کر یہاں کی غیر استعمال شدہ صلاحیت میں سرمایہ کاری کریں۔
اروناچل پردیش کے وزیر زراعت، جناب گیبریل دینوانگ وانگسو نے ریاست کے کسانوں میں بیداری پیدا کرنے اور ان کی استعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ وہ اپنی زرعی مصنوعات کی ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں مناسب قیمت حاصل کر سکیں۔ انہوں نے اس خطے کے کسانوں کو ریاست کے بہترین کیوی، کینو، سیب، اخروٹ اور ویلیو ایڈیڈ مصنوعات جیسے کہ مشروب وغیرہ کی پیداوار میں ان کی پختہ وابستگی پر سراہا۔
بین الاقوامی اجلاس اور خریدار-فروخت کنندہ ملاقات میں اروناچل پردیش کے چیف سیکرٹری جناب منیش گپتا، سابق مرکزی سیکرٹری حکومتِ ہند جناب سراج حسین، اوراے پی ای ڈی اے کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو سمیت مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے کئی افسران نے شرکت کی۔
اے پی ای ڈی اے (زرعی اور عمل شدہ خوراکی مصنوعات کی برآمدی ترقیاتی اتھارٹی) کے چیئرمین جناب ابھیشیک دیو نے اروناچل پردیش سے کسانوں کی تنظیموں (ایف پی اوز) اور کسانوں کی کمپنیوں (ایف پی سیز) کی شناخت اور انہیں قومی و بین الاقوامی تجارتی میلوں میں شرکت کے لیے آمادہ کرنے کی ترغیب دی تاکہ مارکیٹ تک رسائی، فروغ اور آگاہی کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ اے پی ای ڈی اے اور حکومت اروناچل پردیش باہمی اشتراک سے کام کر رہے ہیں تاکہ ریاست سے مخصوص زرعی مصنوعات کی شناخت، ترقی، بین الاقوامی منڈیوں تک برآمد، انفراسٹرکچر کی ترقی، کسانوں،ایف پی اوز ،ایف پی سیز ، خواتین کے خود امدادی گروپوں، اسٹارٹ اپس اور برآمد کنندگان کی تربیت و استعداد کار میں اضافہ، برانڈنگ اور بین الاقوامی تشہیر کو فروغ دیا جا سکے۔
بین الاقوامی اجلاس اور خریدار-فروخت کنندہ ملاقات کے دوران 3 ممالک — متحدہ عرب امارات، نیپال اور بھوٹان — سے تعلق رکھنے والے 11 بین الاقوامی خریداروں کو 7 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں — آسام، مہاراشٹرا، دہلی، حیدرآباد، کرناٹک، گجرات اور مغربی بنگال — سے تعلق رکھنے والے 17 بھارتی برآمد کنندگان سے براہِ راست تبادلہ خیال کا موقع ملا۔ ملک بھر سے آئے برآمد کنندگان نے اروناچل پردیش سے آئے 50 سے زائد ایف پی اوز اور 200 کسانوں سے بھی ملاقات کی تاکہ ان کی زرعی مصنوعات کے معیار، دستیابی اور پیداوار کی مقدار کو بہتر طور پر سمجھا جاسکے۔
اے پی ای ڈی اے نے پالیسی سازوں، خریداروں، برآمد کنندگان، نمائش کنندگان، صنعت کے ماہرین اور اہم شعبہ جات جیسے کہ نامیاتی پیداوار، موٹے اناج (ملیٹس)، شہد، تازہ پھل و سبزیاں، عمل شدہ خوراک، مصالحہ جات اور چائے میں نمایاں شخصیات کے درمیان بامعنی تجارتی تبادلۂ خیال کو فروغ دیا، جس کا مقصد اروناچل پردیش کے زرعی کاروبار اور عمل شدہ خوراکی مصنوعات کے برآمدی شعبے کی صلاحیت کو اجاگر کرنا ہے۔
عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ’’وِکسِت نارتھ ایسٹ‘‘ (ترقی یافتہ شمال مشرق) کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے حکومتِ ہند وزارت تجارت و صنعت، وزارت زراعت و کسانوں کی بہبود، وزارت شمال مشرقی علاقہ جات کی ترقی، حکومت اروناچل پردیش اور اے پی ای ڈی اے باہمی ربط و ہم آہنگی سے کام کر رہے ہیں۔
پس منظر:
زرعی اور عمل شدہ خوراکی مصنوعات کی برآمدی ترقیاتی اتھارٹی (اے پی ای ڈی اے) ایک قانونی ادارہ ہے جو وزارتِ تجارت و صنعت، حکومتِ ہند کے تحت کام کرتا ہے۔ اے پی ای ڈی اے کا مقصد زرعی اور عمل شدہ خوراکی مصنوعات کی برآمدات کو فروغ دینا، سہولت فراہم کرنا اور ان کی ترقی کو ممکن بنانا ہے۔ یہ ادارہ کسانوں کی تنظیموں ، کسانوں کی کمپنیوں اور بھارتی برآمد کنندگان کو بین الاقوامی منڈیوں تک رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-9826
(Release ID: 2121171)
Visitor Counter : 26