لوک سبھا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

لوک سبھا اسپیکر نے ازبک اسکالرز کی بھارتیہ زبانوں اور ثقافت میں گہری دلچسپی کو سراہا


اکیسوی صدی کی تشکیل میں بھارت کا ایک اہم کردار ہے: لوک سبھا اسپیکر

بھارت اور ازبکستان 21ویں صدی میں عالمی انسانی اقدار، امن، استحکام، ترقی اور آزادی کے خواب کو عملی جامہ پہنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے: لوک سبھا اسپیکر

لوک سبھا کے اسپیکر کا ازبکستان میں معالعہ ہند کے ماہر اور طلباء کے ساتھ بات چیت

Posted On: 09 APR 2025 8:07PM by PIB Delhi

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے ازبکستان کے اسکالرز کی ہندی اور سنسکرت سمیت بھارتیہ زبانوں میں گہری دلچسپی اور سمجھ بوجھ کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے مشاہدہ کیا کہ ازبک دانشوروں نے نہ صرف بھارتیہ زبانیں سیکھی ہیں بلکہ اپنے ادبی کاموں میں اس کا اظہار بھی کیا ہے۔ آج تاشقند کے ممتاز لال بہادر شاستری اسکول میں معالعہ ہند کے، اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے، جناب برلا نے کہا کہ اسکالرز نے اپنے تدریسی اور تحقیقی کاموں کے ذریعےبھارتیہ اور ازبکستان کے درمیان تاریخی تعلقات کو مضبوط کیا ہے۔ اسکول میں 600 سے زیادہ طلباء ہندی سیکھ رہے ہیں اور بھارتیہ زبانوں اور ثقافت کے لیے گہری تعریف کر رہے ہیں۔

 

جناب برلا نے ذکر کیا کہ بہت سےمعالعہ ہند کےماہرین کو ان کی سفارتی سرگرمیوں کے لیے باوقار اعزازات ملے ہیں جن میں بھارت اور دیگر ممالک کے اعلیٰ ترین اعزازات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ ازبکستان میں اساتذہ کے ذریعہ ایک ازبک-ہندی ڈکشنری بھی بنائی گئی ہے جس کا اجراء وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔

جناب برلا نے کہا کہ 21ویں صدی کی تشکیل میں بھارت کا اہم رول ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ازبکستان جیسے دوست ممالک کے ساتھ اجتماعی ترقی اور تعاون کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماحولیات، زبان، ثقافت اور تعلیم جیسے شعبوں میں مشغولیت کے ذریعے باہمی افہام و تفہیم کو وسعت دی جائے گی۔جناب برلا نے یاد دلایا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اپنے دورے کے دوران ازبکستان میںبھارتیہ فلموں اور موسیقی کی مقبولیت پر روشنی ڈالی تھی اور سامعین کو یاد دلایا تھا کہ 2012 میں ازبک ریڈیو نے ہندی میں نشریات کے 50 سال مکمل کیے تھے۔

 

اس بات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہبھارت اور ازبکستان اگرچہ مختلف تاریخی راستوں پر چلتے ہوئے آج ترقی کی راہ پر گامزن ہیں، جناب برلا نے کہا کہ دونوں ممالک تعاون کی ایک طویل تاریخ رکھتے ہیں۔ انہوں نے یاد دلایا کہ ازبکستان کی آزادی کے بعدبھارت ان اولین ممالک میں سے ایک تھا جس نے اس کی خودمختاری کو تسلیم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک 21ویں صدی میں عالمی انسانی اقدار، امن، استحکام، ترقی اور ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔

جناب برلا نے اطمینان کے ساتھ ذکر کیاکہ بھارت اور ازبکستان نے سیاست، تجارت، سرمایہ کاری، دفاع، سلامتی، انسداد دہشت گردی، سائنس اور ٹیکنالوجی، جوہری توانائی، خلائی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی جیسے مختلف شعبوں میں اپنے تعاون کو مضبوط کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ثقافتی اور تعلیمی تعلقات ہیں۔

 

شفافیت کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر انتخابی عمل کا کامیاب انعقاد بھارت کے موثر انتخابی انتظامی نظام کی عکاسی کرتا ہے: لوک سبھا اسپیکر

 

لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا نے جمہوریہ ازبکستان کی اولی مجلس کے قانون ساز چیمبر کے اسپیکر عزت مآب جناب نوردین اسموئیلوف سے بھی دو طرفہ بات چیت کی۔ 150ویں بین پالیمانی یونین (آئی پی یو) اسمبلی کے لیے بھارتیہ پارلیمانی وفد(آئی پی ڈی) کے سربراہ کے طور پر ازبکستان کے اپنے دورے کے دوران جناب برلا نےبھارت کے انتخابی انتظامی نظام کی شفافیت اور اثر اندازی  پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے زور دیا کہ شفافیت کے ساتھ اتنے بڑے پیمانے پر انتخابی عمل کا کامیابی سے انعقاد  بھارت کے موثر انتخابی انتظامی نظام کی عکاسی کرتا ہے۔

جناب برلا نے مشاہدہ کیا کہ شہریوں کی بڑھتی ہوئی فعال شرکت سے ہی بھارت نے آزادی کے بعد سے جمہوریت کے ذریعے بے مثال ترقی حاصل کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کی پارلیمانوں کے درمیان مشترکہ مفادات اور تحفظات کے امور پر مسلسل تعاون خیالات کے تبادلے کے لیے ضروری ہوگا۔ جناب برلا نے نوٹ کیا کہ پارلیمانی وفود کے باہمی دوروں اور بھارت اور ازبکستان کے درمیان پارلیمانی سفارت کاری سے نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی تعاون کو فروغ ملے گا بلکہ ان کے شہریوں کے درمیان باہمی روابط اور خیر سگالی کو بھی تقویت ملے گی۔

***

(ش ح۔اص)

UR No 9750a


(Release ID: 2120600) Visitor Counter : 16
Read this release in: English , Hindi , Marathi