زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان کل کھٹمنڈو، نیپال میں زراعت سے متعلق تیسری بمسٹیک وزارتی میٹنگ میں شرکت کریں گے

Posted On: 08 APR 2025 5:30PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود اور دیہی ترقی کے مرکزی وزیر جناب شیوراج سنگھ چوہان 9 اپریل کو نیپال کے کھٹمنڈو میں (بی آئی ایم ایس ٹی ای سی –کثیر شعبہ جاتی تکنیکی  اور اقتصادی تعاون کے لئے خلیج بنگال پہل ) زراعت کی تیسری وزارتی  بمسٹیک میٹنگ (بی اے ایم ایم ) میں شرکت کریں گے۔ اس ایک روزہ تقریب  میں بمسٹیک  ممالک یعنی ہندوستان، بنگلہ دیش، بھوٹان، نیپال، میانمار، تھائی لینڈ اور سری لنکا کے زراعت کے وزراء اور اعلیٰ زراعت کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔ اس سے زرعی ترقی کے شعبے میں وسیع تر علاقائی تعاون کا موقع ملے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016NH0.jpg

بی اے ایم ایم کے موقع پر، مرکزی وزیرزراعت ، نیپال کے وزیر اعظم جناب کے پی شرما اولی سے ملاقات کریں گے۔ اس کے علاوہ، نیپال کے زراعت اور مویشیوں کی افزائش نسل کو بڑھاوا دینے  کے وزیر جناب رام ناتھ ادھیکاری کے ساتھ وزیر کی میٹنگ کے دوران، زراعت کے شعبے میں تعاون پر ہندوستان اور نیپال کی حکومتوں کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ وزیرموصوف  بھوٹان کے زراعت اور لائیواسٹاک کے وزیر  (ایم او اے ایل) جناب یونٹین پھنٹشو کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ بھی کریں گے۔ وزیر موصوف  ،بمسٹیک  کے سکریٹری جنرل، جناب اندرامنی پانڈے سے بھی ملاقات کریں گے تاکہ زراعت کے میدان میں ہندوستان اور بمسٹیک پلیٹ فارم کے درمیان تعاون کے ممکنہ شعبوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

 

****

ش ح۔ ا م ۔ ج

U NO. 9683

 


(Release ID: 2120142)
Read this release in: English , Hindi , Tamil , Malayalam